خانقاہ غفاریہ نقشبندیہ مجددیہ

خانقاہ غفاریہ نقشبندیہ مجددیہ

Share

"السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ"
سجادہ نشین:
*حضرت مول

20/10/2022

آج ہمارا ایمان بالغیب انٹرنیٹ اور موبائیل کے ذریعے آزمایا گیا ہے، جہاں ایک کلک آپ کو وہ کچھ دکھا سکتا ھے جو ہمارے باپ دادا دیکھے بغیر اللّٰه کو پیارے ہو گئے ،،
ہم نے خفیہ گروپ بنا کر اپنے اپنے گٹر کھول رکھے ھیں ،
(یستخفون من الناس) لوگوں سے تو چھپا لیتے ھیں (ولا یستخفون من اللہ و ھو معھم) مگر اللّٰه سے نہیں چھپا سکتے کیونکہ وہ ان کے ساتھ ھے ،
ہمارا لکھا اور دیکھا ہوا سب ہمارے نامہ اعمال میں محفوظ ہو رہا ھے جہاں سے صرف اسے سچی توبہ ہی مٹا سکتی ہے

یہ سب امتحان اس لئے ہیں تاکہ (لیعلم اللّٰه من یخافه بالغیب) اللّٰه تعالی جاننا چاہتا ہے کہ کون کون اللّٰه تعالی سے غائبانہ ڈرتا ہے۔

یہ لکھنے والے ہاتھ اور پڑھنے والی آنکھیں ، سب ایک دن بول بول کر گواہی دیں گے ،،
: { الْيَوْم نَخْتِم عَلَى أَفْوَاههمْ وَتُكَلِّمنَا أَيْدِيهمْ وَتَشْهَد أَرْجُلهمْ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ) (یسن – 65)
” آج ہم انکے منہ پر مہر لگا دیں گے اور ان کے ہاتھ ھم سے بات کریں گے اور ان کے پیر ان کے اعمال کی گواہی دیں گے۔‘

’’ گناہ کے دوران ہمارا کوئی بیوی بچہ یہاں تک کہ بلی یا ہوا کا جھونکا بھی دروازہ ہلا دے تو ہماری پوری ہستی ہل کر رہ جاتی ھے ،، کیوں ؟ رسوائی کا ڈر ،، امیج خراب ہونے کا ڈر ،،

اس دن کیا ہو گا جب ہماری بیوی بچے اور والدین بھی سامنے دیکھ رہے ہونگے اور دوست واحباب بھی موجود ہونگے ،، زمانہ دیکھ رہا ہو گا اور تھرڈ ایمپائر کی طرح کلپ روک روک کر اور ریورس کر کے دکھایا جا رہا ہو گا ،، ہائے رسوائی ،،،،،،،،،،

آج بھی صرف توبہ کے چند لفظ اور آئندہ سے پرہیز کا عزم ہمارے پچھلے کیئے ہوئے کو صاف کر سکتا ہے. اور ہمیں اس رسوائی سے بچا سکتا ھے ،،

اللّٰه کے رسول صلي اللّٰه عليه وسلم دعا مانگا کرتے تھے کہ اے اللّٰه میرے باطن کو میرے ظاھر سے اچھا کر دے ،،

خلوت کے گناہ انسان کے عزم و ارادے کو متزلزل کر کے رکھ دیتے ہیں. یوں ان میں خود اعتمادی اور معاملات میں شفافیت سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ھے.
(اِتَّقِ اللّٰه حيث ما كنت) جہاں کہیں بھی ہو اللّٰه سے ڈرو.
اللّٰه تعالٰی ہم سب کی حفاظت فرمائے.
آمِین..."

