12/08/2025
"آزادی قربانیوں کا ثمر ہے، اب تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرنا ہوگا — آزادی کی تقریب سے خطاب، ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ ڈی ای او مردانہ ڈی آئی خان"
ڈیرہ اسماعیل خان (12 اگست 2025ء) — گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور رنگا رنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں سکول کے طلبہ و طالبات نے سبز و سفید پرچموں سے سجے ماحول میں ملی جوش و جذبے کا مظاہرہ کیا۔
اس تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ اور اے ایس ڈی ای او سٹی سرکل نوید احمد خان بادوزئی نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ بچوں کی آمد پر سکول انتظامیہ نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا اور قومی ترانے کی گونج میں پرچم کشائی کی گئی۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مسرت حسین بلوچ نے کہا کہ پاکستان مسلمانانِ ہند کی لازوال قربانیوں اور جدوجہد کا نتیجہ ہے، اور اب یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔انھوں نے اس موقع پر کہا۔ کہ معرکہ حق کے لیۓ پاک فورسز نے جو لازوال قربانیاں دی ھیں۔ اس کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ ساری قوم ہر موقع پر ان کے شانہ بشانہ کھڑی ھے۔ ھم انکی قربانیوں کو قدر کی۔ نگاہ سے دیکھتے ھیں۔ انہوں نے گورنمنٹ پرائمری سکول نمبر ون کی تعلیمی و ہم نصابی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ سکول ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام پرائمری سکولوں میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔ بچوں کے بنائے گئے تخلیقی ماڈلز کو انہوں نے ایک مثبت اور قابلِ تعریف سرگرمی قرار دیا۔
تقریب میں بچوں نے ملی نغمے، تقاریر اور ٹیبلوز پیش کر کے شرکاء کے دل جیت لیے، جبکہ سکول ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔ بچوں کی محنت اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس قسم کی سرگرمیاں طلبہ میں قومی شعور بیدار کرتی ہیں۔
تقریب کے اختتام پر ہیڈ ماسٹر شہزادہ کامران سلیم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سکول کی یہ کامیابی اساتذہ، طلبہ اور والدین کی مشترکہ محنت کا نتیجہ ہے۔