Saeed Wazir Journalist

Saeed Wazir Journalist wazeristan

26/09/2026

وزیراعظم فیول ریلیف سکیم کے تحت اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، جبکہ 47 لاکھ مستحق افراد رعایتی پیٹرول حاصل کرچکے ہیں۔ حکومت نے انٹرنیٹ مسائل والے پیٹرول پمپس پر ایس ایم ایس کے ذریعے متبادل ویریفکیشن کا نظام بھی فعال کردیا ہے۔ مزید تفصیل اس رپورٹ میں
آواز خاموش

عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے اور خطے میں کشیدگی کے اثرات سے کم آمدنی والے طبقات کو ریلیف دینے کے لیے وزیراعظم فیول ریلیف سکیم جاری ہے۔
وفاقی وزیر آئی ٹی شیزہ فاطمہ خواجہ کے مطابق ملک بھر میں اب تک 58 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل ہوچکی ہے، جبکہ 61 لاکھ ٹوکنز جاری کیے جاچکے ہیں اور 47 لاکھ افراد رعایتی پیٹرول حاصل کرچکے ہیں۔
ساٹ

وزیر مملکت برائے خزانہ نے کہا کہ اس سکیم محنت کشوں، طلبہ اور ملازمت پیشہ افراد کے لیے ہفتہ وار 500 روپے کے ریلیف کے برابر ہے، جبکہ موٹر سائیکل اور دیگر اہل سواریوں کے لیے ماہانہ ریلیف 2 ہزار روپے تک بنتا ہے۔
ساٹ
وفاقی وزیر شزہ فاطمہ نے کہا کہ اوگرا کی نشاندہی پر انٹرنیٹ یا تکنیکی مسائل کا سامنا کرنے والے پیٹرول پمپس پر ایس ایم ایس بیسڈ ویریفکیشن بھی فعال کردی گئی ہے، تاکہ مستحق افراد کو رعایتی پیٹرول کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

24/09/2026

دنیا صرف انسانوں کی نہیں ہے؛ ہمارے قدموں تلے، پھولوں پر، کھیتوں میں اور گھنے جنگلات کے درمیان ایک ایسی وسیع سلطنت آباد ہے جس کا بڑا حصہ آج بھی ہماری نظروں سے اوجھل ہے۔ جی ہاں، یہ ہے حشرات کی حیرت انگیز دنیا!
یہ ننھی مخلوقات قدرتی نظام، زراعت اور ہماری خوراک کے تحفظ میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہیں، لیکن موسمیاتی تبدیلی، بڑھتا درجہ حرارت اور قدرتی مسکن کی تباہی سے یہ دنیا بھی خطرات سے دوچار ہے۔ حشرات کی اسی پر اسرار اور حیرت انگیز دنیا کے بارے میں دیکھیے سعید وزیر کی یہ رپورٹ۔۔
۔۔آواز خاموش۔۔
سائنس دانوں کے اندازے کے مطابق، زمین پر حشرات کی تقریباً 55 لاکھ انواع موجود ہیں، مگر ان میں سے صرف 10 لاکھ کی اب تک باقاعدہ شناخت ہو سکی ہے۔ یعنی حشرات کی تقریباً 80 فیصد دنیا آج بھی دریافت اور تحقیق کی منتظر ہے۔
(ساٹ / بائٹ)
وائس اوور (VO):
حشرات کی تعداد لاکھوں میں ہے، مگر حیرت انگیز بات یہ ہے کہ ان میں انسان کے لیے نقصان دہ سمجھے جانے والے حشرات انتہائی کم ہیں۔ معتبر سائنسی اندازوں کے مطابق، معلوم حشرات میں نقصان دہ یا فصلوں کو نقصان دینے والی انواع محض 0.5 سے 3 فیصد کے درمیان ہیں۔
جبکہ ان کی باقی ماندہ اکثریت یا تو انسان کے لیے مکمل طور پر بے ضرر ہے، یا پھر قدرت کے اس نظام میں ایسا کلیدی کردار ادا کرتی ہے کہ جس کے بغیر ماحولیاتی توازن کا برقرار رہنا ناممکن ہے۔
(ساٹ / بائٹ)
المیہ یہ ہے کہ اس ننھی دنیا کے مستقبل پر آج شدید سوالیہ نشان لگ چکے ہیں۔ قدرتی مسکن کی تباہی، موسمیاتی تبدیلی، بڑھتا ہوا درجہ حرارت، خشک سالی اور شدید موسمی واقعات حشرات کی بقا کے لیے روز بروز خطرات بڑھا رہے ہیں۔
سب سے افسوسناک پہلو یہ ہے کہ سائنس دان آج بھی یہ حتمی طور پر نہیں جانتے کہ انسان کی مداخلت سے اب تک حشرات کی کتنی انواع ہمیشہ کے لیے اس دنیا سے مٹ چکی ہیں اور کتنی معدومی کے دہانے پر کھڑی ہیں—کیونکہ اتنی بڑی آبادی کا اب تک باقاعدہ عالمی جائزہ ہی نہیں لیا جا سکا۔
(ساٹ / بائٹ)
حشرات کی یہ دنیا بظاہر کتنی ہی چھوٹی کیوں نہ دکھائی دے، لیکن قدرت کے نظام میں اس کا کردار انتہائی وسیع اور اہم ہے۔ شاید ہم ان میں سے بیشتر کو کبھی اپنی آنکھوں سے دیکھ بھی نہ پائیں، مگر ہماری خوراک، ہماری زراعت اور ہمارے پورے ماحولیاتی نظام کی بقا میں ان کا حصہ ہر لمحہ ہمارے سامنے موجود ہے۔

