GPS Malanga

GPS Malanga Education is the key to success.

11/04/2026

الوداعی تقریب — ہمارے قابل فخر استاد کے نام!

ہم سب کے لیے فخر اور خوشی کی بات ہے کہ ہمارے سکول گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا کے محترم استاد SPST بخت شاہ زیب صاحب کو PET کے عہدے پر ترقی مل گئی ہے۔ 🌟

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں ان کی خدمات، محنت اور خلوص ہمیشہ یاد رکھے جائیں گے۔ آپ نے نہ صرف طلبہ کی بہترین رہنمائی کی بلکہ ادارے کی ترقی میں بھی اہم کردار ادا کیا۔

اللہ تعالیٰ آپ کو نئے عہدے پر مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🤲
آپ کی کمی ہمیشہ محسوس ہوگی۔

**Best of luck for your new journey!** 💐

10/04/2026

ہم گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں نئے ہیڈ ٹیچر جناب رفیع اللہ صاحب کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔

آپ کی آمد ہمارے لیے ایک نئی امید، نئی سوچ اور ترقی کے ایک روشن سفر کا آغاز ہے۔ ہمیں یقین ہے کہ آپ کی قیادت میں ہمارا اسکول مزید کامیابیوں کی طرف گامزن ہوگا اور طلبہ کے لیے بہترین تعلیمی ماحول فراہم ہوگا۔ 📚

ہم دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس ذمہ داری میں کامیاب فرمائے اور آپ کے ذریعے ہمارے ادارے کو مزید ترقی عطا کرے۔ 🤲

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید!

29/03/2026

*📢 اہم اطلاع برائے طلبہ اور والدین*

عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے اختتام کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاء اللہ کل بروز سوموار، 30 مارچ 2026 سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔

🔹 پرائمری: اسمبلی ٹایم 8:30 چھٹی کا ٹایم 1:35

تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت حاضری یقینی بنائیں.

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا کا سینئر ٹیچر جناب بخت شاہ زیب خان کو ایس پی ایس ٹی سے پی ای ٹی کو پروموٹ ہونے پر دل کی اتھاہ...
27/03/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا کا سینئر ٹیچر جناب بخت شاہ زیب خان کو ایس پی ایس ٹی سے پی ای ٹی کو پروموٹ ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ پیارے بھاٸی کو استقامت اور مزید کامیابیاں عطا فرمائیں۔ آمین

Congratulations Mr Bakht Shah Zaib wishing you more successes ahead.

23/03/2026

صوبائ حکومت اور محکمہ تعلیم کے ہدایات کے مطابق سکول ھذا 29 مارچ تک بند ہوگا۔
شکریہ

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں آج ایک خوبصورت اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے سر...
13/03/2026

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں آج ایک خوبصورت اور بامقصد تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں حکومت خیبرپختونخوا کی جانب سے سرکاری سکولوں کے طلبہ میں مفت سکول بیگز تقسیم کیے گئے۔ اس اقدام کا مقصد نہ صرف بچوں کو تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ہے بلکہ والدین پر مالی بوجھ کم کرتے ہوئے تعلیم کے فروغ کو یقینی بنانا بھی ہے۔ننھے بچوں کے چہروں پر خوشی دیدنی تھی جب انہوں نے نئے رنگ برنگے بیگز وصول کیے۔ یہ بیگز صرف ایک تحفہ نہیں بلکہ علم کی طرف بڑھنے والا ایک حوصلہ افزا قدم ہیں، جو ان معصوم ذہنوں کو پڑھائی سے جوڑے رکھے گا۔حکومت خیبرپختونخوا کے یہ تعلیم دوست اقدامات قابلِ تحسین ہیں جو دیہی و شہری علاقوں میں تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا کے اساتذہ اور انتظامیہ نے اس موقع پر بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور اس اقدام کو سراہا۔

سکول  ھذا کا عملہ محنتی اور مخلص اساتذہ پر مشتمل ہے جو طلبہ کی علمی و اخلاقی رہنمائی کرتے ہیں۔ یہاں نظم و ضبط، صفائی اور...
04/03/2026

سکول ھذا کا عملہ محنتی اور مخلص اساتذہ پر مشتمل ہے جو طلبہ کی علمی و اخلاقی رہنمائی کرتے ہیں۔ یہاں نظم و ضبط، صفائی اور تعلیمی ماحول پر خاص توجہ دی جاتی ہے۔
تو آئے اور اپنے بچوں کو ادرہ ھذا میں داخل کرائیں ۔شکریہ

آج گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں سالانہ رزلٹ ڈے کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات...
22/12/2025

آج گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں سالانہ رزلٹ ڈے کی ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔

اس موقع پر پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات کو ان کی شاندار کارکردگی پر شیلڈز، ٹرافیاں اور مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ تقریب نہ صرف بچوں کی محنت کا اعتراف تھی بلکہ دیگر طلباء کے لیے بھی ایک حوصلہ افزا پیغام ثابت ہوئی کہ محنت اور لگن کا صلہ ضرور ملتا ہے۔

تقریب میں اساتذہ کرام نے بچوں کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور والدین کی حوصلہ افزائی کو بھی سراہا۔

ہم دعا گو ہیں کہ ہمارے طلباء مستقبل میں بھی اسی جذبے کے ساتھ تعلیم کے میدان میں کامیابیاں حاصل کرتے رہیں۔

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا — تعلیم، تربیت اور روشن مستقبل کی ضمانت

جی پی ایس ملنگا نے اپنے کلسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملنگا میں ٹاپ 10 میں تمام 10 پوزیشنز حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔ی...
22/12/2025

جی پی ایس ملنگا نے اپنے کلسٹر گورنمنٹ ہائی سکول ملنگا میں ٹاپ 10 میں تمام 10 پوزیشنز حاصل کر کے شاندار کارکردگی دکھائی۔

یہ کامیابی طلبہ، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔

دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں سالانہ رزلٹ ڈے کے سلسلے میں 22 دسمبر 2025 بروز پیر ایک پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔تم...
19/12/2025

گورنمنٹ پرائمری سکول ملنگا میں سالانہ رزلٹ ڈے کے سلسلے میں 22 دسمبر 2025 بروز پیر ایک پروقار تقریب منعقد کی جا رہی ہے۔

تمام والدین اور طلباء سے گزارش ہے کہ اس پروگرام میں شرکت کریں۔ شکریہ

Address

Dir Lower
Dir
18000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS Malanga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GPS Malanga:

Shortcuts

Share