09/01/2022
08/01/2022

تمام مسلمان شرکت فرما کر ثواب دارین حاصلکریں۔

17/11/2021
12/11/2021
10/11/2021
25/10/2021
11/10/2021

ﺟﻮ ﻟﻮﮒ ﺩﯾﮩﺎﺗﻮﮞ ﮐﮯ ﺭﮨﻨﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮨﯿﮟ ﻭﮦ ﺟﺎﻧﺘﮯ ﮨﻮﮞ ﮔﮯ ﺩﯾﮩﺎﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﯿﮍﺍ ﭘﺎﯾﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺟﺴﮯ ﮔﻮﺑﺮ ﮐﺎ ﮐﯿﮍﺍ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﺍﺳﮯ ﮔﺎﺋﮯ , ﺑﮭﯿﻨﺲ ﮐﮯ ﮔﻮﺑﺮ ﮐﯽ ﺑﻮ ﺑﮩﺖ ﭘﺴﻨﺪ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ۔ ﻭﮦ ﺻﺒﺢ ﺍﭨﮫ ﮐﺮ ﮔﻮﺑﺮ ﮐﯽ ﺗﻼﺵ ﻣﯿﮟ ﻧﮑﻞ ﭘﮍﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﺎﺭﺍ ﺩﻥ ﺟﮩﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﻮﺑﺮ ﻣﻠﮯ ﺍﺳﮑﺎ ﮔﻮﻻ ﺑﻨﺎﺗﺎ ﺭﮨﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﺷﺎﻡ ﺗﮏ ﺍﭼﮭﺎ ﺧﺎﺻﺎ ﺑﮍﺍ ﮔﻮﻻ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺘﺎ ﮨﮯ۔ ﭘﮭﺮ ﺍﺱ ﮔﻮﻟﮯ ﮐﻮ ﺩﮬﮑﺎ ﺩﯾﺘﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﭘﻨﯽ ﺑﻞ ﺗﮏ ﻟﮯ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ۔ ﻟﯿﮑﻦ ﺑﻞ ﭘﺮ ﭘﮩﻨﭻ ﮐﺮ ﺍﺳﮯ ﺍﺣﺴﺎﺱ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮔﻮﻻ ﺗﻮ ﺑﮩﺖ ﺑﮍﺍ ﺑﻨﺎ ﻟﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﻞ ﮐﺎ ﺳﻮﺭﺍﺥ ﭼﮭﻮﭨﺎ ﮨﮯ۔ ﺑﮩﺖ ﮐﻮﺷﺶ ﮐﮯ ﺑﺎﻭﺟﻮﺩ ﻭﮦ ﮔﻮﻻ ﺑﻞ ﻣﯿﮟ ﻧﮩﯿﮟ
ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ۔۔
ﯾﮩﯽ ہمارا ﺣﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺳﺎﺭﯼ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺣﻼﻝ ﺣﺮﺍﻡ ﻃﺮﯾﻘﮯ ﺳﮯ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﺎ ﻣﺎﻝ ﻭ ﻣﺘﺎﻉ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﻧﮯ ﻣﯿﮟ ﻟﮕﮯ ﺭﮨﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺍﻭﺭ ﺟﺐ ﺁﺧﺮﯼ ﻭﻗﺖ ﻗﺮﯾﺐ ﺁﺗﺎ ﮨﮯ ﺗﻮ ﭘﺘﮧ ﭼﻠﺘﺎ ﮨﮯ ﮐﮧ ﯾﮧ ﺳﺐ ﺗﻮ " ﻗﺒﺮ" ﻣﯿﮟ ﺳﺎﺗﮫ ﻧﮩﯿﮟ ﺟﺎ ﺳﮑﺘﺎ ﺍﻭﺭ ﮨﻢ ﺍﺱ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺑﮭﺮ ﮐﯽ ﮐﻤﺎﺋﯽ ﮐﻮ ﺣﺴﺮﺕ ﺳﮯ ﺩﯾﮑﮭﺘﮯ ﮨﯽ ﺭﮦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ
ﮨﻤﯿﮟ ﺍﺱ ﻋﺎﺭﺿﯽ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﭼﮭﻮﮌ ﮐﺮ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ، ﺍﺱ ﻟﺌﮯ ﮨﻤﯿﮟ ﺟﮩﺎﮞ ﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﺴﺘﻘﻞ ﺭﮨﻨﺎ ﮨﮯ، ﻭﮨﺎﮞ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﯿﺎﺭﯼ ﮐﺮﻧﺎ ﺑﮩﺖ ﺿﺮﻭﺭﯼ ﮨﮯ۔ ﮨﺮ ﻧﯿﮑﯽ ﮨﻤﯿﮟ ﻭﮨﺎﮞ ﺍﯾﮏ ﺩﻭﺳﺖ ﮐﮯ ﺭﻭﭖ ﻣﯿﮟ ﻣﻠﮯ ﮔﯽ ﺍﻭﺭ ﮨﺮ ﺑﺮﺍﺋﯽ ﻋﺬﺍﺏ ﮐﯽ ﺻﻮﺭﺕ ﻣﯿﮟ۔۔
ﺍﺏ ﯾﮧ ﮨﻤﺎﺭﮮ ﺍﭘﻨﮯ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﻣﯿﮟ ﮨﮯ ﮐﮧ ﮨﻢ ﺍﭘﻨﯽ ﺁﺧﺮﺕ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺍﭼﮭﺎ ﭨﮭﮑﺎﻧﮧ ﺑﻨﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﯾﺎ ﺑﺮﺍ۔ ﺍﭘﻨﮯ ﻟﺌﮯ ﻭﮦ ﭼﯿﺰﯾﮟ ﺟﻤﻊ ﮐﺮﺗﮯ ﮨﯿﮟ ﺟﻮ ﺁﺧﺮﺕ ﻣﯿﮟ ﮐﺎﻡ ﺁﺋﯿﮟ ﮔﯽ، ﯾﺎ ﮔﻮﺑﺮ ﮐﮯ ﮐﯿﮍﮮ ﮐﯽ ﻃﺮﺡ ﺣﺮﺹ ﻭ ﻻﻟﭻ ﻣﯿﮟ ﭘﮍ ﮐﺮ ﺻﺮﻑ ﺍﭘﻨﺎ ﻭﻗﺖ ﺑﺮﺑﺎﺩ ﮐﺮﺗﮯ ہیں۔۔!!

06/09/2021
Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ismail Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Zaffar Abad Colony
Dera Ismail Khan
307