GHSS Abdul Khel D.I.Khan

GHSS Abdul Khel D.I.Khan

Share

The institute which defines your future where we develop your BRAINS.

26/03/2025

Annual Examination result day 2025

Photos from GHSS Abdul Khel D.I.Khan's post 12/12/2024

Mid term Exam
December,2024
Fa/ Fsc
The Honourable Principal can be seen in the pictures giving instructions to the students.

24/10/2024

سیمی فائنل رزلٹ
GHSS ABDULKHEL VS GHSS LAALI
آج کلاس 9th کے طالب علم سدیس نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21 بالوں پہ 104 رنز بنا کر ایک نا قابل شکست اننگز کھیلی اور اب تک کی تیز ترین سنچری بنا کر ریکارڈ لسٹ میں اپنا نام درج کروایا یقیناً سدیس جیسے کم عمر بچے کیلئے ہائیر سیکنڈری سکول کے سٹوڈنٹس کے خلاف کھیلنا ہر گز آسان نہیں تھا لیکن وہ ڈٹے رہے جمے رہے اور اپنے سکول گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل کی ٹیم کو تھما دی ہیں فائنل کی چابیاں ♥️
Congratulations 🎉

23/10/2024
Photos from GHSS Abdul Khel D.I.Khan's post 30/09/2024

سکول ھذا میں عید میلادالنبی کے موقع پر سیرت النبی کانفرنس منعقد ہوا اس سلسلے میں طلباء کے مابین حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی مبارکہ پر کوئز مقابلہ ہوا جبکہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی مبارکہ کے کچھ پہلوؤں پر جناب محترم مولانا ضیاء الرحمن صاحب نے خصوصی بیان فرمایا
آخر میں امسال بورڈ امتحان میں پوزیشن ہولڈرز طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے

02/09/2024

FA/ FSC ADMISSIONS 2024
Last Date : 06 sep, 2024

Photos from GHSS Abdul Khel D.I.Khan's post 16/04/2024

بورڈ امتحان دینے والے بچوں کے نام کھلا خط
عزیز طلبہ و طالبات
السلام و علیکم!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے کہ خیبر پختونخوا میں میٹرک کے سالانہ امتحانات 18 اپریل 2024 سے شروع ہو رہے ہیں۔ان امتحانات کے حوالے سے اکثر بچوں کو شدید پریشان دیکھا گیا ہے۔حساس بچوں کی پریشانی کی بڑی وجہ ان کو راہنمائی فراہم نہیں کی جا سکی۔امید ہے اس مضمون کو پڑھنے اور سمجھنے کے بعد کسی حد تک بچوں کی پریشانی میں کمی واقع ہو گی۔ اس سال بورڈ امتحانات SLO Base ہوں گے گزشتہ سال صرف نہم کے امتحانات 50 فیصد SLO Base تھے. اس سال نہم و دہم کے امتحانات 100 فیصد SLOs پر مشتمل ہوں گے اس حوالے سے اگر طلبہ کو ضروری اگاہی فراہم نہ کی گئی تو ان کے نتائج متاثر ہوں گے چونکہ SLO Base امتحان کا ایک نیا طریقہ کار ہے اس کو سمجھنا نہایت ضروری ہے تعلیمی بورڈ کی جانب سے بچوں کی رہنمائی کے لیے اپنی ویب سائٹ پر قومی نصاب کے مطابق
Paper pattern,
Table of specifications ,
Chapter wise Weightage ,
Paper Settings Criteria,
Question Difficulty Level ,
Types of questions اور
Marking Scheme
وغیرہ کے حوالے سے مکمل اگاہی فراہم کی گئی ہے اگر بچے کو ہر مضمون کے پیپر کے متعلق Table of Specification کو اچھے طریقے سے سمجھا دیا جائے تو SLO base Exam بچے کے لیے روایتی امتحان سے زیادہ آسان بنایا جا سکتا ہے.درج ذیل اصلاحات Terms کو سمجھنے کے بعد تمام مضامین کے پیپر پیٹرن اور ممکنہ سوالات کو سمجھنا کافی حد تک آسان ہو گا۔
TOS:
Table of specifications
ہر مضمون کے لیے علیحدہ سے Tos دیا گیا ہے جس میں متعلقہ مضمون کے جائزہ/امتحان کے متعلق تمام تفصیلات درج ہیں۔طلبہ تمام مضامین کے TOS کو بغور پڑھیں اور سمجھنے کی کوشش کریں کہ پیپر کیسا بنایا جائے گا۔اس دفعہ تمام پیپر Table of Specifications کے عین مطابق آئیں گے۔ TOS میں ہر Chapter کی weightage قومی نصاب 2006 کے مطابق مقرر کر دی گئی ہے۔ہر Chapter سے اپنی weightage کے مطابق سوالات دئیے جائیں گے۔تمام طلبہ TOS سے ہر Chapter کی weightage معلوم کر سکتے ہیں۔
Item: Question
پیپر میں تین طرح کے item سوالات ہوں گے۔
MCQs ERQs RRQs

