25/04/2026
میرے مولانا اشرف علی
تھے عظیم انساں اشرف علی
دل کاسروربھی اشرف علی
آنکھوں کانوربھی اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
مشنِ تفسیررکنےنہ پایاجیسےرواں تھاویسےچلایا
شیخ امان اللہ کوواں بچھراں سےبلایا
مفتاحِ خیرتھےاشرف علی
صورت وسیرت پیاری ظاہروباطن ساری
روحِ مشام تھے اشرف علی
سلیقہ طریقہ ان کا نظم و انتظام تھا
تھی فکرِجامعہ اوراس کا اہتمام تھا
ثانئِ تھانوی تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
ان کانہ حوصلہ ان کی سی نہ ہمت مہاری
جیسےدلیرتھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
شِیروشَکرکرکےسب کودکھایا
روٹھے ہوؤں کوباہم ملایا
پیکرکردارتھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
امت کو وحدت کارستہ دکھایا
بےجامسائل سےان کوبچایا
رحمت خداکی اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
دکھ دردطلباکاہوتاتھاایسے
بےتاب کوئی باپ ہوتاہےجیسے
ہر گھڑی خیرتھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
جھگڑا کوئی بھی ہوتا اس کو مٹاتے
قضیہ کوئی بھی ہوتا اس کو چکاتے
رافع خلاف تھے اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
شیوخ واساتذہ کی عزت وہ کرتے
مرتبہ مقام کیاہےسب کا سمجھتے
ظرف وآنکھ والے اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
احساس بہت تھا ان کو عملےکااپنے
گل ہویاخارہوتا،کہتےاسےگملےکااپنے
سب کےتھےمربی اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
شمع محفل اوروہ مالی چمن تھے
خطروں میں سب کےلئےباعثِ امن تھے
وجہ اطمینان تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
صبروثبات میں تھے وہ بےمثال بھی
جاہ و جلال میں اور فضل وکمال بھی
گوہر نایاب تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
اپنی اناکاکبھی مسئلہ بنایانہیں
طعنہ دے کےکبھی کسی کوجتایانہیں
تحمل کےپہاڑتھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
لخت جگران کے سب ہیں پیارے
ولی ،اکرام ،سمیع سب ہیں ہمارے
قاضی کی پہچان تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
مفتی انعام ،ان کے، نقش قدم پہ
آغاوعظیم بھی ان کےچمن سے
اظہاروحسین بھی اسی ڈگرپہ
ان پھولوں کے تاج تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
نذیر کی جان تھے کیوں کہ بھائی تھے
ناظم گوہر کی وہ آن بان تھے
سب کی رونق تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
قاری خلیل بھی رفیقِ جلیل تھے
بھائی مظہربھی معاونِ جمیل تھے
روح رواں سب کے اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
تعلیم و تربیت ان کی نظر میں تھی
طلبہ کے وقت کی، ان کو،بڑی فکرتھی
جامعہ کی پہچان تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
ان سے مرتبط تھےاساتذہ جامعہ
طلبائے جامعہ اورخُدّامِ جامعہ
دل کاقرارتھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
شعیب نے حقِ خدمت اداکردکھایا
راشدوچوہدری نےڈھال بن کے دکھایا
راضی ان سے تھےاشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
لکھتارہےردیف تیراقلم ضعیف
ان کی مدحت اوران کی ہی توصیف
موضوعِ سخن رہیں اشرف علی
میرے مولانا اشرف علی
ازردیف ابوالکلام آزاد (عامرشہزادعلوی)رفیق شعبہ تصنیف و تالیف دارالعلوم تعلیم القرآن راجہ بازار راولپنڈی
23/04/2026
23/04/2026
04/04/2026
02/04/2026
19/03/2026
17/03/2026
05/03/2026
09/02/2026