20/07/2026
آج القلَم ٹیوشن اکیڈمی میں طلبہ کی تعلیمی صلاحیتوں کو جانچنے اور ان کی تیاری کو مزید مضبوط بنانے کے لیے ہفتہ وار ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔
یہ ٹیسٹ صرف نمبروں کا مقابلہ نہیں بلکہ طلبہ میں محنت، اعتماد، وقت کی پابندی اور کامیابی کا جذبہ پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
ہماری کوشش ہے کہ ہر طالب علم کو ایسا تعلیمی ماحول فراہم کیا جائے جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو پہچانے، اپنی کمزوریوں کو دور کرے اور کامیابی کی منزل کی طرف مسلسل آگے بڑھے۔