20/09/2026

انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وفاقی وزیر شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے مشکل حالات میں عوام کے لیے فیول ریلیف اسکیم شروع کی ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل، رکشہ اور 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان کو مالی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ تفصیل سعید وزیر کی رپورٹ میں۔

19/09/2026

طبی شعبے میں ایک اور اہم پیش رفت۔۔۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کر لی گئی۔ لاہور کے بعدگر دے اور جگر کی پیوند کاری اب راولپنڈی میں بھی شروع ہو گئی۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر میں بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں اور دیگر مریضوں کو بھی علاج کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ دیکھتے ہیں سعید وزیر کی یہ رپورٹ۔۔۔۔
***آواز خاموش****
طبی شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا گیا ہے۔پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر (PKLI) راولپنڈی میں ایک کڈنی اور دو لیور ٹرانسپلانٹ کامیابی کے ساتھ سر انجام دے دیے گئے ہیں۔
چیئرمین پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سنٹر راولپنڈی، پروفیسر سعید اختر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے میڈیکل کے شعبے میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے، اور باقاعدہ طور پر کڈنی ٹرانسپلانٹ کر دیا گیا ہے۔ اس کامیابی کے پیچھے ہماری دن رات کی محنت شامل ہے۔ کڈنی ٹرانسپلانٹ کے ذریعے مریض کو نئی زندگی کی امید ملری ہے۔
ساٹ
ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مریضوں کے لیے علاج کے عمل کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک ڈیجیٹل ایپ بھی تیار کی جا رہی ہے، جس کے ذریعے مریضوں کو طبی سہولیات اور ٹرانسپلانٹ سے متعلق معلومات تک آسان رسائی حاصل ہوگی۔
ساٹ
کڈنی ٹرانسپلانٹ کے شعبے میں ہونے والی یہ پیش رفت ان مریضوں کے لیے امید کی نئی کرن ہے جو گردوں کے سنگین امراض میں مبتلا ہیں۔ جدید طبی سہولیات اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹرانسپلانٹ کے عمل کو مزید آسان بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

18/09/2026

کوہاٹ: پولیس لائن کے احاطے میں یکے بعد دیگرے تین دھـمـاکے،مسجد میں دھماکے کی اطلاعات مسلح افراد اور سی ٹی ڈی اہلکاروں کے درمیان مقابلہ جاری

