01/06/2026
GHS MUSA ZAI Sharif
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from GHS MUSA ZAI Sharif, High School, Dera Ismail Khan.
01/06/2026
گورنمنٹ ہائی سکول موسیٰ زئی شریف،
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
📢 اہم اطلاع برائے طلباء و والدین
تمام معزز والدین اور عزیز طلباء (جماعت ششم تا دہم ) کو مطلع کیا جاتا ہے کہ صوبائی حکومت اور محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا کی ہدایات کے مطابق نئے تعلیمی سال 2026-27 کا باقاعدہ آغاز بروز سوموار، یکم جون 2026 سے ہو رہا ہے۔
لہٰذا جماعت ششم سے جماعت دہم تک تمام طلباء بروز سوموار، یکم جون 2026 کو اپنی حاضری لازمی یقینی بنائیں۔
🕢 سکول اوقات:
صبح 7:30 بجے
تمام طلباء مقررہ وقت پر سکول پہنچ کر اپنی حاضری یقینی بنائیں۔
📚 کتابوں سے متعلق اہم ہدایت
جن طلباء نے ابھی تک گزشتہ تعلیمی سال کی کتابیں سکول لائبریری میں جمع نہیں کروائیں، وہ اپنی پرانی کتابیں لازماً اپنے ہمراہ لائیں اور بک اِنچارج کے پاس جمع کروائیں۔
تمام طلباء اور والدین سے تعاون کی امید ہے۔
منجانب:
ھیڈ ماسٹر
گورنمنٹ ہائی سکول موسیٰ زئی شریف
ضلع ڈیرہ اسماعیل خان
25/05/2026
01/05/2026
Labour Day
مزدور کا پسینہ خشک ہونے سے پہلے اسے اس کی مزدوری دے دو۔
*📢 اہم اطلاع برائے اساتذہ، طلبہ اور والدین*
عیدالفطر اور موسمِ بہار کی تعطیلات کے اختتام کے بعد خیبر پختونخوا کے تمام تعلیمی ادارے ان شاء اللہ بروز سوموار، 30 مارچ 2026 سے دوبارہ کھل رہے ہیں۔
*📚 اسکول اوقات (30 اور 31 مارچ 2026):*
🔹 پرائمری: صبح 8:30 تا دوپہر 1:35
🔹 مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 8:15 تا دوپہر 2:20
اور اگلے دو دن بعد یعنی
*📚 اسکول اوقات (یکم اپریل 2026 تا 30 ستمبر 2026):*
🔹 پرائمری: صبح 7:30 تا دوپہر 12:35
🔹 مڈل، ہائی و ہائر سیکنڈری: صبح 7:15 تا دوپہر 1:35
تمام اسٹاف / طلبہ سے گزارش ہے کہ بروقت حاضری یقینی بنائیں.
نہم اور دہم جماعت کے تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بورڈ امتحان کے رول نمبر شیخ اسد جان سے وصول کر لیں۔
28/01/2026
Morning assembly with almost 100% attendance of students.
Click here to claim your Sponsored Listing.
Location
Category
Contact the school
Website
Address
Dera Ismail Khan