15/06/2026
📢 Fully Funded CGI Postgraduate Scholarship 2027 (Thailand)
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ حکومتِ پاکستان کے Economic Affairs Division (EAD) کے ذریعے Chulabhorn Graduate Institute (CGI), Thailand نے تعلیمی سال 2027 کے لیے ماسٹرز ڈگری پروگراموں میں داخلے کے لیے مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کیا ہے۔
🎓 Available Study Areas
Applied Biological Sciences
Environmental Health
Environmental Toxicology
Chemical Sciences
✅ Eligibility Criteria
عمر 30 سال سے کم ہو (کوئی استثنا نہیں)
کم از کم CGPA 2.75 کے ساتھ بیچلر ڈگری
متعلقہ شعبہ جات: Chemistry, Biology, Biological Sciences, Molecular Biology, Environmental Sciences, Medicine, Medical Technology, Pharmacy, Pharmaceutical Sciences وغیرہ
سائنسی لیبارٹری ریسرچ کا تجربہ
انگریزی زبان میں مہارت (IELTS/TOEFL یا English Medium Certificate)
Statement of Purpose جمع کروانا ضروری ہے
💰 Scholarship Coverage
مکمل ٹیوشن فیس
لیبارٹری و تھیسس اخراجات
ویزا فیس
رہائش
ماہانہ وظیفہ
کتابوں کا الاؤنس
ہیلتھ انشورنس
ری لوکیشن الاؤنس
آمد و رفت کے ہوائی اخراجات (Round Trip Airfare)
📅 Application Deadline: 31 August 2026
🔗 اہل امیدوار مقررہ آن لائن پورٹل کے ذریعے براہِ راست درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔
📍 For Further Information / Contact Chulabhorn Graduate Institute (CGI)
54 Kamphaeng Phet 6 Road, Talat Bang Khen, Lak Si, Bangkok 10210, Thailand
📧 E-mail: [email protected]
🌐 Website: www.cgi.ac.th�
☎ Tel: (+66 2) 554-1900 Ext. 2130, 2138
📌 طلبہ سے گزارش ہے کہ درخواست جمع کروانے سے قبل اہلیت کے تمام معیار اور مطلوبہ دستاویزات کا بغور مطالعہ کر لیں۔
Directorate of Career Counseling & Scholarships
Gomal University, Dera Ismail Khan ✨
20/05/2026
📢 اہم اطلاع برائے ہونہار اسکالرشپ طلباء
تمام متعلقہ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گزشتہ ہفتہ میں حکام کے ساتھ ہونہار اسکالرشپ پروگرام کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسکالرشپ کی تقسیم اور آئندہ مراحل سے متعلق تفصیلی امور زیرِ بحث آئے۔
اجلاس کے دوران آگاہ کیا گیا کہ ہونہار اسکالرشپ کے چیکس موصول ہو چکے ہیں، تاہم اس وقت ان کی بینک اکاؤنٹس میں منتقلی اور ڈیپازٹ کا عمل تکمیل کے مراحل میں ہے۔
مزید برآں متعلقہ حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ عیدالاضحیٰ کے بعد ممکنہ طور پر وزیرِاعلیٰ پنجاب کی زیرِصدارت ایک باقاعدہ “Cheque Distribution Ceremony” منعقد کیے جانے کا امکان ہے، جس میں مختلف جامعات کے منتخب طلباء کو شرکت کے لیے مدعو کیا جائے گا اور اسکالرشپ کے چیکس کی باضابطہ تقسیم عمل میں لائی جائے گی۔
تمام طلباء سے گزارش ہے کہ وہ اپنے رابطہ معلومات کو فعال رکھیں اور آفیشل ذرائع سے منسلک رہیں۔ اس سلسلے میں موصول ہونے والی ہر اپڈیٹ بروقت متعلقہ ڈیپارٹمنٹس اور طلباء کے ساتھ شیئر کر دی جائے گی۔
ڈائریکٹر
کیریئر کاؤنسلنگ اینڈ اسکالرشپس
گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان
14/05/2026
📢 باضابطہ اعلامیہ برائے بلوچستان ڈومیسائل طلباء
تمام متعلقہ طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ Balochistan Education Endowment Fund (BEEF) Out of Province Scholarship Scheme (Policy 2025-26) کے تحت اسکالرشپ درخواستوں کا عمل جاری ہے۔
یہ اسکالرشپ بلوچستان ڈومیسائل رکھنے والے ایسے طلباء کے لیے مختص ہے جو بلوچستان سے باہر پاکستان کے پبلک سیکٹر یا BEEF سے منظور شدہ تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم ہیں۔
اہلیت کے لیے ضروری شرائط:
✔ امیدوار کے کم از کم 60 فیصد نمبر یا 3.0 CGPA ہونا لازمی ہے۔
✔ امیدوار کا متعلقہ ادارے کی مرتب کردہ میرٹ لسٹ میں شامل ہونا ضروری ہے۔
✔ دیگر کسی بھی اسکالرشپ سے مستفید ہونے والے طلباء درخواست دینے کے اہل نہیں ہوں گے۔
✔ درخواست گزار متعلقہ پالیسی کے مطابق مقررہ معیار پر پورا اترتا ہو۔
درکار دستاویزات:
📌 سابقہ تعلیمی اسناد/ٹرانسکرپٹس کی تصدیق شدہ نقول
📌 ڈومیسائل کی کاپی
📌 طالب علم کا CNIC / B-Form یا والدین کے CNIC کی کاپی
📌 دو عدد حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر
