25/05/2026
مرحوم جناب نصیر اللہ صاحب ہیڈماسٹر GHSS ملاکنڈ بالا اور مرحوم نور نواز خان کے ایصالِ ثواب کے لیے سکول ہٰذا میں دعا خوانی کی گئی۔
اللہ تعالیٰ مرحومین کی کامل مغفرت فرمائے، درجات بلند کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔ آمین۔
24/05/2026
اہم اطلاع برائے والدین و سرپرست!
گورنمنٹ ہائی سکول کوہیرے ملاکنڈ۔
محکمۂ تعلیم خیبر پختونخواہ، ڈائریکٹوریٹ آف کریکولم اینڈ ٹیچر ایجوکیشن ایبٹ آباد کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سمسٹر-I امتحانات 2026 (Winter Zone) کا آغاز 04 جون 2026 سے ہورہا ہے۔
لہٰذا تمام معزز والدین اور سرپرست حضرات کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ عیدالاضحی کے فوراً بعد سکول میں باقاعدہ امتحانات منعقد ہوں گے۔ اس لیے آپ سے مؤدبانہ گزارش ہے کہ اپنے بچوں کی تعلیمی تیاری پر خصوصی توجہ دیں۔
خصوصاً عید کے موقع پر بچوں کو غیر ضروری سیر و تفریح، طویل سفر یا دور دراز رشتہ داروں کے ہاں بھیجنے سے حتی الامکان گریز کریں تاکہ طلبہ اپنی پڑھائی اور امتحانی تیاری پر مکمل توجہ دے سکیں۔
یہ امتحانات بچوں کے تعلیمی مستقبل کے لیے نہایت اہم ہیں، اس لیے گھر میں ایک سازگار اور پُرسکون تعلیمی ماحول فراہم کرنا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔آئیں! مل کر اپنے بچوں کے روشن مستقبل کو یقینی بنائیں۔
نوٹ:سکول ہذا سے منسلک تمام پرائمری سکولز کے طلبہ و طالبات اپنے سمسٹر امتحانات گورنمنٹ ہائی سکول کوہیرے ملاکنڈ میں دیں گے۔
منجانب:ہیڈماسٹر جناب ریاض الحق صاحب
گورنمنٹ ہائی سکول کوہیرے ملاکنڈ
06/05/2026
کل ان شاء اللہ سکول ہذا کی خصوصی درخواست پر نادرا کی وین سکول آئے گی۔ جماعت نہم کے وہ طلباء جنہوں نے ابھی تک فارم ب نہیں بنوایا، وہ اپنے والدین کے ہمراہ سکول آ کر اپنا فارم ب بنوائیں۔ والدین اپنے قومی شناختی کارڈ بھی ہمراہ لائیں، کیونکہ یہ سکول کے دستاویزات کے لیے نہایت ضروری ہے۔ شکریہ
06/05/2026
ادارہ ہذا، جناب عظمت علی اور ان کے بھائی جناب اشرف علی کا تہہِ دل سے مشکور ہے جنہوں نے اپنی محبت اور خلوص کا اظہار کرتے ہوئے سکول کے لیے ملٹی میڈیا مشین ڈونیٹ کی۔ یہ دونوں حضرات اس ادارے کے سابقہ طلبہ ہیں اور اس وقت متحدہ عرب امارات میں ملازمت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ قابلِ قدر اقدام نہ صرف موجودہ طلبہ کے لیے جدید تعلیمی سہولیات فراہم کرے گا بلکہ دوسروں کے لیے بھی ایک بہترین مثال ہے۔
اللہ تعالیٰ ان کی اس نیکی کو قبول فرمائے اور انہیں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین
27/04/2026
جماعت نہم کے پریکٹیکل امتحانات آج اختتام پذیر ہو گئے ہیں۔ انشاءاللہ پرسوں، یعنی 29 اپریل 2026 سے دہم جماعت کی باقاعدہ کلاسز شروع ہوں گی۔ تمام طلباء اپنی حاضری یقینی بنائیں۔ شکریہ
01/03/2026
انشاءاللہ کل سے ہمارا سکول موسم سرما کے طویل تعطیلات کے بعد واپس کھل رہا ہے۔
تمام طلباء وقت پر مکمل اور صاف یونیفارم میں سکول پہنچ جائیں اور اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
صبح 7:45 بجے اسمبلی ہوگی، لہٰذا وقت پر پہنچنا ضروری ہے۔
شکریہ۔
28/12/2025
Zeeshan Ullah Khan competing in the Provincial Essay Competition.
Our prayers and best wishes are with him for success and victory.🤲🤲👏👏
22/12/2025
Few glimpses of Annual Prize distribution 2025