Pakhtoon Sema News

Pakhtoon Sema News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Pakhtoon Sema News, Dera Ismail Khan.

چلیرائی سوئمنگ پول  مکین اپر وزیرستان جنت نظیر وطن۔❤️
15/06/2026

چلیرائی سوئمنگ پول مکین اپر وزیرستان جنت نظیر وطن۔❤️

اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان سے براہ راست
15/06/2026

اس وقت ڈیرہ اسماعیل خان سے براہ راست

15/06/2026

قوم کو مبارک ہو ۔ ایران ، امریکہ آمن معاہدہ
پٹرول 150 روپے کم ہونے کا امکان ۔

ٹانک: شدید حبس اور گرمی کے باعث گورنمنٹ شہید شیر نواز خان ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ٹانک (GSSNCMHS No.1 Tank) میں دسویں جماع...
15/06/2026

ٹانک: شدید حبس اور گرمی کے باعث گورنمنٹ شہید شیر نواز خان ماڈل ہائی سکول نمبر 1 ٹانک (GSSNCMHS No.1 Tank) میں دسویں جماعت کا ایک طالب علم کلاس روم میں بے ہوش ہوگیا

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد طالب علم کو مزید علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر (DHQ) ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا

ذرائع کے مطابق شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے طلبہ کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ والدین نے تعلیمی اداروں میں مناسب انتظامات اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس**پریس ریلیز*مورخہ :2026-06-14*ایس پی سٹی محمد نعمان کا ضلع انتظامیہ کے ہمراہ جلوس روٹس کا مع...
14/06/2026

*ضلع ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*
*پریس ریلیز*
مورخہ :2026-06-14
*ایس پی سٹی محمد نعمان کا ضلع انتظامیہ کے ہمراہ جلوس روٹس کا معائنہ، سکیورٹی انتظامات کا جائزہ*

♦️ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ ضیاءالدین احمد کی ہدایت پر ایس پی سٹی محمد نعمان کا محرم الحرام کے پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے ضلع انتظامیہ کے افسران کے ہمراہ جلوس روٹس کا تفصیلی معائنہ ۔ اس موقع پر جلوسوں اور مجالس کے راستوں، داخلی و خارجی راستوں، سکیورٹی پوائنٹس اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
ایس پی سٹی محمد نعمان کو متعلقہ افسران نے سکیورٹی اقدامات، ٹریفک پلان، سرچ اینڈ سویپ آپریشنز اور ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیے گئے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام سکیورٹی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور جلوسوں و مجالس کے شرکاء کو محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ ضلع پولیس، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ ادارے باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے ساتھ فرائض انجام دے رہے ہیں تاکہ محرم الحرام کے ایام میں امن و امان کی فضا برقرار رہے اور عوام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جا سکے۔
*ترجمان ڈیرہ اسماعیل خان پولیس*

14/06/2026

پختانہ😭😭
بنوں تحصیل ڈومیل زمینی تنازعے پر
بھائی نے اپنے بھائی اور تین بھتیجوں کو قتل کر دیا
تصویر پہلے کمینٹ میں

ڈیرہ اسماعیل خان   پیسکو(پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر سعید الرحمن خان کو ...
13/06/2026

ڈیرہ اسماعیل خان پیسکو(
پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی) کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق انجینئر سعید الرحمن خان کو چیف انجینئر کمرشل پیسکو خیبر پختون خواہ تعینات کردیا گیا
واضح رہے کہ چیف انجینئر کمرشل پیسکو خیبر پختون خواہ کے عہدے پر ترقی پانے والے انجینئر سعید الرحمن خان کا تعلق ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے۔

13/06/2026

ڈی آئی خان: کسٹم آفس کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی
ڈیرا اسماعیل خان کسٹم آفس کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے گاڑیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ کسٹم آفس کے سامنے کھڑی گاڑیوں میں لگی، تاہم آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کا فائر بریگیڈ عملہ اور گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پانے کے لیے کارروائی شروع کر دی۔
عینی شاہدین کے مطابق آگ کے شعلے اور دھواں دور دور تک دکھائی دے رہا تھا، جس کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ریسکیو اہلکار آگ کو مزید پھیلنے سے روکنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، جبکہ آگ لگنے کی اصل وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات سامنے آنے پر عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیااین...
13/06/2026

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے وفاقی وزیر مواصلات کو این 95 کالام روڈ کی خستہ حالی پر مراسلہ ارسال کر دیا
این 95 کالام روڈ 2022 کے سیلاب میں سات مختلف مقامات پر شدید متاثر ہوئی، کالام روڈ کے متعدد حصے عارضی بحالی کے بعد دوبارہ خراب ہو چکے ہیں، خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی، سیاحوں اور ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، مراسلہ

این 95 کالام روڈ پر سفر خطرناک اور دشوار ہو چکا ہے، کالام ملک کے اہم سیاحتی مقامات میں شامل، محفوظ اور بلا تعطل رسائی ضروری ہے، این 95 کالام روڈ پر باقی ماندہ تعمیراتی کام فوری مکمل کرنے کی ضرورت ہے، مراسلہ

وزیراعلیٰ کا این 95 منصوبہ سیاحتی سیزن سے قبل مکمل کرنے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ
اگر وفاق کو مالی یا انتظامی رکاوٹ درپیش ہو تو این او سی جاری کیا جائے، این او سی ملنے پر خیبرپختونخوا حکومت اپنے وسائل سے کام مکمل کرے گی، این 95 کالام روڈ کی بحالی علاقائی رابطوں اور سیاحت کے فروغ کیلئے ناگزیر ہے، مراسلہ

13/06/2026

ہوپ خیبرپختونخوا کے سینیئر نائب صدر رب نواز صاحب کا پی ایس ار اے کے منتخب نمائندہ انس تکریم کے بارے میں خیالات۔

Address

Dera Ismail Khan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Pakhtoon Sema News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share