تمام متعلقہ طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ اپنی درخواست اور مطلوبہ دستاویزات بروقت مکمل کریں اور مزید رہنمائی کے لیے اپ ہمارے Financial Aid Office (FAO) سے رابطہ کریں۔
🗓 درخواست جمع کروانے کی آخری تاریخ: 30-06-2026
نوٹ: نامکمل یا مقررہ تاریخ کے بعد موصول ہونے والی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
ڈائریکٹر
کیرئیر کونسلنگ اینڈ سکالر شپ
گومل یونیورسٹی
ڈیرہ اسماعیل خان
13/05/2026
تمام طلباء کو مطلع کیا جاتا ہے کہ فیکلٹی آف کمپیوٹنگ، FOC کے طلباء میں وزیرِاعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس کی تقسیم کل 14-05-2026 بروز جمعرات صبح 10:00 بجے سے 11:00 بجے تک FC Hall، مین کیمپس میں کی جائے گی۔
تمام متعلقہ طلباء سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر اپنا اصل شناختی کارڈ ہمراہ لائیں تاکہ تقسیم کا عمل بروقت مکمل کیا جا سکے۔
واضح رہے کہ صرف انہی طلباء کو لیپ ٹاپ فراہم کیے جائیں گے جن کی یونیورسٹی فیس مکمل طور پر کلیئر ہوگی۔
ڈائریکٹر
کیریئر کونسلنگ اینڈ اسکالرشپ
گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان
06/05/2026
📢 اہم اعلان برائے طلبہ
ایسے طلباء جن کو کے پی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلی قسط (Installment) موصول ہو چکی ہے، انہیں مطلع کیا جاتا ہے کہ کے پی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے درج ذیل دستاویزات طلب کی گئی ہیں:
📌 سیکنڈ اور تھرڈ سمیسٹر کا رزلٹ (DMC) — کنٹرولر آف ایگزامینیشن سے تصدیق شدہ
📌 سمیسٹر ڈیوز کی سلپس
📌اپنے ڈیپارٹمنٹ سے اٹینڈنس کا سرٹیفکیٹ بنوئیں
لہٰذا ان تمام متعلقہ طلباء کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ تمام درکار دستاویزات ,بروز سموار مورخہ11-05-2026 تک اسکالرشپ سیکشن میں لازمی جمع کروائیں۔
ڈائریکڑر
کیرئیر کاؤنسلنگ اینڈ سکالرشپ
گومل یونیورسٹی ڈی آی خان
05/05/2026
📢 اہم اعلان
کے پی ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے شارٹ لسٹ کیے گئے طلبہ کے انٹرویوز بروز جمعرات (07-05-2026) کو منعقد ہوں گے۔
تمام منتخب طلبہ سے گزارش ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی اصل دستاویزات کے ہمراہ FC Hall Main Campus تشریف لائیں۔
مزید معلومات کے لیے متعلقہ دفتر سے رابطہ کریں۔
شکریہ 🌟
24/01/2026
ضروری اطلاع برائے لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن:
تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ لیپ ٹاپ کی فراہمی کے سلسلے میں درج ذیل مطلوبہ دستاویزات لازمی طور پر جمع کروانا ہوں گی:
1.قومی شناختی کارڈ (CNIC) کی کاپی
2.لیپ ٹاپ اپلایئ سمسٹر کا رزلٹ، جو کنٹرولر آف ایگزامینیشن سے دستخط شدہ ہو
3.ایف ایس سی (FSC) کے رزلٹ کی کاپی
4.وہ فارم جو HEC کی جانب سے فراہم کیا گیا ہے
تمام طلبہ ان تمام دستاویزات کو 28 تاریخ تک اپنے متعلقہ ڈیپارٹمنٹل فوکل پرسن کے پاس جمع کروائیں۔
واضح رہے کہ لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن کا عارضی (Tentative) شیڈول پہلے ہی HEC کو ارسال کیا جا چکا ہے۔ جیسے ہی HEC کی جانب سے شیڈول کی تصدیق موصول ہوگی، وہ طلبہ کے ساتھ فوری طور پر شیئر کر دیا جائے گا۔
لہٰذا تمام طلبہ سے گزارش ہے کہ مقررہ تاریخ تک اپنی دستاویزات لازمی طور پر اپنےDepartmental فوکل پرسن کے پاس جمع کروائیں، بصورت دیگر آپ لیپ ٹاپ ڈسٹری بیوشن کے عمل سے محروم ہو سکتے ہیں
ڈائریکٹر کیریئر کاؤنسلنگ اینڈ اسکالرشپس
گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان
20/01/2026
اطلاع برائے طلبہ!
ان تمام طلبہ کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جنہوں نے نیڈ بیسڈ اسکالرشپ پر اپلائی کیا تھا، ان کے سلیکشن کا عمل جاری ہے، جس میں ٹانک کیمپس اور سٹی کیمپس بھی شامل ہیں۔
وائس چانسلر صاحب (VC) اور ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کی منظوری کے بعد منتخب شدہ طلبہ کی فہرست متعلقہ ڈیپارٹمنٹس کے ساتھ شیئر کر دی جائے گی۔
مزید یہ کہ منتخب ہونے والے طلبہ کی پانچ (5) ماہ کی قسط یکم جنوری2026 سے شروع ہو کر 31 مئی2026 تک بنے گی، جوکہ جولائی 2026کے پہلے ہفتے میں اسکالرشپ آفس سے جاری کی جائے گی۔
مزید کسی بھی معلومات کے لیے اسکالرشپ آفس سے رابطہ کیا جا سکتا ہے۔
شکریہ!
کیریئر کاؤنسلنگ اینڈ اسکالرشپ آفس
گومل یونیورسٹی، ڈیرہ اسماعیل خان