03/03/2026
ہم دل کی گہرائیوں سے جناب شاہد اقبال شنواری کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہیں کہ وہ وفاقی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بطور ایس ایس ٹی (SST) گریڈ 17 منتخب ہوئے اور اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا ہے۔
یہ عظیم کامیابی نہ صرف ہمارے خاندان بلکہ پوری شنواری برادری کے لیے باعثِ فخر اور اعزاز ہے۔ یہ آپ کی انتھک محنت، پختہ عزم اور مسلسل جدوجہد کا ثمر ہے۔ آپ نے اپنی قابلیت اور صلاحیتوں سے یہ مقام حاصل کرکے سب کا سر فخر سے بلند کر دیا ہے۔
اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ آپ کو مزید ترقی، عزت اور کامیابیاں عطا فرمائے اور آپ کو اپنے فرائض منصبی دیانت داری، ایمانداری اور خلوصِ نیت کے ساتھ انجام دینے کی توفیق عطا فرمائے۔
دل کی اتھاہ گہرائیوں سے بہت بہت مبارکباد
منجانب:
ملک سرحد خان شنواری
ایڈمن کفایت اللہ
کارو نیوز