
میڈیا کوریج
Information and Updates about school
میڈیا کوریج
ڈی ای او سیکنڈری عزت مآب جناب شکیل احمد رضوی صاحب کا گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ کا وزٹ ۔
الحمدللہ
آج مورخہ 24 جون 2025 ڈی ای او سیکنڈری محترم المقام جناب شکیل احمد رضوی صاحب نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ کا وزٹ کیا ۔ ڈی ای او ایلیمنٹری( M) عزت مآب جناب محمد سلطان احمد ہنجرا صاحب اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن برانچ ڈی ای گجرات عزت مآب جناب غلام عباس آزاد صاحب بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ معزز افسران بالا نے سکول کی لائیبریری ، کمپیوٹر لیب ،کلیریکل آفس اور سائنس لیب کا معائنہ کیا ۔ نیز سکول میں زیر تعمیر ملٹی پرپز ہال کا بنظرعمیق جائزہ لیا ۔
کلسٹر لیول تقریب بسلسلہ یوم تکبیر
28 مئی 2025
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ
کلسٹر لیول تقریب بسلسلہ یوم تکبیر
ڈرائنگ مقابلہ
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ
میڈیا کوریج
شکریہ روزنامہ آواز ڈنگہ گجرات
18-05-2025
ٹریننگ ریسکیو 1122
گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ
17-05-2025
آج مورخہ 17 مئ ،2025 گورنمنٹ گرلز ہائی ڈنگہ
میں ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ڈنگہ ( ر ) کے زیر انتظام
ریسکیو 1122 کی ٹریننگ کروائی گئی ۔ ریسکیو 1123
کی ٹیم میں جناب محمد انس صاحب کمیونٹی کوآرڈینیٹر
اینڈ انسٹرکٹرریسکیو 1122 کھاریاں ، مس سیدہ فاطمہ صاحبہ کمیونٹی انسٹرکٹر اور مس عظمیٰ ظفر صاحبہ
کمیونٹی انسٹرکٹر نے ٹریننگ کروائی ۔ ٹریننگ سیشن میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ڈنگہ کے تمام اساتذہ کرام اور جماعت نہم اور دہم کی وہ پچاس طالبات شامل تھیں جو رضاکارانہ طور پر تربیت حاصل کرنے کی خواہش مند تھیں ۔ اس ایک روزہ تربیت میں ابتدائی طبی امداد،
سی ۔ پی ۔ آر اور جل جانا کے موضوعات شامل تھے ۔ آج کی اس تربیت میں سب سے خوش آئند بات یہ تھی کی طالبات نے بہت گہری دلچسپی کا اظہار کیا ۔
ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ڈنگہ کے تعاون اور ریسکیو 1122 کی خصوصی خدمات پر سکول انتظامیہ اور تمام
اساتذہ کرام دل کی گہرائیوں سے شکر گزار ہیں ۔