05/07/2022
https://www.facebook.com/101416398492706/posts/453883239912685/
𝗟𝗮𝘄 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗧𝗲𝘀𝘁 (𝗟𝗔𝗧)
𝗙𝗼𝗿 𝗔𝗱𝗺𝗶𝘀𝘀𝗶𝗼𝗻 𝗶𝗻 𝗳𝗶𝘃𝗲-𝘆𝗲𝗮𝗿 𝗨𝗻𝗱𝗲𝗿𝗴𝗿𝗮𝗱𝘂𝗮𝘁𝗲 𝗟𝗟𝗕 𝗗𝗲𝗴𝗿𝗲𝗲 𝗣𝗿𝗼𝗴𝗿𝗮𝗺𝗺𝗲
Deadline for online Registration is 𝗝𝘂𝗹𝘆 𝟮𝟮, 𝟮𝟬𝟮𝟮
For online registration: http://etc.hec.gov.pk
23/05/2022
چالان کیا ہوتا ہے اور اس میں کتنے کالم ہوتے ہیں؟173crpc
کسی بھی فوجداری مقدمہ میں پولیس جب ملزم/ملزمان کی تفتیش کرتی ہے تو اس تفتیش سے اخذ کیے گئے نتائج کو متعلقہ ٹرائل کورٹ میں پیش کرنے کے لیے CrPC کے سیکشن 173 کے تحت ایک رپورٹ مرتب کرتی ہے جسے ہم عام عدالتی زبان میں چالان کہتے ہیں۔ یاد رہے کہ چالان کا لفظ CrPC میں کہیں بھی نہیں استعمال ہوا بلکہ یہ عام عدالتی زبان سے وجود میں آیا۔
چالان میں مندرجہ ذیل 7 کالم ہوتے ہیں:
1: Name of the informant
چالان کے کالم نمبر 1 میں مدعی یا اطلاع دھندہ کا نام ہوتا ہے
2: Name of the person who have not be challan or his name include as abscounder
چالان کےکالم نمبر 2 میں ان ملزمان کا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے بے گناہ کیا ہو یا پھر انکا نام ہوتا ہے جن کو پولیس نے اشتہاری قرار دیا ہو
3: The accused who have been Challaned by police
کالم نمبر 3 میں ان ملزمان کا ذکر ہوتا ہے جن کو پولیس نے گنہگار کرکے چالان کیا ہو
4: The person who have been Challaned but on bail
کالم نمبر 4 میں ان افراد کا ذکر ہوتا جن کو چلان تو کیا گیا ہو مگر ضمانت پر ہوں
5: Property of case
کالم نمبر 5 میں مال مقدمہ کا ذکرہوتا ہے
6: Prosecution witnesses
کالم نمبر 6 میں استغاثہ کے گواھان کی فہرست ہوتی ہے
7: Facts of the case and opinion of investigation officer
کالم نمبر 7 میں مقدمہ کے حالات و واقعات کا ذکر ہوتا ہے تفتیشی آفیسر کی رائے تحریر ہوتی ہے اور عدالت میں پیش کردہ دستاویزات جو تفتیشی بطور شہادت پیش کرتا ہے کا ذکر کرتا ہے۔.
04/02/2022
سوال: مجھے میری وراثتی زمین سے حصہ نہیں ملا۔ کب تک کلیم کر سکتا ہوں؟ کیا اس کی کوئی معیاد مقرر ہے؟
جواب: قانون کہتا ہے کہ وراثتی زمین میں حصہ دار تمام لوگ/ورثا اس جائیداد میں اپنے اپنے حصوں کے برابر حقدار ہوتے ہیں۔ کسی کو حصہ نہیں ملا، اس نے کلیم بھی نہیں کیا تو اس کا یہ مطلب نہیں ہے کہ اس کا حق مار لیا جائے۔ وہ جب بھی مانگے گا اسے دیا جائے گا۔ اگر اس کا حصہ اسکی اجازت کے بغیر کسی کو فروخت کر دیا گیا، منتقل کر دیا گیا تو ایسا کرنے والے فراڈ کے مرتکب ہوں گے۔ جس کی الگ سے سزا مقرر ہے۔
28/01/2022
رجسٹری کیسے کروائی جائے؟ رجسٹری اور انتقال میں کیا فرق ہے؟
رجسٹری لفظ رجسٹرڈ سے نکلا ہے مطلب کوئی چیز رجسٹرڈ کروانا. مثال کے طور پر ہم موٹر سائیکل لیتے ہیں یا کار تو متعلقہ ایکسائز کے محکمے سے گاڑی کی رجسٹریشن کرواتے ہیں جہاں گاڑی کی نمبر پلیٹ انجن نمبر، رنگ، ماڈل، کمپنی کا نام اگر پرانی گاڑی ہے تو پرانے مالک کا نام غرض کےہر چیز تفصیل سے درج ہوتی ہے اور ایکسائز کی خاص قیمت ادا کرنے کے بعد گاڑی ہمارے نام ہو جاتی ہے. بلکل اسی طرح زمین اور مکان کی رجسٹری کروانے کا معاملہ ہے. زمین کی رجسٹری میں بھی ہر چیز لکھی جاتی ہے جو زمین یا مکان سے متعلق ہو. رجسٹریشن ایکٹ 1908 کی دفعہ 17 کے مطابق غیر منقولہ جائیداد کی منتقلی کے لئے رجسٹریشن لازمی ہے۔
