23/11/2025
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر اقبال کو ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت بدنام کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔وائس چانسلر کا قصور یہی ہے کہ اس نے اتے ھی اصلاھاتی ایجنڈے پر عمل کرتے ھوئے کروڑوں روپے کی کرپشن کو روکا۔ایفلیشن میں اربوں کی کرپشن غبن ھوئی جس پر وائس چانسلر نے بڑے پیمانے پر کرپشن کو روکا۔ھزاروں کی تعداد میں ڈگریاں بیچی گئی جسمیں ایک ڈین سمیت کئی لوگ ملوث ھیں ھاسٹلوں میں کروڑوں روپے کی کرپشن ھوئی ھر صدر کو پانچ پانچ کمرے مفت دیئے گئے۔لیکن اب اس نئے وائس چانسلر نے اتے ھی اس سارے سسٹم کو ٹھیک کیا تو اب یہ مافیا اور اسمیں ملوث لوگ جن کی گردن پر وائس چانسلرنے احتسابی عمل شروع کیا تو اب یہ لوگ روزانہ کی بنیاد پر کچھ مخصوص ٹولے کو کبھی وائس چانسلر کے دفتر شور مچانے کے لیے بھیجتے ھیں تو کبھی رجسٹرار کے دفتر تاکہ یونیورسٹی کا ماحول خراب ھو اور کسی طریقے سے اس کرپٹ ٹولے کی گرفت میں آجائے
اھم بات یہ ھے کہ پچھلے ھفتے ایک اعلٰی افسر کے گھر ان تمام صدوروں اور ٹولے کی میٹنگ ھوئی جسمیں یہ تمام معاملات طے ھوئے جو اب روزانہ کی بنیاد پر یونیورسٹی کا ماحول خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
اسں مادر علمی کو لسانیت کا شکار کرنے کی کوشش کی جارہی ھے جو کسی کے مفاد میں نہیں۔ پی ٹی ائ ایک طرف تو جنرل عاصم کی ایکسٹنشن کی مخالفت کررہی ھے اور دوسری طرف ایک وائس چانسلر کو تاحیات گومل یونیورسٹی میں بٹانے کی سازش کررہی ھے
میری تمام سیاسی رہنماؤں، سوشل میڈیا پر اثر رکھنے والے افراد، اور علاقے کے عمائدین سے یہ عاجزانہ اپیل ہے کہ وہ اپنے علاقے کے نوجوانوں اور آنے والی نسل کی بہتری کے لیے اپنی آواز کو استعمال کریں۔ شور کے بجائے شعور کو، جھوٹ کے بجائے حقیقت کو، اور افواہوں کے بجائے حق کو پروموٹ کیا جائے!
یاد رکھیں، گومل یونیورسٹی ہماری اپنی ہے یہ ہمارے علاقے کا مستقبل ہے۔
.. اسے بند کرانا درحقیقت ہماری اپنی بربادی ہے۔
..اسے آباد رکھنا ہماری اپنی ترقی اور آنے والی نسلوں کی بقا کے لیے ناگزیر ہے۔
لبوں پہ آئی تھی ایک بات حرف حق بن کر
خبر یہ پھیلی جہاں میں کہ زباں دراز ہیں ہم..
24/02/2025
ڈیرہ اسماعیل خان پیپلزپارٹی کے ڈویژنل صدر ایڈوکیٹ قیضارخان میاں خیل گن مین سمیت اغوا
ایم پی اے احسان اللہ میاں خیل کے مطابق قیضارخان سفید گاڑی میں سرکاری گن مین اور پرائیویٹ ملازم کے ساتھ تھے۔ قیضارخان کا موبائل فون بند جارہا ہے۔قیضارخان بھتیجے کے جنازہ میں شرکت کیلئے گرہ عیسی خان گئے ہوئے تھے واپسی پر لاپتہ ہوگئے ہیں
16/02/2025
سوشل میڈیا پہ آر پی او بنوں عمران شاہد کی کردار کشی کی مہم چلانے والے نادان لوگ ایک سچے محب الوطن اور پروفشنل پولیس آفیسر کی بہترین انتظامی صلاحیتوں اور ادارہ جاتی ہم آہنگی کی حکمت عملی کے قائل پولیس کمانڈر سے نالاں نظر آتے ہیں ۔ بلاشبہ عمران شاہد فرض شناس اور ایماندار آفیسر ہونے کے علاؤہ اس وار زون میں کام کرنے والے دیگر اداروں اور سیکیورٹی ایجنسیز کے ساتھ بہترین کوارڈینیشن کے ذریعے دہشتگردی اور سٹریٹ کرائم کے بڑے نیٹ ورک توڑنے میں مہارت رکھتے ہیں ، اس لئے زخم خوردہ عناصر سوشل میڈیا پہ ان کے خلاف منفی مہمات چلا کر دراصل انکی فرض شناسی کی توثیق کر رہے ہیں ۔ عمران شاہد کا تعلق سرائیکی وسیب کے دل ڈیرہ اسماعیل خان سے ہے وہ اپنی فطری نرم خوئی ، حسن اخلاق اور شعوری بہادری کے باعث پولیس فورس میں منفرد مقام رکھتے ہیں ۔ وہ دل دردمند رکھنے والے انگریزی زبان کے نفیس شاعر بھی ہیں ۔وہ اپنے اسی سماجی پس منظر کی وجہ سے غریب عوام کے سچے خیر خواہ اور خدا ترس انسان سمجھے جاتے ہیں ، یہی وجہ ہے کہ وہ جہاں بھی گئے وہاں کے لوگوں ان کے گرویدہ ہو جاتے ہیں ، آر پی او بنوں عمران شاہد نے بطور ریجنل پولیس آفیسر بنوں اپنی انہی صلاحیتوں کے ذریعے پولیس اور عوام میں فاصلے کم کئے ،پولیس کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے علاؤہ فورس کے حوصلے بڑھا کر انہیں فعال رکھنے میں اہم کردار ادا کیا جس کی بدولت بنوں پولیس جرائم کے خاتمے ، سمگلنگ کی روک تھام اور دہشتگردی کا قلع قمع کرنے میں کامیاب ہوئی ۔ عوام کی بھاری تعداد کی حمایت اور اپنی فورس کا کامل اعتماد حاصل کرنے والے پولیس کمانڈر کی ساکھ کو جرائم پیشہ عناصر کبھی داغ دار نہیں بنا سکیں گے۔
02/05/2023
ڈیرہ اسماعیل خان 5 سال میں صرف 16772،ٹانک میں 20774 افراد 2017 کی آبادی سے کم ہو گئے جبکہ جنوبی وزیرستان میں 235479 افراد کا اضافہ۔
ایسا کیوں؟
آل پارٹیز کانفرنس 7 مئی کو ڈیرہ میں ہو گی۔
01/05/2023
ڈیرہ ٹانک سول سوسائٹی کا احتجاج رنگ لے آیا، وفاقی حکومت نے مردم شماری کے عمل میں مزید 15 دن کی توسیع کر کے شماریاتی کام کی خامیوں کی اصلاح کے عمل کو 30 مئی تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