04/08/2026
#الحمدللہ
♥️🫀🙏
ٰ کے فضل و کرم سے میرا تبادلہ گورنمنٹ پرائمری سکول سوری پاو سے گورنمنٹ پرائمری سکول ناگوتل میں ہو گیا ہے۔
گورنمنٹ پرائمری سکول سوری پاؤ میرے لیے صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں تھا، بلکہ ایک خاندان کی حیثیت رکھتا تھا۔ یہاں کے معصوم طلبہ، مخلص اور بااخلاق ساتھی اساتذہ، اور ان کے ساتھ گزارا ہوا ہر لمحہ میری زندگی کا قیمتی سرمایہ ہے۔ بطورِ استاد مجھے یہاں جو محبت، عزت اور خلوص ملا، وہ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہے گا۔🌹🫀🌹♥️♥️
#اب ایک نئے سفر، نئے عزم اور نئی امید کے ساتھ گورنمنٹ پرائمری سکول ناگوتل میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال رہا ہوں۔ ان شاء اللہ، پوری لگن، دیانت داری اور محنت کے ساتھ طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاؤں گا، تاکہ وہ ایک باکردار، باصلاحیت اور محبِ وطن شہری بن کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔❣️
#اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ نئی ذمہ داری کو میرے لیے خیر و برکت کا ذریعہ بنائے، مجھ سے بہترین انداز میں علم کی خدمت لے، اور ہر قدم پر اپنی رحمت، رہنمائی اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین یا رب العالمین۔ 🤲
♥️🫀
🖋️✒️
😭😭😭