GHS Doon Bala Dir Upper

GHS Doon Bala Dir Upper قسمتِ نوعِ بشر تبدیل ہوتی ہے یہاں
ایک مُقدس فرض کی تکمیل ہوتی ہے یہاں

ماشاءاللہ ❤️❤️❤️ الحمداللہ رب العالمین آج دیر بالا میں سیرت النبی کانفرنس کے زیر اہتمام نعت نقد انعام: ساٹھ ہزار روپے۔  ...
19/08/2026

ماشاءاللہ ❤️❤️❤️
الحمداللہ رب العالمین
آج دیر بالا میں سیرت النبی کانفرنس کے زیر اہتمام نعت نقد انعام: ساٹھ ہزار روپے۔ (60000)
نعت خوانی/مدح سرائی کا پروگرام ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر کے زیر اہتمام منعقد ہوا۔ جسمیں دینی مدارس، پرائیویٹ سکولز، گرلز سکولز اور مردانہ سکولز کے بچوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کے طالبعلم سہیل احمد ولد شاہ یوسف نے اپنی جادوئی آواز اور مخصوص انداز میں مدح سرائی پیش کی۔ جس نے محفل کو چار چاند لگائیں۔ اور یوں پوری ایونٹ میں ضلع کی سطح پر پہلی پوزیشن پر براجمان ہوئے۔
پروگرام کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر دیر بالا جناب عبدالرحمن صاحب، اسٹنٹ کمشنر دیر بالا، ڈسٹرکٹ خطیب اور ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا میاں لیاقت احمد تھے۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے اپنے خطاب میں گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کے محنت کو سراہتے ہوئے تمام اساتذہ کرام ، طلباء اور والدین کو زبردست خراج تحسین پیش کی۔
اس موقع پر میں اپنی تمام سٹاف، والدین، اہلیان علاقہ،طلباء، اور بالخصوص بزم سیل کے اساتذہ کرام احسان اللہ ثانی اور صبغت اللہ صاحب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جن کی محنت سے یہ سب کچھ ممکن ہوا۔
انشاءاللہ گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کے تمام والدین مطمئن رہیں۔ آپکے بچے محفوظ ہاتھوں میں ہیں۔ آپ کی تعاون ہمارے لئے ہر موقع پر درکار ہے۔
آپ سب کا بھائی بندہ احقر العباد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا

41واں حفظ و قرأت مقابلہ 2026 الحمدللہ! 41ویں حفظ و قرأت مقابلہ 2026 میں گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا، دیر بالا نے پورے ضلع...
12/08/2026

41واں حفظ و قرأت مقابلہ 2026
الحمدللہ! 41ویں حفظ و قرأت مقابلہ 2026 میں گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا، دیر بالا نے پورے ضلع دیر بالا میں شاندار کامیابی حاصل کرکے ادارے، والدین اور پورے علاقے کا نام روشن کردیا۔
یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں میری پوری ٹیم، محنتی اساتذہ اور باصلاحیت طلبہ کی مسلسل محنت، خلوص اور بہترین رہنمائی کا ثمر ہے۔
خصوصاً طالب علم سہیل احمد قابلِ تحسین ہیں، جنہوں نے انتہائی نامساعد حالات کے باوجود اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ سہیل احمد کا تعلق دیر بالا کے ایک پسماندہ علاقے گانشال پائین سے ہے اور ان کا تعلق ایک انتہائی غریب گھرانے سے ہے۔ محدود وسائل کے باوجود ان کی محنت، لگن اور قرآنِ کریم سے محبت نے انہیں اس مقام تک پہنچایا۔
ڈپٹی کمشنر دیر بالا کی جانب سے سہیل احمد کو 50,000 روپے نقد انعام بھی دیا گیا، جو ان کی شاندار کامیابی کا اعتراف اور حوصلہ افزائی ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کے تمام اساتذہ، خصوصاً بزم سیل کے اساتذہ کرام صبغت اللہ اور احسان اللہ ثانی صاحب،طالب علم سہیل احمد اور ظاہر خان، ان کے والدین، اہلیان گانشال پائین، سیاہ گانشال دون بالا و پائین، دورو اور تمام دوست و احباب کو اس عظیم کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جناب عبدلرحمن صاحب اور ان کی پوری ٹیم کو بھی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
آپ سب کا بھائی بندہ احقر العباد ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا ضلع دیر بالا
گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا District Education Office Male District Dir Upper Deputy Commissioner Dir Upper

گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا — عزم، محنت اور کامیابی کی روشن داستانالحمدللہ رب العلمینگورنمنٹ ہائی سکول دون بالا، جو ایک پ...
06/08/2026

گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا — عزم، محنت اور کامیابی کی روشن داستان
الحمدللہ رب العلمین
گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا، جو ایک پسماندہ اور دور افتادہ علاقہ میں واقع ہے اور جہاں پورے علاقے کا واحد ہائی سکول موجود ہے، نے میٹرک سالانہ امتحان میں ایک شاندار اور قابلِ تقلید کامیابی حاصل کی ہے۔

فخر کی بات یہ ہے کہ تمام طلباء اے ون اور اے گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں۔ یہ کامیابی صرف امتحانی نتائج نہیں بلکہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اگر اساتذہ مخلص ہوں، طلباء پرعزم ہوں، والدین تعاون کریں اور ادارے کی قیادت مضبوط ہو تو محدود وسائل بھی کامیابی کی راہ میں رکاوٹ نہیں بنتے۔
اس تاریخی کامیابی کا سہرا:

1. اپنے بچوں کی تعلیم پر اعتماد کرنے والے باعزم والدین کے سر ہے۔
2. دن رات محنت کرنے والے مخلص اور فرض شناس اساتذہ کے سر ہے۔
-3.مسلسل محنت، نظم و ضبط اور بلند حوصلے کا مظاہرہ کرنے والے طلباء کے سر ہے۔
گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا نے ثابت کر دیا کہ اصل کامیابی مخلص اساتذہ، بہترین تدریس، مضبوط نظم و نسق اور طلباء کی مسلسل محنت سے حاصل ہوتی ہے، نہ کہ صرف تشہیر یا لالچ سے۔
الحمدللہ ادارے کے بہتری کے لئےاپنی تمام تر انتظامی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، بولڈ سٹیپس لیتے ہوئے،بااختیار فیصلے کرتے ہوئے، تنقید کو برداشت کرتے ہوئے، ٹیم ورک کو بناتے ہوئے، والدین کی تعاون کو حاصل کرتے ہوئے، ڈیپارٹمنٹ کی مدد اور سہارا لیتے ہوئے الحمداللہ اس مقام تک پہنچے ہیں۔
میں تمام کامیاب طلباء، ان کے والدین، اساتذہ کرام اور سکول انتظامیہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ہمارے اس ادارے کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیوں سے نوازے اور یہ سکول آنے والی نسلوں کے لیے بھی علم کا روشن مینار بنا رہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا
تعلیم، کردار اور کامیابی کا روشن سفر۔

Matric result will be held on 6th of August 2026.
04/08/2026

Matric result will be held on 6th of August 2026.

السلامُ علیکمجیساکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ونٹر زون میں گرمیوں کے چھٹیاں ختم ہونے جا رہی ہے۔لہذا1.بچوں کو بروقت سکول بھیج ...
30/07/2026

السلامُ علیکم
جیساکہ آپ سب کو معلوم ہے کہ ونٹر زون میں گرمیوں کے چھٹیاں ختم ہونے جا رہی ہے۔لہذا
1.بچوں کو بروقت سکول بھیج دیں۔
2.ان کے کپڑوں اور بیگ وغیرہ کا انتظام کیا کریں۔
3.بچوں کو پیار اور محبت کیساتھ سکول بھیجیں۔
4.ان کی صحت کا بھر پور خیال رکھیں۔
5.انشاءاللہ یکم اگست کو تمام بچوں کو سکول منیجمنٹ ویلکم بیک کہتی ہے۔ اور آنے تعلیم کا سفر جاری رکھنے کا عزم رکھتی ہے۔

السلامُ علیکم محمد ادریس صاحب AT گورنمنٹ ہائی سکول علی گاسر سے گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کو ٹرانسفر ہوئے۔ اور آج باقاعد...
27/06/2026

السلامُ علیکم
محمد ادریس صاحب AT گورنمنٹ ہائی سکول علی گاسر سے گورنمنٹ ہائی سکول دون بالا کو ٹرانسفر ہوئے۔ اور آج باقاعدہ اپنے ڈیوٹی کا۔ چارج سنبھال لیا۔
نے چارج دیتے ہوئے ان کو خوش آمدید کہا۔
اور ان کے تبادلے کو دون بالا کے لئے اعزاز ظاہر کرتے ہوئے حوصلہ دیا۔ انشاءاللہ مستقبل میں سکول ھذا کے بچے ادریس صاحب سے مستفید ہوں گے۔ کیونکہ موصوف ایک محنتی اور قابل استاد ہونے کیساتھ ساتھ ایک مدبر شخصیت بھی ہے۔
جملہ سٹاف کیطرف سے خوش آمدید۔۔۔
Most and Warm welcome

السلام علیکم تمام والدین سے مودبانہ التماس کی جاتی ہے کہ ا پنے بچوں کو سکول کے دوران موبائل کی اجازت نہ دیں۔ کیونکہ زیاد...
04/06/2026

السلام علیکم
تمام والدین سے مودبانہ التماس کی جاتی ہے کہ ا پنے بچوں کو سکول کے دوران موبائل کی اجازت نہ دیں۔ کیونکہ زیادہ تر بچوں کے کانوں میں بلیو ٹوتھ ڈیوائسز ہوتے ہیں جو کہ موبائل کیساتھ کنکٹ ہوتے ہیں۔ اور بچے قیمتی وقت کے دوران اسباق کے بجائے موبائل میں مصروف ہوتے ہیں۔
اس کے علاؤہ بچوں کے کیساتھ چاقو،غلیل، چھریاں، مکےاور
دیگر تیز دار آلے ہوتے ہیں جو کہ انتہائی خطرناک ہوتے ہیں۔
لہذا تمام والدین نوٹ فرمالیں کہ سکول میں یہ چیزیں ممنوعہ ہوتے ہیں۔ اگر کسی کیساتھ برآمد ہوئے تو والدین خود آکر سکول انتظامیہ سے اس پر بات کریں۔
واضح رہے کہ سکول ہذا میں سرپرائز سرچ آپریشن معمول کا حصہ ہوتا ہے۔
شکریہ

Address

Ganshal Road
Dir

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GHS Doon Bala Dir Upper posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to GHS Doon Bala Dir Upper:

Shortcuts

Share

Category