26/11/2025
Announcement of Temporary Teaching Jobs at Colleges within District D.I. Khan, Paharpur and Tank.
Last Date to Apply: 02/12/2025 (03:00 PM).
Unofficial Page of Government Degree College No.1 Dera Ismail Khan (KPK)
Programs Offered: BS (Hons)
Programs Offered:
BS(Hons)-4 Years Degree Program In:
* Physics
* Chemistry
* Zoology
* Botany
* English
* Political Science
* Economics
* Computer Science
* Mathematics
* HPE
* Urdu
* Islamiyat
26/11/2025
Announcement of Temporary Teaching Jobs at Colleges within District D.I. Khan, Paharpur and Tank.
Last Date to Apply: 02/12/2025 (03:00 PM).
08/10/2025
Admission Open - Leftovers Seats
07/10/2025
گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر1، ڈیرہ اسماعیل خان میں آج ایک اہم اور خوش آئند لمحہ اُس وقت دیکھنے کو ملا جب معزز پرنسپل جناب عابد شاہ صاحب نے کالج کے ہال B اورمختلف ڈیپارٹمنٹس کی نئی تزئین و آرائش اور تعمیرات کی تکمیل کے بعد ان کا افتتاح کیا۔
یہ صرف افتتاحی تقریب نہ تھی، بلکہ ان خدمات کا اعتراف بھی تھا جو عابد شاہ صاحب نے اپنے دورِ پرنسپل شپ میں کالج کی بہتری کے لیے سرانجام دیں۔ ان کے دور میں کالج میں ترقی کی نئی راہیں کھلیں، متعدد ڈیپارٹمنٹس کی تزئین نو کی گئی، نئے بلاکس تعمیر ہوئے، اور بالخصوص کالج ہال کو نہایت فینسی اور جدید انداز میں سجایا گیا۔
یہ تمام کام اپنی مدد آپ کے تحت ممکن ہوئے، جس سے اساتذہ، طلباء اور انتظامیہ کی مشترکہ محنت جھلکتی ہے۔ اگرچہ اب وہ اس عہدے پر موجود نہیں، لیکن ان کی قابلِ تحسین خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب میں موجود شرکاء نے ان کی کوششوں کو سراہا اور اس شعر سے خراجِ تحسین پیش کیا:
"شکوہ ظلمت شب سے تو کہیں بہتر تھا
اپنے حصے کی کوئی شمع جلاتے جاتے"
04/10/2025
📢 اہم اطلاع
ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ خیبر پختونخوا کے حالیہ اعلامیے کے مطابق پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے گریڈ 20 کے پروفیسر سید فخرالدین شاہ صاحب کو بطور پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج نمبر 1 ڈیرہ اسماعیل خان تعینات کر دیا گیا ہے۔
ہم پروفیسر صاحب کو اس اہم تعیناتی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ آپ کو مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ 🌸✨
27/09/2025
گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج نمبر 2، ڈیرہ اسماعیل خان میں آج بی ایس زوالوجی، بی ایس فزکس اور بی ایس کیمسٹری کے پروفیسر صاحبان کی ایک مشترکہ JMC (جوائنٹ منیجمنٹ کونسل) میٹنگ منعقد ہوئی۔ اس اجلاس میں جے ایم سی سے وابستہ مختلف کالجز کے پروفیسرز اور اسسٹنٹ پروفیسرز نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کا مقصد ڈیرہ اسماعیل خان کے بی ایس اور ایسوسی ایٹ پروگرامز کے نصاب و تدریسی معاملات کا جائزہ لینا اور انہیں گومل یونیورسٹی ڈی آئی خان کے Curriculum کے مطابق ہم آہنگ کرنا تھا۔ مختلف مضامین کے کورسز کو سٹریم لائن کرنے، تدریسی معیار کو بہتر بنانے اور طلبہ کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔
26/09/2025
Welcome all new students 🎈
25/09/2025
Intra-College Sports Competitions 2025