AGS School & College Kacha Pakka

AGS School & College Kacha Pakka School & College

16/12/2025
16/12/2025

آج اے جی ایس اسکول میں اے پی ایس اسکول پشاور کے شہداء کی یاد میں بلیک ڈے منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ نے سیاہ پٹیاں پہن کر معصوم شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ بچوں کو شہداء کی عظیم قربانیوں سے آگاہ کیا گیا اور امن، اتحاد اور تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ اس دن کا مقصد قوم کے مستقبل کے لیے عزم اور یکجہتی کا اظہار تھا۔

23/11/2025
23/11/2025

الحمدللّٰہ، اے جی ایس سکول اور کالج میں آج ہونے والا
Mid-Term PTM
کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔
100% رزلٹ کے ساتھ، آج کا دن طلبہ، والدین اور اساتذہ تینوں کے لیے ایک یادگار موقع بن گیا۔
اے جی ایس کے اساتذہ، انتظامیہ کمیٹی نے مل کر اسکول کو سادگی مگر خوبصورتی کے ساتھ سجایا۔
ہر کلاس روم اپنی محنت، صفائی اور خوبصورت ڈیکوریشن کی وجہ سے اپنی مثال آپ تھا۔
والدین بڑی تعداد میں آئے،
• اپنے بچوں کے اساتذہ سے ملاقات کی
• ان کی کارکردگی جانی
• ایک بہتر تعلیمی ماحول بنانے کے لیے قیمتی مشورے بھی دیے
• اور اپنے بچوں کا حوصلہ بڑھایا
ہر بچے کو اس کے اساتذہ نے نہایت محبت اور رہنمائی کے ساتھ رزلٹ کارڈ دیے۔ والدین نے فخر اور خوشی کے ساتھ اپنے بچوں کی محنت کو سراہا۔ اور ایک مثبت تعلیمی ماحول دیا… ہر چیز نے بتا دیا کہ اے جی ایس ایک خاندان ہے۔
ہم دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں ہمارے محترم
Principal Prof. Tahir Shuban
صاحب کا، جو اُس وقت بھی اسکول میں موجود رہے جب باقی اسٹاف واپس جا چکا تھا۔
انہوں نے پی ٹی ایم کے دوران مکمل ماحول کو خود مانیٹر کیا، رہنمائی دی اور ایک پروفیشنل، پرسکون اور منظم فضا برقرار رکھی۔
ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں:
• ہماری Vice Principal
• اور خصوصاً محترمہ میم کا جنہوں نے اس پورے پروگرام کی پلاننگ، رہنمائی، ڈیکوریشن آئیڈیاز، اسٹاف مینجمنٹ، اسٹوڈنٹس کی ترتیب، اور ہر چھوٹی بڑی چیز کو اپنی نگرانی میں بخوبی منظم کیا۔ ان کی محنت نے اس پی ٹی ایم کو واقعی "شاندار" بنا دیا۔ ساتھ ہی اے جی ایس کے دیگر خواتین اور مرد اساتذہ کا بھی شکریہ، والدین کو بہترین انداز میں گائیڈ کیا۔
آج ہم سب نے یہ سیکھا کہ ایسے پی ٹی ایمز نہ صرف رابطے مضبوط کرتے ہیں بلکہ بچوں کے تعلیمی مستقبل کو بھی نکھارتے ہیں۔
ہمیں پورا یقین ہے کہ ہمارے بچے اس کامیابی کے بعد مزید محنت کریں گے،
اپنی کمزوریوں کو مضبوط کریں گے،
ان شاء اللّٰہ ہمارے طلبہ اگلے پی ٹی ایم کے لیے مزید محنت اور جذبے کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

Address

Kacha Pakka
Dipalpur
56180

Opening Hours

Monday 07:00 - 17:30
Tuesday 07:00 - 17:30
Wednesday 07:00 - 17:30
Thursday 07:00 - 17:30
Friday 07:00 - 15:30
Saturday 07:00 - 17:30

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AGS School & College Kacha Pakka posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category