َزمین، مکان کی رجسٹری کا طریقہ؟
پہلا مرحلہ میں سب سے پہلے جس شخص سے آپ مکان یا زمین خرید رہے ہیں وہ فرد بیع نکلوائے گا اس زمین کی کیونکہ زمین کی رجسٹری کے لیے فرد بیع کا ہونا لازمی ہے. فرد بیع سے پتہ چلے گا کے زمین بیچنے والا شخص ہی اصل زمین کا مالک ہے اور زمین پر کسی قسم کا سٹے یا مقدمہ نہیں ہے. یاد رہے کہ ایک وقت میں ایک ہی فرد بیع نکل سکتی ہے. فرد بیع نکلوانے کے بعد اگر بیچنے والی زمین کی رجسٹری نہ کروائی جائے تو وہ فرد بیع 14 دن بعد منسوخ ہو جاتی ہے. اس کے بعد زمین کی مالیت کے حساب سے E Stamp paper نکلوائیں. فائلر 5 فیصد ٹیکس زمین کی مالیت کے حساب سے ادا کر کے E stamp paper نکلوائے گا اور نان فائلر 6 فیصد کے حساب سے ٹیکس ادا کرے گا۔ زرعی زمین پر 4 فیصد ٹیکس ادا کیا جائے گا. ای سٹیمپ پیپر پر بیچنے والے اور خریدنے والے کا نام تحریر ہوگا. اس اسٹام پیپر پر زمین کا ڈی سی ریٹ لکھا ہوگا کہ کتنے روپے کی زمین فروخت کی جارہی ہے وہ قیمت لکھی ہوگی. اس کے علاوہ اسی E stamp paper پر مکمل تحریر ہوگی کہ کون شخص کس کو زمین بیچ رہا ہے اور کتنے روپے میں بیچ رہا ہے اور اسی طرح گواہان کے نام پتہ ہوگا۔ سب سے اہم اس E stamp paper یا اسٹام پیپر پر نقشہ بنایا جاتا ہے فروخت ہونے والے پلاٹ یا مکان کا جس کے چاروں طرف نشاندہی کی جاتی ہے کہ کیا چیز ہے مطلب آس پاس کے مکان یا زمین کس کی ملکیت ہے.۔ اس سب کا مقصد زمین کو محفوظ بنانا ہے کہ کل کو کوئی اور شخص اس زمین پر قبضہ نہ کرلے اور رجسٹری سے پتہ چل جائے کون کس زمین کا مالک ہے. دوسرا مرحلہ میں اسٹام پیپر زمین کی مالیت کے حساب سے نکلوانے اور تحریر کروانے کے بعد مندرجہ ذیل ڈاکومنٹس لگا کر متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں۔ فرد بیع، بیچنے خریدنے والوں کے شناختی کارڈ کی کاپی، ایف بی آر، ٹی ایم اے ٹیکس اور دیگر ٹیکس کی پیمنٹ رسید۔ یہ فائل تیار کرنے کے بعد متعلقہ ضلع کے رجسٹرار کے پاس جائیں
وہاں رجسٹرار کے سامنے بیچنے والا آپکے حق میں بیان دے گا اور گواہان کی فوٹو بننے اور سائن ہونے کے بعد آپکی رجسٹری ہو جائے گی اور پھر رجسٹری آپکے ایڈریس پر چند دنوں کے اندر بھیج دی جائے گی.
انتقال اور رجسٹری میں کیا فرق ہے؟
رجسٹری اور انتقال زمین میں کوئی فرق نہیں. رجسٹری بھی ملکیت کا ثبوت ہے جبکہ انتقال زمین بھی ملکیت کا ثبوت ہے. رجسٹری کے بعد اگلا مرحلہ انتقال کا ہوتا ہے. رجسٹری حاصل کرنے کے بعد مالک زمین متعلقہ پٹواری کے پاس جائے گا جو رجسٹری کی مصدقہ کاپی دیکھنے کے بعد آپکے نام زمین انتقال کر دے گا. اس انتقال کی فیس 300 روپے ہے اس سے زیادہ پیسے پٹواری کو نہ دیں. سپریم کورٹ نے اپنے ایک فیصلے میں قانون وضع کر دیا ہے کہ شہری علاقوں میں زمین کی منتقلی رجسٹری کے ذریعے ہی ہوگی نہ کے انتقال کے ذریعے.
PLD 2019 Sc 297
Pakistan Penal code