Allied School Girls Campus Dinga

Allied School Girls Campus Dinga Girls Campus of Allied School

25/09/2022
✨ اللہ پاک کی اپنے بندے سے محبت ✨کیا کبھی کسی نے غور کیا ہے اللّٰہ کتنی محبت سے اپنے بندے کو پکارتا ہے،،، وہ نہیں دیکھتا...
25/09/2022

✨ اللہ پاک کی اپنے بندے سے محبت ✨

کیا کبھی کسی نے غور کیا ہے اللّٰہ کتنی محبت سے اپنے بندے کو پکارتا ہے،،، وہ نہیں دیکھتا کہ اسے پکارنے والا اسکے نیک بندے ہے ، وہ بس پکار سنتا ہے اور جواب سے بھی پہلے نواز دیتا ہے،،،اپنے بندے کی پکار کا منتظر وہ رب ذوالجلال یہ نہیں بولتا کہ میں صرف اپنے نیک بندوں یا مسلمانوں کی سنتا ہوں اور ان کو ہی عطا کرتا ہوں،،،،،،،،، وہ رحمٰن اللہ ہر ذات ،پات رنگ نسل ، عہدہ ، نیک ،گنہگار ہر چیز سے بالاتر ہو کر صرف پکار سنتا ہے،،،، اللّٰہ انتہائی خوبصورت انداز میں فرماتا ہے،،،،،!

"اور جب میرے بندے تجھ سے میرے متعلق سوال کریں تو یقیناً میں قریب ہوں۔ میں دعا کرنے والے کی دعا کا جواب دیتا ہوں-"💓
(سورة البقرة .187)~

بس آپکو مانگنے کا حق دے دیا گیا ہے جس میں "یقینِ کامل" شرط لازم ہے ،،،بلا جہجک مانگتے رہیں اور بے حد مانگیں اور مانگتے چلے جائیں کیونکہ آپ جس ذات سے مانگ رہے ہیں وہ صرف دینا جانتی ہے ،،، کیونکہ وہ الرحیم ہے اور عطا کرنا اسکی سب سے بہترین صفت ہے،،،،،❤
درود شریف پڑھ لیجیے ۔

🌺 صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 🌺

تمام احباب مجھے بھی اپنی دعاؤں میں یاد رکھئے گا اللّه پاک سب کو سلامت رکھے خوش رکھے۔ آباد رکھے.
آمین ثم آمین یارب العالمین ❤
✨🍂🍁🥀💯

عید مبارک
02/08/2020

عید مبارک

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عیسائیوں کے بہت سارے قلعوں میں سے سب سے بڑے اور پہلے آنے والے  ایک قلعے کا محاص...
05/07/2020

حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ نے عیسائیوں کے بہت سارے قلعوں میں سے سب سے بڑے اور پہلے آنے والے ایک قلعے کا محاصرہ کر لیا. عیسایوں کا سب سے بوڑھا پادری آپ کے پاس آیا اس کے ہاتھ میں انتہائی تیز اثر زھر کی ایک پڑیا تھی۔اس نے حضرت خالد بن ولیدؓ سے عرض کیا کہ آپؓ ھمارے قلعہ کا محاصرہ اٹُھا لیں اگر آپ نے دوسرے قلعے فتح کر لئے تو اس قلعے کا قبضہ ھم بغیر جنگ کےآپ کے حوالے کر دے دیں گے۔
حضرت خالدؓ نے فرمایا۔۔۔
نہیں ہم پہلے اِسی قلعے کو فتح کریں گے بعد میں کسی دوسرے قلعے کا رخ کریں گے یہ سن کر بوڑھا پادری بولا اگر آپ اِس قلعے کا محاصرہ نہیں اٹھائیں گے تو میں یہ زھر کھا کر یہیں پر خودکشی کر لوں گا اور میرا خون آپ کی گردن پر ھوگا۔ حضرت خالدؓ فرمانے لگے۔۔
یہ ناممکن ہے کہ تیری موت نہ آئی ھو اور تو مر جائے
بوڑھا پادری بولا اگر تمہارا موت پر اتنا ہی یقین ہے تو لو پھر تُم یہ زھر کھا کر دِکھاو۔

