GDC1 Deptt Of Political Science

GDC1 Deptt Of Political Science

Share

Unofficial

07/12/2025

Sorry For inconvenience, We're Back 🙏

29/10/2025

3-Day capacity building training for youth On " Political Mobilization & Connectivity of Youth activists of Khyber Pukhtunkhwa" organized by Center for Regional Policy & dialogue, on 5,6 & 7 November..
Limited seats available, both girls & boys can apply, interested students inbox 📥..

10/10/2025

Big thanks to Wafa Khan, محمد ذیشان, Muhammad Farooq Punokhal, Shafi Ullah, Sameer Sherqi, Usman Ghani Khan Miankhel, Anwar Hayat, Saad Qureshi, Åasim VeeRa, Asmatullah Khan, Marah Jameela, Saqib Khan

for all your support! Congrats for being top fans on a streak 🔥!

08/10/2025

بروز سوموار 06 اکتوبر 2025 کو پولیٹکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے پانچویں سمیسٹر نے ٹیچر ڈے کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا

پھولوں اور غباروں سے سجے کلاس میں تمام استاتذہ کا بہترین طریقہ سے استقبال کیا گیا، طلباء کی جانب سے استاتذہ کو تحائف پیش کیے گئے۔

تقریب میں استاتذہ نے کیک کاٹا اور فوٹو سیشن کے بعد کھانے کا بہترین انتظام کیا گیا،

استاتذہ نے طلباء کی جانب سے اس قدر محبت اور احترام و خدمت کے جذبے کو خوب سراہا اور انتہائی خوبصورت لفظوں میں شکریہ ادا کیا۔

تقریب کے موقع پر ہمارے پیارے سینیئر Usama Mir بھی موجود تھے جو تقریب سے کافی لطف اندوزہوئے۔۔

22/09/2025

Man is Born Free but everywhere he is in chains. Rousseau

22/09/2025

صبح بخیر

13/08/2025

پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ کے نام بڑا اعزاز

گزشتہ دنوں یوم آزادی سلیبریشن مقابلے ہوئے جس میں پورے کالج سے طلباء نے حصہ لیا اور الحمداللہ چاہے انگریزی یا اردو تقاریر ہوں یا پھر انگریزی مضامین لکھنے کا مقابلہ، قومی ترانہ ہو یا کوئز مقابلے ہر میدان میں پولیٹیکل سائنس ڈیپارٹمنٹ پیش پیش رہی ہے

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیٹکل سائنس کے طلباء میں نہ صرف نصابی بلکہ غیر نصابی سرگرمیوں میں اعلی ہنر رکھتے ہیں، اور ان موتیوں کو تراشنے کے لیے جس طرح ہمارے اساتذہ محنت کرتے ہیں انشاء اللہ ایک دن یہ مفید شہری بنیں گیں اور ملک کو ترقی دینے میں اہم کردار ادا کریں گیں

پیچ ایڈمن کی طرف سے کامیاب ہونے والے طلباء و طالبات کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد۔
دعا ہے کہ ہمیشہ استاتذہ اور ڈپارٹمنٹ کا سر یوں ہی بلند رکھیں

07/08/2025

ہاتھ میں قلم، چہرے پر مسکراہٹ اور دل میں اداسی لیے ہم اپنے سینئرز کے لیے انتظار میں ٹہرے تھے کہ کب ہمیں موقع ملے گا اور کب ہم الوداعی الفاظ ان کے کپڑوں میں ایک یادگار کی صورت پر درج کریں گیں

خوشی اس بات کی تھی کہ ہم اپنے پیاروں کو ایک نئے سفر پر روانگی کے لیے خوبصورت یادوں کے ساتھ رخصت کر رہے تھے، ساتھ میں بچھڑنے کا افسوس اور ان سے پھر نہ ملنے کی اداسی بھی تھی

یہ اداسی کوئی معمولی نہیں تھی اس اداسی کی پیچھے ہماری دو سال تک ایک ساتھ گزارا گیا وقت تھا جو ایک سینئر و جونیئرز نہیں بلکہ ایک دوست، کولیگ، اور بھائیوں جیسا گزرا ہوا وقت تھا، تعلیمی میدان ہو یا کھیل کا یا پھر کوئی سماجی رہنمائی ہو، انھوں نے ہمیں خلوص دل سے گائیڈ کیا، اپنے کام میں مصروف ہونے کے باوجود بھی انھوں نے ہمیں کبھی کسی چیز کے لیے انکار نہیں کیا۔

