Tehreek MinhajulQuran Dina

Tehreek MinhajulQuran Dina To present the true teachings of Islam and working for peace, love, knowledge and positive integrati

Working in the fields of education, spirituality, social-welfare, interfaith and inter-cultural harmony and global peace. In July 2011 the United Nations Economic and Social Council (ECOSOC) has formally recognised and granted a 'Special Consultative Status' to Minhaj-ul-Quran International.

02/03/2026
الحمدللہ آج یکم مارچ  2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن  کی  تیسری نشست  بعد از نماز فج...
01/03/2026

الحمدللہ آج یکم مارچ 2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن کی تیسری نشست بعد از نماز فجر بروز اتوار اللہ توکل میرج ہال میں "فلاح دارین کا راز " کے عنوان پر محترم المقام حضرت علامہ عدنان وحید قاسمی صاحب نے خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں الحمد للہ سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت فرما کر قرآن سے محبت کا ثبوت دیا۔
پروگرام کے اختتام پر 20عدد عرفان القرآن بذریعہ قرعہ اندازی مرد و خواتین میں تقسیم کیے گئے ۔

الحمدللہ آج 28 فروری 2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن  کی  دوسری نشست  بعد از نماز فجر...
28/02/2026

الحمدللہ آج 28 فروری 2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن کی دوسری نشست بعد از نماز فجر بروز ہفتہ اللہ توکل میرج ہال میں "خاندانی استحکام میں زوجین کا کردار" کے عنوان پر محترم المقام حضرت علامہ محمد فیاض بشیر قادری صاحب نے خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں الحمد للہ سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت فرما کر قرآن سے محبت کا ثبوت دیا۔

الحمدللہ آج 27 فروری 2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام  5 روزہ دروس عرفان القرآن  کی پہلی نشست  بعد از نم...
27/02/2026

الحمدللہ آج 27 فروری 2026 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی پہلی نشست بعد از نماز فجر بروز جمعہ اللہ توکل میرج ہال میں "اخلاق نبوی اور عصر حاضر کے تقاضے" کے عنوان پر محترم المقام حضرت علامہ احمد رضا قادری صاحب نے خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں الحمد للہ سینکڑوں مرد و خواتین نے شرکت فرما کر قرآن سے محبت کا ثبوت دیا۔ تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے تمام فورمز نے مل کر اس پروگرام کو کامیاب بنایا۔


26/02/2026

قرآن اور رمضان
منہاج القرآن نے ہمیشہ ہی یہ کوشش کی ہے کہ امت کا رشتہ قرآن کے ساتھ مضبوط کیا جائے۔ امسال ر۔ضان کی مبارک ساعتوں میں آپ کے لیے لائے ہیں قرآن سے جڑنے کا ایک خوب صورت طریقہ

الحمدللہ، آج 8 فروری بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام سفیرِ امن سیمینار بسلسلہ سالگرۂ حضور شیخ ا...
08/02/2026

الحمدللہ، آج 8 فروری بروز اتوار تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام سفیرِ امن سیمینار بسلسلہ سالگرۂ حضور شیخ الاسلام منعقد ہوا۔ اس بابرکت موقع پر مرکزی راہنما محترم المقام انجینئر ڈاکٹر محمد رفیق نجم صاحب( مرکزی نائب ناظم اعلی تنظیمات پاکستان )نے خصوصی خطاب فرمایا، جس میں انہوں نے شرکاء کو تحریکی فکر، امن و اعتدال کے پیغام اور تنظیمی شعور سے روشناس کرایا۔
تقریب سے ضلعی صدر محترم پروفیسر مبشر حسن صاحب نے بھی پُرمغز اور جامع گفتگو کی، جبکہ اس موقع پر صدر تحریک منہاج القرآن راولپنڈی ڈویژن B ، محترم پروفیسر شاہد بشیر صاحب موجود تھے۔اس کے ساتھ ساتھ سید محمود الحسن جعفری صاحب( ناظم تنظیمات شمالی پنجاب) مرکز سے تشریف لائے۔ سینئر تحریکی راہنما پروفیسر ڈاکٹر نعیم انور نعمانی صاحب بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ان کے ہمراہ راولپنڈی ڈویژن بی کے راہنما محترم قاضی نصیر صاحب نے بھی شرکت فرما کر تقریب کو وقار بخشا۔ پروگرام میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان کو معزز مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں حسنِ کارکردگی شیلڈز پیش کی گئیں۔ خصوصی طور پر تحصیل سوہاوہ کے صدر محترم سید وقاص شاہ صاحب اور ایم ایس ایم کے ضلعی صدر محترم شاہزیب چوہدری صاحب کی شرکت نے تقریب کی رونق کو مزید بڑھا دیا۔پروگرام کے آخر میں قائد محترم حضور سیدی شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک تمام مہمانان خصوصی اور کارکنان نے مل کر کاٹا۔ اس سیمینار میں مرد و خواتین نے کثیر شرکت کی۔ اس کامیاب پروگرام کے انعقاد میں MYL اور MSM کے ساتھ تحریک کے تمام فورمز نے بھرپور کردار ادا کیا، جس پر تمام منتظمین اور کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔
آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ محترم قاری محمد بلال قادری صاحب نے تمام مہمانان گرامی کا شکریہ ادا کیا ۔

تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے تمام رفقاء، کارکنان اور محبین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب...
04/02/2026

تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ اور تحصیل سوہاوہ کے تمام رفقاء، کارکنان اور محبین شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری صاحب کے لیے دعوت ہے۔
ضرور تشریف لائیں

تحریکِ منہاجُ القرآن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی محترم سید محمو...
15/12/2025

تحریکِ منہاجُ القرآن تحصیل دینہ کے زیرِ اہتمام جنرل کونسل کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں مہمانِ خصوصی محترم سید محمود الحسن جعفری صاحب، نگران شمالی پنجاب، نے شرکت کی۔ اجلاس میں تحریکِ منہاجُ القرآن، منہاجُ القرآن علماء کونسل، منہاجُ القرآن یوتھ لیگ اور مصطفوی اسٹوڈنٹس موومنٹ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔

اس موقع پر ڈویژنل نائب صدر اور ڈویژنل نائب ناظم کے علاوہ ضلعی ناظم اور ضلعی ناظم مالیات بھی بطورِ معزز مہمان اجلاس میں شریک ہوئے۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے نگران شمالی پنجاب محترم سید محمود الحسن جعفری صاحب نے فرمایا کہ دعوتِ دین کا کام ہر وقت فرض ہے، اور ہم وہ خوش نصیب لوگ ہیں جنہوں نے اس ذمہ داری کو شعوری طور پر قبول کیا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمیں اپنے کام میں دلچسپی، شوق اور تسلسل پیدا کرنے کی ضرورت ہے، علم کی دعوت کو عام کریں، علم کے مراکز گھر گھر پہنچائیں، لوگوں کو مشن کے ساتھ جوڑیں، اپنے گھروں سے اصلاح کا آغاز کریں اور اپنی نسلوں کی فکری و اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔

آخر میں صدر تحریک منہاج القرآن قاری محمد بلال اور ناظم تحریکِ منہاجُ القرآن تحصیل دینہ ڈاکٹر حامد بلال نے معزز مہمانانِ گرامی اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اجلاس کے اختتام کا اعلان کیا۔

15/03/2025
6 روزہ دروس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر مرکزی نظامت دعوت کی جانب سے مبارکباد۔
13/03/2025

6 روزہ دروس عرفان القرآن کے کامیاب انعقاد پر مرکزی نظامت دعوت کی جانب سے مبارکباد۔

الحمدللہ آج 12 مارچ 2025 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن  کی چھٹی اور آخری  نشست بعدازنماز...
12/03/2025

الحمدللہ آج 12 مارچ 2025 تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کے زیر اہتمام دروس_عرفان_القرآن کی چھٹی اور آخری نشست بعدازنمازفجربروز بدھ اللہ توکل میرج ہال میں انعقاد پذیر ہوئی ۔ اس نشست کی خاص بات یہ تھی کہ آج کی اس نشست سے خطاب حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری مدظلہ العالیہ نے ویڈیو لنک کے ذریعے جامع اور پر مغز خطاب فرمایا۔ اس پروگرام میں خصوصی طور پر ضلعی قائدین نے بھرپور شرکت فرمائی۔آج کے اس پروگرام میں پچھلے 5 دنوں کی نسبت بہت زیادہ بلکہ سینکڑوں میں مرد و خواتین نے شرکت فرما کر قرآن سے محبت کا ثبوت دیا۔ پروگرام کے اختتام پر ضلعی صدر محترم المقام پروفیسر شاہد بشیر طاہر صاحب نے گفتگو فرمائی اور اس پروگرام کے اختتام پر تحصیلی صدر منہاج القرآن علما کونسل علامہ محمد عارف صاحب نے دعا فرمائی۔

Address

Dina
49400

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Tehreek MinhajulQuran Dina posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Tehreek MinhajulQuran Dina:

Shortcuts

Share