حضرت خالد بن ولیدؓ نے وہ زھر کی پڑیا پکڑی اور یہ دعا (بِسمِ اللهِ وبِاللهِ ربِ الأرض وربِ السماء الذي لا يضر مع اسمه داء) پڑھ کر وہ زھر پھانک لیا اور اوپر سے پانی پی لیا۔ ⁦
بوڑھے پادری کو مکمل یقین تھا کہ مسلمانوں کا یہ سالار چند لمحوں میں موت کی وادی میں پہنچ جائے گا مگر وہ یہ دیکھ کر حیران رہ گیا کہ چند منٹ آپؓ کے چہرے اور بدن پر پسینہ آیا اس کے علاوہ کچھ بھی نہ ہوا،
حضرت خالد بن ولیدؓ نے پادری سے مخاطب ھو کر فرمایا۔۔
تم نے دیکھا جب تک میرا اللہ نہ چاہے اور کسی کی موت نہ آئی ھو تو زھر تو کیا کوئی بھی آفت انسان کا کُچھ نہیں بگاڑ سکتی۔۔
پادری کوئی جواب دئیے بغیر اٹھ کر بھاگ کھڑا ہوا اور قلعہ میں جا کر اپنے لوگوں سے کہنے لگا۔⁦

اے لوگو۔۔۔۔لدق وند کی میں ایسی قوم کے سالار سے مل کر آیا ہوں کہ اُسے مرنا تو آتا ہی نہیں وہ صرف مارنا ہی جانتے ھیں جتنا زِہر ان کے سپہ سالار نے کھا لیا اگر اتنا زہر پانی میں ملا کر ہم تمام اہلِ قلعہ کھاتے تو یقیناً سب کے سب مر جاتے مگر اس آدمی کا مرنا تو درکنار وہ بیہوش بھی نہیں ہوا۔
میری مانو تو قلعہ اُس کے حوالے کر دو اور ان سے جنگ کی غلطی ہر گِز نہ کرو چنانچہ وہ قلعہ بغیر لڑائی کے صرف حضرت خالد بن ولید رضی اللہ تعالٰی عنہ کی قوت ایمانی اور اللہ پر یقیںن سے فتح ہو گیا۔۔۔

(تاریخ ابن عساکر).