لیکن اب بچھڑنے کا وقت آ گیا، کلاسوں کے درمیان بریک میں جب ہم ہنسی مذاق کے لیے بیٹھیں گیں تو قدوس کو تلاش کریں گیں کہ وہ ابھی آئے گا اور اپنی باتوں سے ہمیں کہکہے لگوائے گا ، جب ٹیچر کے کسی لیکچر سے بور ہو رہے ہوں گے تو انتظار رہے گا کہ کب مدثر کسی پیغام کے ساتھ آئے گا اور اپنی باتوں سے ہمیں تروتازہ کرے گا، وہ فیصل کی مسکراہٹ ہو یا صفت کی خوش اخلاقی، تصور سے گلے ملنا ہو یا انور حیات سے مشورے لینے ہوں یا پھر علی اور ابرار سے گھنٹوں باتیں کرنا ہم انتظار کریں گیں لیکن افسوس کہ اب وہ ہمارے درمیان نہیں ہوں گے، اگر ہوں گی تو ان کی یادیں، ان کے ساتھ گزارا گیا وقت۔ لیکن وہ نہیں ہوں گے

ایسے میں سوچیں گے کہ کاش وقت ایک بار پھر پیچھے چلا جائے ہم اپنے سینیئرز کے ساتھ گزارے گئے وقت کو ایک بار پھر جی سکیں مگر اب وہ وقت نہیں آنے والا،

دل میں اداسی، دماغ میں ان کے ساتھ گزارے گئے وقت کی بار بار یادیں آنا ، آنکھوں میں قید وہ آنسوں کے بیچ ایک اطمینان بھی تھا کہ بچھڑنا تو ہے مگر اب وہ ایسے راستے پر ہیں کہ اپنے آنے والے مستقبل کو بہتر بنانے کی کوشش کر رہیں، ہماری تو ان کے لیے یہی دعا ہو گی کہ جہاں رہو خوش رہو، آباد رہو اور ہنستے مسکراتے رہو

AQ Khan Mudassir Zaheer Faisal BalochZada Mustahsan Jafer Sifat Ullah Ali Khan Kundi Tasawar Abbas Anwar Hayat

Photos from GDC1 Deptt Of Political Science's post 07/08/2025

اس ڈیپارٹمنٹ سے جوڑی مختلف سیشنز کی یادوں کو امر کرنے اور انہیں ایک کڑی میں پرونے کا جو سلسلہ اس پیج کی شکل میں ہمارے پیارے سینئیر
Muhammad Saud
نے شروع کیا تھا وہ انشاءاللہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا۔ سعود بھائی کے گریجویٹ ہونے کے بعد اس ذمداری کو میں نے اپنا کندھے پیش کیا۔
میرے یعنی
AQ Khan
کی گریجویشن کے بعد کافی سوچ و بچار کے بعد اس پیج کی ذمہ داری باقاعدہ طور پر چھٹے سمسٹر کے اسامہ میر کو سونپ دی گئی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اسامہ اپنے فرائض منصبی کو بخوبی انجام دیں گے۔

07/08/2025

ہدایات برائے داخلہ برائے سال 2025

اس سال داخلے کے طریقہ کار میں تھوڑی تبدیلی کی گئی ہے، یوں تو داخلے ایف ایس سی رزلٹ آنے کے بعد فوراً شروع ہو جاتے ہیں لیکن اس بار ایک نئی شرط رکھ دی گئی ہے، جو طلباء داخلے کے لیے اپلائی کرنا چاہتے ہیں انہیں پہلے ایک ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا داخلے کے لیے ٹیسٹ کا محض پاس ہونا ضروری ہے البتہ یہ میرٹ پر اثر انداز نہیں ہو گا لیکن جو طلباء اس ٹیسٹ کو پاس نہ کر سکیں یا جو طلباء یہ ٹیسٹ نہ دیں وہ داخلہ لینے کے لیے اہل نہیں ہوں گے، حتی کہ اس نے بورڈ کے امتحان میں ہزار نمبر ہی کیوں نہ لیے ہوں۔ اس لیے داخلہ کے لیے اہل ہونے کے لیے یہ ٹیسٹ شرط ہے

ٹیسٹ کے لیے اپلائی کرنے کی آخری تاریخ 15 اگست ہے اور ٹیسٹ 19 اگست کو لیا جائے گا، پولیٹیکل سائنس کے لیے ٹیسٹ کا وقت دوپہر 1 بجے سے لے کر 2:30 تک ہو گا۔

اس میسج کو آگے شیئر کریں تاکہ سب تک یہ خبر پہنچ جائے کیونکہ بہت سے طلباء رزلٹ کے انتظار میں ہوتے ہیں اور انہیں ٹیسٹ کا پتہ نہیں ہوتا۔

مزید یہ کہ اس پیج کو فالو کریں اور اپنے کلاس فیلوز کے ساتھ شیئر کریں اس پر ڈیپارٹمنٹ کی طرف جو بھی تفصیل ہو وہ شیئر کی جائے گی۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


Dera Ismail Khan