26/09/2026
فکرِ انسانیت فاؤنڈیشن کے چیئرمین جناب مولانا صلاح الدین نیازی صاحب کی دعوت پر چاچا حبیب شورکوٹ کے گھر کے افتتاح کے موقع پر ایک خوبصورت اور محبت بھری تقریب کا انعقاد ہوا۔
اس موقع پر شورکوٹ فلاحی کمیٹی کے معزز رکن، استادِ محترم جناب حق نواز صاحب (ریٹائرڈ پرائمری سکول ٹیچر) کو چاچا حبیب صاحب کی جانب سے بطورِ تحفہ لونگی پیش کی گئی۔
لونگی پہنانے کا شرف بندۂ ناچیز تنویر احمد سگو، پرنسپل نیو اینجلز ہائی سکول شورکوٹ کو حاصل ہوا۔
چاچا حبیب کے گھر کی تعمیر میں فکرِ انسانیت فاؤنڈیشن اور شورکوٹ فلاحی کمیٹی کے ساتھ جن تمام مخیر حضرات اور اہلِ خیر نے تعاون کیا، اللہ پاک ان کے مال و رزق میں برکت عطا فرمائے اور ان کی اس نیکی کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔
اللہ تعالیٰ تمام احباب کو جزائے خیر عطا فرمائے اور خدمتِ انسانیت کی یہ کاوشیں مزید کامیاب فرمائے۔ آمین ثم آمین۔ 🤲