04/07/2020

سونے سے پہلے اس نے اپنے غنودگی میں لیٹے شوہر کو مخاطب کیا۔۔سنیں فجر میں اٹھاؤں آپ کو؟
اس نے نیند میں ڈوبی آنکھیں کھول لئے اور تھوڑے کڑوے لہجے میں بولا۔۔تم کو کتنی دفعہ کہا ہے میں نیند سے نہیں اٹھ پاتا فجر میں، سارا دن کا تھکا ہارا ہوتا ہوں.
وہ اسے دیکھتے ہوئے بولی. پر نماز تو فرض ہے ناں۔ فجر ہی کیا آپ کوئی بھی نمازادا نہیں کرتے۔ بس جمعہ یا عید۔
اس کی بات سن کر وہ جھنجلا کر بستر پر بیٹھ گیا اور کہا.
دیکھو تبسم تم نماز پڑھتی ہو. میں کبھی نہیں ٹوکتا مگر یہ بار بار مجھے مت لیکچر دیا کرو۔ سب نے اپنا اپنا حساب دینا ہے۔ اب سونے دو مجھے اور لائٹ بند کر دو۔
وہ پھر بستر پر لیٹ گیا۔
اچھا سنیں..... اس کے پھر پکارنے پر اس کا ضبط جواب دے گیا۔
تبسم! ایک بار کہہ دیا تو کیوں وہ بحث کر رہی ہو بار بار...
وہ کچھ دیر کے توقف کے بعد بولی۔۔نماز کا نہیں کہہ رہی، دوسری بات ہے.....
کیا؟؟؟!! اسے سمجھ نہیں آرہی تھی وہ اب کیا پوچھنا چاہ رہی ہے۔۔مجھے کل پیسوں کی ضرورت ہے۔جو آپ نے دئیے سب ختم ہو گئے.... سب ختم ہوگئے؟؟ اس کے لہجے میں بلا کی حیرت تھی..... خدا کی بندی ایسے کہاں خرچ کئیے پیسے؟ابھی آدھا مہینہ باقی ہے تنخواہ ملنے کو۔ اور تم نے مہینے بھر کا بجٹ ابھی سے ختم کر دیا؟
میں آپ کو حساب نہیں دینا چاہتی، بس ہو گئے خرچ. کل بندوبست کر دیجئے گا پیسوں کا.
اس کی بات پر اس کے تن بدن میں آگ لگ گئی..... کیوں حساب نہیں دینا چاہتیں۔۔پیسہ کیا درختوں پر لگا ہے جو توڑ لےبندہ۔۔ایسا تو آج تک تم نے نہیں کیا پھر اس بار۔۔کچھ بھی ہو مجھے ساراحساب چاہئیے.
ابھی اس کا چہرہ بتا رہا تھا وہ سخت غصے میں ہے.
اس کی بات پر وہ مسکرا دی۔ وہ حیرت سے اسے دیکھ رہا تھا...
تم ہنس رہی ہو۔۔مذاق ہے کیا یہ؟
وہ بولی۔۔میں اس لئیے ہنس رہی ہوں کہ اللہ نے آپ کو اس گھر کا سربراہ بنا یا اور جب آپ کی سربراہی میں ،میں حساب نہ رکھ پائی تو آپ کو غصہ آ گیا۔۔۔اب سوچیں کل کو آپ سے بھی وہ رب محشر میں حساب مانگے گا تو کیسے دیں گے۔۔آپ کا میرا حساب تو چند ہزار روپوں کا ہے... پر بندے اور رب کا تو پوری زندگی کی ایک ایک نعمت کاہے جس کی کوئی قیمت نہیں۔۔۔کوئی بدل نہیں....
وہ جیسےسن ہوا اسے سن رہا تھا۔۔۔وہ پھر بولی۔۔میں نے تو آپ کو مزے سے کہہ دیا میرے پاس حساب نہیں. پر کیا آپ اس بڑے دن اس رب کے سامنے یہ کہہ سکیں گے؟جس دن بڑے بڑے بادشاہ اس کے سامنےکانپ رہے ہوں گے؟؟
وہ چپ ہو چکا تھا نظریں جھکائے تصورمیں جیسےاس بڑے دن کے تصور سے کانپ رہا تھا... آپ فکر نہ کریں، ہر مہینے کی طرح اس بار بھی پورا ہو جائے گا کہیں خرچ نہیں ہوئے پیسے یہ تو بس اس لئیے کہا کہ..... ۔اس نےبات ادھوری چھوڑ دی۔۔۔سو جائیں میں لائٹ بند کر دیتی ہوں۔وہ اٹھی تو وہ ایک دم بول پڑا۔
تبسم...!!! جی؟.... تم اٹھو تو فجر کے لئےمجھے جگا دینا۔۔یہ کہہ کر اسنے کروٹ بدلی اور آنکھیں بندکر لیں۔۔اس کی بیوی نے اسے مسکرا کر دیکھا اور بتی گل کر دی۔۔فجرمیں ایک نئی روشنی پھوٹنے والی تھی.

کل مجھے سجدہ کیا فرشتوں نےآج میرا حساب لکھنے بیٹھے ہیں
04/07/2020

کل مجھے سجدہ کیا فرشتوں نے
آج میرا حساب لکھنے بیٹھے ہیں

Allied School Family wishes you and your family a very happy Eid Mubarak! Seize the moment and be happy. Because very li...
24/05/2020

Allied School Family wishes you and your family a very happy Eid Mubarak! Seize the moment and be happy. Because very little is needed to make a happy life, it’s all within yourself and your way of thinking.
EidMubarak

Address

Dinga

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Allied School Girls Campus Dinga posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Allied School Girls Campus Dinga:

Shortcuts

Share