11/05/2026
الحمداللہ..!!
درازندہ میں تیسری بار منعقد ہونے والے سالانہ ٹیسٹ مقابلے میں کیوراسٹی گرائمر سکول کے چھٹی جماعت کے طالب علم عبدالمتین ولد سفر گل نے بازی لے کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی اور خاورے ایجوکیشن فاؤنڈیشن سکالر شپ کیلئے کوالیفائی کرلیا۔
اس تقریب کیلئے پرنسپل کیوراسٹی گرائمر سکول جناب شہاب الدین کو بھی دعوت دی گئی۔ اس دوران انہوں نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے جناب محمد عالم صاحب (ٹیسٹ چیف آرگنائزر) کے اس شاندار تعلیمی سلسلے کو سراہا اور طلباء کے سامنے تعلیم کی اہمیت پر بھی مختصر گفتگو کی۔
کیوراسٹی گرائمر سکول ہمیشہ سے اپنے طلباء کی بہترین تعلیم، تربیت اور صلاحیتوں کو نکھارنے کیلئے کوشاں رہا ہے۔ الحمداللہ ہمارے طلباء ہر میدان میں نمایاں کامیابیاں حاصل کرکے نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے علاقے اور ادارے کا نام روشن کررہے ہیں۔
ہم عبدالمتین اور ان کے والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ انہیں مستقبل میں مزید کامیابیاں عطا فرمائے۔ آمین۔