17/09/2026

جنوبی وزیرستان کے علاقے تنائی میں بچوں کو اسکولوں تک لانے اور تعلیمی سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
تنائی ایجوکیشن کمیٹی کے وفد نے چیئرمین زنگی خان کی سربراہی میں ڈپٹی کمشنر جنوبی وزیرستان لوئر مسرت زمان اور محکمۂ تعلیم کے افسران سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تنائی کے سرکاری اسکولوں کی بحالی اور بچوں کو بہتر تعلیمی ماحول فراہم کرنے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ انتظامیہ نے تنائی کے چار سرکاری اسکولوں کو فعال بنانے، اساتذہ کی حاضری یقینی بنانے اور ضروری تعلیمی سہولیات فراہم کرنے کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے۔
کمیٹی کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے سے تقریباً 450 سے 500 بچوں اور بچیوں نے باقاعدہ اسکول جانا شروع کر دیا ہے۔ تنائی ایجوکیشن کمیٹی کا بنیادی ہدف علاقے کے ہر بچے اور بچی کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے۔

14/09/2026

اسلام آباد میں فن و موسیقی کی خوبصورت شام سجی جہاں ملک کے نامور فنکاروں نے اپنی سر اور فن سے شرکاء کو محظوظ کیا دیکھتے ہیں سعید وزیر کی رپورٹ

13/09/2026

وزیراعظم خصوصی ریلیف سکیم
موٹرسائیکل، رکشہ اور چنگچی استعمال کرنے والوں کو ماہانہ 20 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف
‏800cc تک گاڑیوں کے مالکان کو ماہانہ 30 لیٹر تک پیٹرول پر 100 روپے فی لیٹر ریلیف

مزید معلومات pmfuelrelief.pk


08/09/2026

نیپال میں حالیہ تباہ کن سیلاب کے بعد سے آپ نے لفظ گلاف (GLOF) ضرور سنا ہوگا لیکن موسمیاتی تبدیلی کے تناظر میں آخر GLOF سے مراد کیا ہے؟
اور ایک پُرسکون دکھائی دینے والی برفانی جھیل اچانک ایک خوفناک سیلاب میں کیسے تبدیل ہو جاتی ہے؟
آئیے آپ کو بتاتے ہیں سعید وزیر کی اس رپورٹ میں

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کو سٹی تھانے میں بٹھانے کا دعویٰ، پریس کانفرنس سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزاموانا : جماعت...
04/09/2026

جماعت اسلامی کے ضلعی امیر کو سٹی تھانے میں بٹھانے کا دعویٰ، پریس کانفرنس سے روکنے کے لیے دباؤ ڈالنے کا الزام

وانا : جماعت اسلامی جنوبی وزیرستان لوئر کے ضلعی امیر اسداللہ بھیر کو سٹی تھانہ وانا میں بٹھائے جانے اور پریس کانفرنس سے روکنے کے لیے مبینہ طور پر دباؤ ڈالنے کا دعویٰ سامنے آیا ہے۔

جماعت اسلامی کے ذرائع کے مطابق اسداللہ بھیر نے تین روز قبل تحصیل برمل کے علاقے اعظم ورسک، نرگاسئی ورائی نور میں عام شہری کے گھر پر مبینہ ڈرون/ کواڈ کاپٹر حملے کے حوالے سے آج پریس کانفرنس کرنا تھی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے میں دو معصوم بچے جاں بحق ہوئے تھے، جس پر جماعت اسلامی کی جانب سے واقعے سے متعلق مؤقف اور مطالبات سامنے لانے کی تیاری کی جا رہی تھی۔

جماعت اسلامی کے مطابق پریس کانفرنس سے قبل سٹی تھانہ وانا کی پولیس نے اسداللہ بھیر کو تھانے میں بٹھا لیا اور مبینہ طور پر انہیں پریس کانفرنس نہ کرنے کے لیے دباؤ کا سامنا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسداللہ بھیر تاحال سٹی تھانہ وانا میں موجود ہیں۔ جماعت اسلامی نے پولیس کے اس اقدام پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے آزادیٔ اظہار اور سیاسی سرگرمیوں میں رکاوٹ قرار دیا ہے۔

تاہم پولیس کی جانب سے اسداللہ بھیر کو تھانے میں بٹھانے کی وجہ اور ان پر مبینہ دباؤ ڈالنے کے الزامات کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔

Address

D I Khan City
Dera Ismail Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Saeed Wazir Journalist posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category