19/05/2026
گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان کے ایمرجنسی ڈیپارٹمنٹ کے قابلِ فخر طلبہ، سیشن 2021 تا 2025، اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد آج ملک و بیرونِ ملک کے نامور ہسپتالوں میں بطور ایمرجنسی ٹیکنالوجسٹ و ہیلتھ پروفیشنل اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔یہ کامیابی محض اتفاق نہیں، بلکہ ہمارے اساتذہ کرام کی شب و روز کی محنت، لگن، اور بے لوث رہنمائی کا ثمر ہے۔ انہوں نے نہ صرف ہمیں علم کی روشنی سے منور کیا بلکہ عملی میدان میں درپیش چیلنجز کا مقابلہ کرنے کا حوصلہ اور ہنر بھی عطا کیا۔
ہمیں فخر ہے کہ گومل یونیورسٹی کا یہ شعبہ ایسے پیشہ ور افراد تیار کر رہا ہے جو ہر مشکل وقت میں انسانی جان بچانے کے لیے صفِ اول میں کھڑے ہوتے ہیں۔
01/05/2026
52واں یومِ تاسیس — گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان
ادارے صرف عمارتوں سے نہیں بنتے، بلکہ وژن، اعتماد اور مخلص لوگوں کی مسلسل محنت سے مضبوط ہوتے ہیں۔
گومل یونیورسٹی کے 52ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز (FAHS) کے اس شاندار سفر کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، جو آج استحکام، ترقی اور عزم کی ایک خوبصورت مثال بن چکی ہے۔
_اس فیکلٹی کی بنیاد نے رکھی، جنہوں نے نہ صرف ایک وژن دیا بلکہ اعتماد کی بنیاد پر ایک مضبوط ٹیم تشکیل دی۔ اس ٹیم میں کے ساتھ سر عاطف رحمان، سر محمد اجمل، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر خورشید عالم اور سر عطاء الرحمٰن شامل تھے. وہ شخصیات جو الائیڈ ہیلتھ سائنسز کی اصل طاقت ثابت ہوئیں۔
بطور ڈین، ڈاکٹر آصف نواز کی قیادت اور اس ٹیم پر ان کا اعتماد اس سفر کو مزید مضبوط بنیاد فراہم کرتا رہا اور ترقی کی راہیں ہموار کرتا گیا۔
وائس چانسلر ڈاکٹر کے دور میں، اسی بااعتماد ٹیم کی کاوشوں اور قیادت کے تسلسل سے ایک اہم سنگِ میل عبور ہوا اور HEC سے کی منظوری حاصل ہوئی، جو FAHS کے لیے ایک بڑی کامیابی تھی۔
بعد ازاں وائس چانسلر #ڈاکٹرظفراقبال اور خان کے دور میں ایک دیرینہ مسئلہ حل ہوا، جب ڈیرہ اسماعیل خان کے پبلک سیکٹر ہسپتالوں کے ساتھ طے پایا—جس نے تعلیمی اور عملی تربیت کے تعلق کو مزید مضبوط کیا۔
اس پورے سفر کی اصل خوبصورتی اس بات میں ہے کہ یہ بنیادی ٹیم ہر دور میں ثابت قدم رہی اور اپنی مسلسل محنت سے فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کو ایک مضبوط، منظم اور ترقی پذیر ادارہ بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی رہی۔
آج، اس 52ویں #یومِ_تاسیس پر، ہم ان تمام افراد کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے کسی بھی شکل میں اس سفر میں اپنا کردار ادا کیا- آپ سب کی کاوشیں اس کامیابی کا حصہ ہیں۔
اعتماد سے شروع ہونے والا یہ سفر، محنت سے مضبوط ہوا اور اب کامیابی کی طرف گامزن ہے۔
23/02/2026
PM Laptop Scheme Distribution (Phase 5)
Faculty of Allied Health Sciences (FAHS), Gomal University
All selected students are informed that the laptop distribution for the students of FAHS will be held on 25 February 2026.
All selected students must bring the following original documents with one set of photocopies on the day of distribution:
1. CNIC
2. F.Sc. (Part-II) Detailed Marks Certificate (DMC)
3. Semester-wise DMCs (duly signed by the Controller of Examinations, Gomal University):
Spring 2021–25 Batch (only DPT): 7th Semester DMC
Fall 2021-25 Batch (only DPT): 6th semester DMC
Fall 2022–26 Batch: 4th Semester DMC
Fall 2023–27 Batch: 2nd Semester DMC
Fall 2024–28 Batch: 1st Semester DMC
Mr. Muhammad Ajmal
Focal Person – PM Laptop Scheme (FAHS) Phase IV
Gomal University
30/01/2026
A meeting was held today at Gomal Medical College, Dera Ismail Khan, in pursuance of the directions of the Vice Chancellor and the Dean, Faculty of Allied Health Sciences, regarding the Memorandum of Understanding (MOU).