MCQs: Multiple choice questions
ہر سوال کے چار ممکنہ جوابات دئیے جائیں گے ان میں سے ایک درست جواب کا انتخاب کرنا ہو گا۔ہر درست جواب کا ایک نمبر ہو گا۔Tos میں درج کر دیا گیا ہے کہ ہر Chapter سے کتنے MCQs پوچھے جائیں گے؟ اور ان کا لیول کیا ہو گا؟

RRQs: Restricted response questions
ہر chapter سے RRQs یعنی conceptual Questions کی تعداد اور نمبرز کی تقسیم بھی TOS میں درج ہوتی ہے۔

ERQs: Extended response questions

ہر chapter سے ERQs /Long Questions کی تعداد اور نمبرز کی تقسیم بھی TOS میں درج ہوتی ہے۔

پیپر میں تین طرح کے سوالات ہوں گے.نمبرز کے اعتبار سے ترتیب یہ ہو گی۔
Weightage of MCQs 20%
Weightage of RRQs 50%
Weightage of ERQs 30%
ہر تین قسم کے سوالات میں knowledge , understanding اور application کے سوالات پوچھے جائیں گے۔
K: Knowledge
U : Understanding
A : Application

پیپر میں Knowledge والے سوالات میں Facts,Figures ,Satements , definitions,formulas وغیرہ پوچھے جائیں گے۔
جبکہ understanding والے سوالات میں کسی تصور کو سمجھ کر اس سے متعلق سوال کا جواب درکار ہو گا۔جسے عام طور پر conceptual Question کہا جاتا ہے۔
جبکہ Application لیول کے سوالات میں کسی concept کے عملی اطلاق سے متعلق سوالات کیے جائیں گے۔
ہر مضمون کے TOS میں طے کر دیا گیا ہے کہ کس chapter سے کتنے نمبرز کے سوالات پوچھے جائیں گے اور اس Chapter سے کتنے سوالات MCQs کتنے RRQs اور کتنے ERQs پر مشتمل ہوں گے۔نیز TOS میں یہ بھی طے ہے کہ ان تمام سوالات کی نوعیت کیا ہو گی (یعنی وہ Knowledge , understanding یا application لیول کے ہوں گے)

E : Easy (level of difficulty)
M: Moderate (level of difficulty)
D :Difficult (level of difficulty)

اسی طرح TOS میں سوالات کا Difficulty level طے کیا گیا ہے کہ Knowledge کے کتنے سوالات easy کتنے Moderate اور کتنے difficult ہوں گے۔
۔ TOS کو سمجھ کر تیاری کرنے والے طلبہ نئے امتحانی نظام کو بہت آسانی سے سمجھ کر بہترین ریزلٹ کا مظاہرہ کر سکیں گے۔ میٹرک لیول کے مضامین کےTable of specifications بھی شئیر کیے جا رہے ہیں۔

09/02/2024

الیکش پراسیس کو احسن طریقے سے انجام دینے پر اساتذہ کرام اور پولیس کے جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں
دعا ھے جیت پاکستان کی ہو

01/02/2024

ادارہ ھذا کے مدرس محمد ذیشان (SST-G) کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھرتی ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں استاد محترم کو پرنسپل ، اساتذہ اور طلباء نے انکی ادارے کیلئے ان گنت خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

Photos from GHSS Abdul Khel D.I.Khan's post 24/01/2024

Result Declared
Pre-board Exam 2024
F.A / F.sc

Photos from GHSS Abdul Khel D.I.Khan's post 18/01/2024

نوماہی امتحان 2023
تقریبِ تقسیم انعامات کی تصویری جھلکیاں 🪟
اعلیٰ نمبروں سے پاس ہونے والے طلباء اور ان کے والدین اور پیاروں کو پرنسپل اور اساتذہ کرام کی طرف سے مبارکباد
کوئی قابل ہو تو ہم شان کئی دیتے ہیں
ڈھونڈنے والوں کو دنیا بھی نئی دیتے ہیں
📍 گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول عبدالخیل

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Website

Address


Dera Ismail Khan

Opening Hours

Monday 08:15 - 14:20
Tuesday 08:15 - 14:20
Wednesday 08:15 - 14:20
Thursday 08:15 - 14:20
Friday 08:15 - 12:30
Saturday 08:15 - 14:20