19/02/2026
﷽
اقرا ءدارالاطفال کا پیغا م احترام ِرمضان
محترم والدین السلام علیکم ورحمۃاللہ وبرکاتہ!
اللہ رب العزت کا عظیم احسان ہے کہ اس نے ایک بار پھر ہمیں بابرکت اورمقدس ماہ رمضان کا تحفہ عطا کیا۔اللہ تعالیٰ کے اس عظیم احسان کا شکر ہم سب پر فرض ہے اور یہ شکر تب ہی ممکن ہے جب ہم اس ماہ مقدس کو اللہ اوراس کے رسول خاتم النبیین رحمت اللعالمین حضرت محمدصل اللہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کے مطابق گزاریں۔
محترم والدین !
ماہ رمضان کا احترام بہت ضروری ہے -
ماہ رمضان میں مکمل روزے رکھنے کا اہتمام کریں۔جن بچوں پر روزے فرض ہیں انہیں ضرور بالضرور روزے رکھوائیں-
وہ بچے جن پرروزے فرض نہیں مگر وہ روزہ رکھنا چاہتے ہیں۔ان کی حوصلہ افزائی کریں تاکہ جب ان پر روزے فرض ہوں تو روزہ رکھناان کو بوجھ محسوس نہ ہو۔
ماشاءاللہ سکول کی نسبت سے بچوں کا قرآن پاک سےتعلق بنا ہوا ہے۔اس تعلق کو گھر میں بھی مضبوط کریں۔ خود تلاوت قرآن کا اہتمام کریں اور بچوں کو بھی تلقین کریں۔
اپنے بچوں کے ہمراہ تمام نمازوں کا باجماعت اہتمام کریں۔ خود بھی تراویح پڑھیں اور بچوں کو بھی تراویح پڑھائیں۔
اس بات کا خاص طور پر خیال رکھیں کہ جو بچے بہت چھوٹے ہیں اور روزہ نہیں رکھ سکتے اُن کے دل میں بھی اس ماہ مقدس اور روزے کی اہمیت پیدا ہو۔بچوں کو سکول کیلئے لنچ بکس یا جیب خرچ دیتے ہو ئےانہیں تلقین کریں کہ کسی روزہ دار کے سامنے نہ کھائیں ۔ زیادہ اوربار بار نہ کھائیں تاکہ اُن کے دِل میں یہ بات بیٹھ جائے کہ ایک مہینہ ایسا بھی ہے جس میں حلال اور آسانی سے ملنے والی چیزوں پر بھی اللہ تعالٰی کے حکم سے پابندی ہوتی ہے۔ اللہ پاک ہم سب کو رمضان المبارک کے کامل فضائل و برکات عطا فرمائے آمین ۔
دعاگو
پرنسپل
اقرا ء دارالاطفال ڈیال روڈ ڈیرہ اسماعیل خان 03327224613