The meeting was attended by the Dean, Dr. Naseem Saba; Hospital Director, Medical Director, Dr. Humayoun Khan, Dr. Ubaid; and the Legal Officer. From the University side, Director IAPS Mr. Aatif Rehman and Mr. Muhammad Ajmal, Head of Department Surgical Technology, also participated.
The meeting was successfully arranged to discuss all the legal and documentary preparations prior to signing of the MOU were finalized through mutual discussion. The constructive participation and valuable input of all attendees are highly appreciated. The MOU will be signed very soon, InshaAllah.
14/01/2026
السلام علیکم فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز گومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے تمام طلباء و طالبات کو لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن کے حوالے سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ۔
ہماری یونیورسٹی کے لیے مجموعی طور پر 1425 لیپ ٹاپس مختص کیے گئے ہیں، جن میں سے اب تک 300 لیپ ٹاپس موصول ہو چکے ہیں۔ باقی اسٹاک ابھی تک موصول نہیں ہوا۔ متعلقہ حکام سے رابطہ کرنے پر بتایا گیا ہے کہ بقیہ لیپ ٹاپس 14 تا 15 دن کے اندر ارسال کر دیے جائیں گے۔
جیسے ہی تمام لیپ ٹاپس موصول ہو جائیں گے، ان شاء اللہ ہمیں ڈسٹری بیوشن کی تاریخ فراہم کی جائے گی، جس کے بعد لیپ ٹاپس کی تقسیم کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں جو بھی مزید اپڈیٹس ہوں گی، وہ بروقت آپ کے ساتھ شیئر کر دی جائیں گی۔
شکریہ۔
ڈائریکٹر کیریئر کاؤنسلنگ اور اسکالرشپس، گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان
31/12/2025
31 دسمبر 2025
ڈیرہ اسماعیل خان | پریس ریلیز
فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، جامعہ گومل کے طلبہ کے تعلیمی و پیشہ ورانہ مستقبل کے تحفظ اور کلینیکل ٹریننگ کے تسلسل کے حوالے سے ایک اہم اجلاس پشاور میں منعقد ہوا، جس کی صدارت صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم و بلدیات مینا خان افریدی نے کی۔
اجلاس میں وائس چانسلر جامعہ گومل یونیورسٹی، رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی، ڈائریکٹر الائیڈ ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر عاطف رحمان، محکمہ اعلیٰ تعلیم کے اعلیٰ حکام اور ہسپتال ڈائریکٹر ڈاکٹر فرخ جمیل نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز جامعہ گومل کو درپیش MOU اور کلینیکل ٹریننگ سے متعلق تکنیکی امور پر تفصیلی غور کیا گیا۔ صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم مینا خان افریدی نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ گومل کے الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کا مستقبل ہر صورت محفوظ بنایا جائے گا اور ان کی عملی تربیت میں کسی قسم کی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ تعلیم نے براہِ راست رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی کو ہدایت کی کہ ہسپتال انتظامیہ کو جامعہ گومل کے ساتھ MOU مکمل کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کو باقاعدہ کلینیکل ٹریننگ فراہم کی جا سکے۔ اس موقع پر رجسٹرار خیبر میڈیکل یونیورسٹی نے ہسپتال انتظامیہ کو فوری طور پر MOU کے عمل کو آگے بڑھانے کی ہدایت جاری کی۔
اجلاس میں اس امر پر بھی اتفاق کیا گیا کہ: الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے انٹرن شپ اور کلینیکل ٹریننگ کے مواقع یقینی بنائے جائیں گے۔
فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز، جامعہ گومل کے مطابق ان شاء اللہ آئندہ ایک سے دو ہفتوں میں MOU کا عمل مکمل کر کے باقاعدہ دستخطی تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد طلبہ کی کلینیکل ٹریننگ کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔
جامعہ گومل کی انتظامیہ نے صوبائی وزیر اعلیٰ تعلیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے طلبہ کو معیاری تعلیم اور عملی تربیت کی فراہمی اولین ترجیح رہے گی۔
انتظامیہ فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز اور جامعہ گومل کی جانب سے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، سابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا، صوبائی وزیر برائے اعلیٰ تعلیم اور (آی ایس ایف) طلبہ کی نمائندہ ٹیم کے مثبت، تعمیری اور ذمہ دارانہ کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا جاتا ہے، جن کی بروقت توجہ اور کاوشوں سے الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے متعلق اہم امور کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔
27/12/2025
This is hereby informed to all the students of Faculty of Allied Health Sciences that the Terminal Examinations have been rescheduled after the winter vacations.
The exams will now start from 19th January 2026.
Note: Students are hereby directed to use the winter vacations for proper preparation, as there will be no gap between papers in the revised date sheet.
Regards
25/12/2025
Remembering the vision, leadership, and principles of Quaid-e-Azam Muhammad Ali Jinnah 🇵🇰
A leader who gave us a nation 🇵🇰
Unity • Faith • Discipline
Tribute from the Faculty of Allied Health Sciences,
Gomal University, Dera Ismail Khan