14/04/2025
ڈجکوٹ پبلک سکول ( DPS ) سکول میں کلچر ڈے کی رنگا رنگ تقریبات
DPS سکول میں کلچر ڈے نہایت جوش و خروش اور رنگا رنگ انداز میں منایا
گیا۔ اس موقع پر سکول کا ماحول مکمل طور پر قومی ثقافت کے رنگوں میں رنگا ہوا
نظر آیا۔ ہر طرف خوشیاں، رنگ برنگے لباس، اور قومی ورثے کی جھلک نے
دیکھنے والوں کے دل موہ لیے۔
طلبہ و طالبات نے مختلف علاقائی لباس زیب تن کیے، جن میں پنجابی، سندھی،
بلوچی، پختون اور کشمیری ثقافت کی نمائندگی دیکھنے کو ملی۔ بچیوں نے رنگین چُنیوں
اور جھومروں سے سجے لباس پہن کر روایتی رقص پیش کیا، جبکہ بچوں نے مختلف
علاقائی دھنوں پر ثقافتی خاکے اور ملی نغمے پیش کیے۔ ہر کلاس روم کو مخصوص
کلچرل تھیم کے تحت سجایا گیا تھا جو وطن عزیز کی ثقافتی تنوع کی عکاسی کر رہا تھا۔
ٹیچرز نے بھی بچوں کے ساتھ بھرپور انداز میں اس دن کو منایا۔ کچھ اساتذہ نے
بھی روایتی لباس زیب تن کیا اور بچوں کو ثقافت کی اہمیت اور ہماری روایتی
اقدار کے بارے میں آگاہی دی۔ سکول انتظامیہ نے تقریب کے بہترین انعقاد پر
پوری ٹیم کو مبارکباد دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ایسی تقریبات ہمارے بچوں
میں اپنی ثقافت سے محبت اور فخر کا جذبہ پیدا کرتی ہیں۔
DPS
سکول میں منایا جانے والا یہ کلچر ڈے نہ صرف تفریح کا باعث بنا بلکہ بچوں
کی تعلیمی و اخلاقی تربیت میں بھی ایک مثبت قدم ثابت ہوا۔