05/04/2025
سالانہ انعامی تقریب 2025 – گورنمنٹ ہائی سکول املی موتی
تقریب میں معزز مہمانانِ گرامی ہیڈ ماسٹر ظہیر عباس بھٹی صاحب، رانا انتظار صاحب اور راؤ اسلام صاحب نے خصوصی شرکت کی اور طلبہ میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پر اساتذہ اور والدین نے طلبہ کی کامیابیوں کو سراہا اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ہم تمام مہمانوں، والدین، اساتذہ اور طلبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے اس یادگار تقریب کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کیا۔ ان شاء اللہ، آئندہ بھی ایسی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ ہمارے طلبہ کی حوصلہ افزائی جاری رہے اور وہ کامیابی کی منازل طے کرتے رہیں۔