The Educators School Sunny Campus

The Educators School Sunny Campus

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from The Educators School Sunny Campus, School, Dir.

"The Educators School Sunny Campus provides Quality Education in District Lower Dir KP "
"Education is the passport to the future, for tomorrow belongs to those who prepare for it today." -

Photos from The Educators School Sunny Campus's post 26/05/2026
22/05/2026
Photos from The Educators School Sunny Campus's post 18/05/2026

**ضلع دیر پائن 18 مئی 2026**

نیشنل کمیشن فار ہیومن ڈویلپمنٹ (NCHD) دیر پائن نے ریسکیو 1122 ضلع دیر پائن کے تعاون سے دی ایجوکیٹر سکول اینڈ کالج سسٹم تیمرگرہ دیر پائن میں ایک روزہ فرسٹ ایڈ اور بی ایل ایس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔
طلباء ( رضاکاروں ) اور این سی ایچ ڈی سٹاف نے ٹرینینگ میں بھرپور شرکت کی اور سیشن میں گہری دلچسپی کا مظاہرہ کیا۔
اس تربیتی سیشن میں ابتدائی ایمرجنسی رسپانس، سی پی آر (CPR) اور دیگر بنیادی فرسٹ ایڈ تکنیکوں پر عملی تربیت فراہم کی گئی۔ ریسکیو 1122 کے ٹرینر جناب محمد یوسف اور طارق خان نے فرسٹ ایڈ، بیسک لائف سپورٹ (BLS)، کارڈیو پلمونری ریسسیٹیشن (CPR)، آگ، پانی اور تیزاب سے جلنے، سانپ کے کاٹنے، دم گھٹنے (Choking) اور ریسکیو تکنیکس پر تفصیلی تربیت فراہم کی۔
اختتامی تقریب میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر این سی ایچ ڈی محمد اسد خان، میڈم شکیلہ اور پرنسپل امجد علی نے ریسکیو 1122 ٹیم کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے طلباء کو قیمتی اور جان بچانے والی مہارتوں سے آراستہ کیا۔
ٹرینینگ کے اختتام پر این سی ایچ ڈی کی طرف سے طلباء ( رضا کاروں ) کو سرٹیفکیٹ بھی دیےگئے۔

Photos from The Educators School Sunny Campus's post 12/05/2026

تیمرگرہ: دی ایجوکیٹر اسکول سانی کیمپس منظرہ کے زیرِ اہتمام مدرز ڈے کے حوالے سے ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نرسری سے کلاس تھری تک کے طلبہ کی ماؤں نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا مقصد ماؤں کی عظمت، محبت اور بچوں کی تربیت میں ان کے کردار کو اجاگر کرنا تھا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسکول کی پرنسپل شکیلا ریاض نے کہا کہ ماں بچے کی پہلی درسگاہ ہوتی ہے اور ایک بہترین معاشرے کی تعمیر میں ماؤں کا کردار بنیادی حیثیت رکھتا ہے۔ انہوں نے تقریب میں شریک تمام ماؤں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ماؤں کی محبت، قربانی اور رہنمائی بچوں کی کامیابی کی ضمانت ہے۔
اس موقع پر بچوں نے رنگا رنگ ٹیبلو، تقاریر اور دیگر دلچسپ پروگرام پیش کیے جنہیں شرکاء نے بے حد سراہا۔ تقریب کے دوران ماؤں کے لیے مختلف تفریحی گیمز کا بھی انعقاد کیا گیا، جس سے ماحول خوشیوں اور مسکراہٹوں سے بھر گیا۔
شرکاء نے اسکول انتظامیہ اور پرنسپل شکیلا ریاض کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اس نوعیت کی مثبت اور تربیتی سرگرمیوں کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dir?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Dir

Category

Telephone

Address


Dir
18300

Opening Hours

Monday 08:30 - 01:30
Wednesday 08:30 - 01:30
Thursday 08:30 - 01:30
Friday 08:30 - 11:30