Baloch Students Society-B.S.S Gomal University D i khan

Baloch Students Society-B.S.S Gomal University D i khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Baloch Students Society-B.S.S Gomal University D i khan, Community College, Dera Ismail Khan.

18/05/2026

تونسہ اور کوہِ سلیمان کے عوام عرصۂ دراز سے کینسر جیسے خطرناک مرض کے خلاف مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔ ہمارے علاقے میں آج بھی ایسے بے شمار مریض موجود ہیں جو بروقت تشخیص اور علاج کی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے تکلیف میں زندگی گزار رہے ہیں۔ کئی خاندان اپنے پیاروں کو صرف اس لیے کھو دیتے ہیں کہ انہیں بروقت ہسپتال، ڈاکٹر یا تشخیصی سہولت میسر نہیں ہوتی۔

اسی درد اور احساس کے تحت بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی طرف سے گومل یونیورسٹی کے اندر 19 مئ بروز منگل شام 5:30 بجے FCلان سے گل نواز کینٹین تک کینسر آگاہی اور اپنے علاقے کے عوام کے حق کے لیے ایک عظیم ریلی نکال رہے ہیں۔

اس ریلی کا مقصد حکومت اور متعلقہ اداروں تک یہ آواز پہنچانا ہے کہ تونسہ اور کوہِ سلیمان میں فوری طور پر کینسر ہسپتال قائم کیے جائیں اور تشخیصی کیمپ لگائے جائیں تاکہ غریب عوام کو علاج کے لیے دور دراز شہروں کے دھکے نہ کھانے پڑیں۔

ہم گومل یونیورسٹی میں زیرِ تعلیم تمام طلبہ بالخَصوص تونسہ و کوہِ سلیمان کے طلبہ سے پُرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ریلی میں بھرپور شرکت کریں اور اپنے علاقے کے لوگوں کی امید بنیں۔

آئیں!
اپنے لوگوں کی زندگیوں کے لیے،
اپنی ماؤں، بہنوں، بزرگوں اور بچوں کے لیے،
ایک آواز بنیں۔

کیونکہ آج اگر ہم نہ بولے، تو کل شاید بہت دیر ہو جائے۔
“کینسر کے خلاف جنگ — زندگی کے حق میں آواز”

05/04/2026

گومل یونیورسٹی کی انتظامیہ نے طلبہ کے ساتھ عجیب مذاق بنا رکھا ہے۔ کبھی ایک دفتر سے نوٹیفکیشن جاری ہوتا ہے اور کبھی دوسرے دفتر سے، جس سے طلبہ شدید کنفیوژن کا شکار ہیں۔ہمیں یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کون سا نوٹیفکیشن اصلی ہے اور کون سا جعلی ہے۔

پورے پاکستان کی دیگر بڑی یونیورسٹیاں کھل چکی ہیں، مگر گومل یونیورسٹی تاحال بند ہے، جو کہ قابلِ تشویش ہے۔ طلبہ کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے اور ان کے تعلیمی مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ بہت سے سٹوڈنٹس آن لائن کلاسز نہیں لے سکتے لہٰذا جلد سے جلد یونیورسٹی کو اوپن کیا جائے ۔

اگر یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے واضح اور حتمی نوٹیفکیشن جاری نہ کیا گیا، تو بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی اپنے آئینی حق کے تحت سخت احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ فوری طور پر ایک مستند اور واضح اعلان جاری کیا جائے تاکہ طلبہ میں پائی جانے والی بے چینی کا خاتمہ ہو سکے۔

بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

02/03/2026

2 مارچ کو ہر سال بلوچ قوم دنیا بھر میں بلوچ کلچر ڈے جوش و خروش سے مناتی ہے۔ یہ دن بلوچ ثقافت، روایات، زبان اور تاریخی ورثے کو اجاگر کرنے کے لیے مخصوص ہے۔ بلوچ ثقافت اپنی سادگی، بہادری اور مہمان نوازی کے لیے مشہور ہے۔
بلوچ کلچر ڈے منانے کا مقصد نئی نسل کو اپنی روایات سے روشناس کرانا اور دنیا کو بلوچ ثقافت کی قدیم اور شاندار تاریخ سے آگاہ کرنا ہے۔ یہ دن ہمیں اپنی شناخت پر فخر کرنا اور اپنی ثقافت کو زندہ رکھنے کا پیغام دیتا ہے۔
بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کی جانب سے تمام بلوچ بھائیوں کو بلوچ کلچر ڈے مبارک ❤️

21/11/2025

اسسٹنٹ ڈاریکٹر اڈمنسٹریشن اور سیکورٹی افسر گومل یونورسٹی نصراللہ جان مروت نے لاء کالج کے طالب علم کو گولی مار دی! طالب علم حیات وزیر زخمی حالت میں ہسپتال منتقل۔ نصراللہ خان جو اس سے پہلے بھی کئی بار طلباء کیخلاف بندوق/پستول استعمال کرچکے ہیں۔ ماضی میں بھی ان کیخلاف کافی کمپلنٹس ہے لیکن یونیورسٹی انتظامیہ ان کیخلاف کوئی کاروائی نہیں کی۔ ضلعی انتظامیہ اور پولیس سے درخواست ہے کہ ان کیخلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔
منجانب بلوچ سٹوڈنٹ سوسائٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

Photos from Baloch Students Society-B.S.S Gomal University D i khan's post 14/07/2025
14/07/2025

السلام علیکم
امید کرتے ہیں کہ سب دوست خیریت سے ہونگے۔ جیسا کہ سب دوستوں کو معلوم ہے کہ گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان میں نۓ ایڈمیشن کا آغاز ہو چکا ہے جس کے لیے بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی کی جانب سے ایڈمیشن کمیٹی بنائی گئی ہے جس کے بنانے کا مقصد سٹوڈنٹس کو ایڈمیشن کے متعلق معلومات فراہم کرنا ہوتا ہے۔
جس بھی سٹوڈنٹ کو ایڈمیشن کے حوالے سے معلومات ضرورت ہوں یا کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ ان معزز ممبران سے رابطہ کر سکتا ہے۔ شکریہ
منجانب
بلوچ سٹوڈنٹس سوسائٹی گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

Photos from Baloch Students Society-B.S.S Gomal University D i khan's post 07/07/2025

"Admissions Open Fall 2025"

Gomal University Dera Ismail Khan

Last date for the submission of online application

31-07-2025

05/05/2025

بلوچ اسٹوڈنٹ سوسائٹی – گومل یونیورسٹی

ہم دل کی اتھاہ گہرائیوں سے پروفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال بلوچ صاحب کو گومل یونیورسٹی کے نئے وائس چانسلر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

یہ نہ صرف بلوچ طلبہ کے لیے فخر کا لمحہ ہے بلکہ پوری بلوچ قوم کے لیے خوشی اور حوصلے کا پیغام ہے کہ ایک باصلاحیت، علم دوست اور باوقار شخصیت کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔

ہم امید رکھتے ہیں کہ ڈاکٹر صاحب کی قیادت میں گومل یونیورسٹی ترقی، شفافیت، اور تعلیمی معیار میں نئی بلندیوں کو چھوئے گی۔

01/05/2025

آج کا پروگرام ایک کامیاب اور یادگار لمحہ ثابت ہوا۔
ہم تمام مہمانوں، شرکاء اور معاونین کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے اس پروگرام کو رنگین اور کامیاب بنایا۔
یہ سفر یہیں ختم نہیں ہوتا — ہماری ثقافت کا پیغام مزید آگے بڑھے گا!"
BSS Zindabad❤️❤️❤️

30/04/2025

Cordially invited to honour able chief guest Sardar fiaz khan malghaniii..
Candidate MNA.
NA 183

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dera Ismail Khan