11/04/2023
کاپیڈ
کیا آپ بڑھاپا، تنہائی، کمزوری اور چڑچڑا پن محسوس کرتے ہیں ؟
👵👵👵👵👵👵👵👵
ڈاکٹری میں ہم کہتے ہیں
65 years is so young.
سوچیے اگر آپ پینسٹھ سے کم ہیں تو آپ ہوئے
Younger.
اس کا سہرا تشخیص اور علاج کے بہتر اور نت نئے طریقوں کے سر ہے۔ آج لوگ کینسر اور ٹی بی کے بعد بھی ٹھیک ہوجاتے ہیں ۔ ہارٹ اٹیکس اور انجائنا کے بعد بھی کئی کئی برس جیتے ہیں۔ ذیابیطس اور ہائی بلڈ پریشر کے باوجود روزے رکھنے اور اسپورٹس کھیلنے کے قابل ہیں۔ مرگی کے حملوں اور نیورولوجیکل ڈس آرڈرز کے ساتھ بڑے بڑے کام کرتے ہیں۔
اوسط عمر اب بڑھ چکی ہے۔
Expected age at death ....
In Australia is 84 years
In Canada, 82 years
In The US, 71. 2 years
In The UK, almost 81 year
Overall across the globe, average age of death for men is 69.8 yrs and for women 75 years
پینتالیس کے بعد ہی خود کو بوڑھا سمجھنا چھوڑ دیجیے۔
چالیس برس میں نبوت ملنے کا مطلب یہ ہے کہ ایک عظیم الشان، محنت طلب کام کی ابتدا اس عمر میں کروائی جارہی ہے جو حکمت و دانش، صبر و تحمل ہی نہیں جوش جذبہ اور بہت سی امید کا تقاضا کرتا ہے۔
حضرت خدیجہ رض چالیس برس میں شادی کرکے چار بیٹیاں اور دو بیٹے جنم دیتی ہیں۔ اور سوچیے کس عمر میں نبی کریم صلی اللہ وسلم کو اس عظیم مشن میں ہمراہی اور مدد فراہم کرتی ہیں؟ پچپن برس کی عمر میں۔
جینے کو کئی برس باقی ہیں ۔
❤️ اپنی صحت اور فٹنس کا خیال رکھیے۔
❤️ چکنائی اور شکر والے کھانوں سے پرہیز کیجیے۔ فاسٹ فوڈ نہ کھائیں
❤️ صحت بخش متوازن غذا کا استعمال کیجیے۔ پھل، سبزیاں، دالیں ۔ مچھلی،گوشت وغیرہ کا متناسب استعمال۔
❤️ متحرک رہیے۔ گھر کے اور باہر کے کام کاج کیجیے۔ ورزش کیجیے۔
❤️ اچھا پہنیے اوڑھیے۔ خوش لباسی ایک خوبی ہے۔
❤️ صاف ستھرا رہیے، خوشبو لگائیے۔
❤️ نئے تعلیمی و پروفیشنل سفر/پراجیکٹس شروع کریں یا جاری رکھیں،
❤️ پہاڑ پر چڑھیے (غار حرا اور غار ثور تک اونچی اور مشکل چڑھائی ہے)،
❤️ تیراکی سیکھیے۔
❤️ جوش اور ولولہ زندہ رکھیے۔
❤️ ادب اور آرٹ میں دلچسپی لیجیے۔ اس عمر میں تو ذوق میں پختگی اور نکھار آتا ہے۔ مطالعہ میچور ہوتا ہے۔
❤️ یاد رکھیے ۔۔ آپ سیکھ سکتے ہیں۔ (وحی کی تعلیم)
❤️ نوجوانوں سے بھی سیکھیے اور ان کے ساتھ مزیدار سرگرمیاں کیجیے۔
❤️ بچوں سے کھیلیے اور ان کو سکھائیے۔
❤️ نوجوانوں سے حسد اور مقابلے کے بجائے ان کے لیے پسندیدہ بنیے۔ یاد رکھیے نوجوان مدر فگر، فادر فگر، بگ برادر اینڈ بگ سسٹر فگر چاہتے ہیں۔
❤️ہنسیے، مذاق کیجیے ۔ پیارے نبی کریم صلی اللہ وسلم خوش مزاج تھے۔
❤️جوڑوں میں درد ہے۔۔۔۔ قبض رہتا ہے۔ نیند نہیں آتی، اداسی، چڑچڑا پن اور تنہائی محسوس ہوتی ہے۔
سادہ ٹپس سے شروع کیجیے
1. پانی پیا کیجیے۔ dehydration اولڈ ایج میں عام ہے اور کئی مسائل کی وجہ ہے۔
2. متحرک رہیے ۔ چہل قدمی، کام کاج، چلنا پھرنا، کم از م۔ ہلکی پھلکی ورزش ۔۔۔ نیند، قبض، اداسی اور چڑچڑے پن ہی نہیں پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں افاقہ ہوگا۔۔
3. کوئی مشغلہ اپنائیے۔ باغبانی؟ مطالعہ، کھیل کے میدان میں جاکر نوجوانوں کو کھیلتے دیکھیے۔ ایمپائر بن جائیے۔ تعریف کیجیے۔ مزے مزے کی باتیں کیجیے۔ اپنے ہم عمر افراد کی ٹیم بنا کر آپ بھی کھیلنا شروع کردیجیے۔
4. ریٹائرمنٹ کیوں لے لی؟ کوئی چھوٹا موٹا ہی سہی کام کرتے رہیے۔
خاتون خانہ ہیں تو کچن کا کوئی ایک آدھ کام اپنی ذمہ داری بنائیے۔
5. عبادت کیجیے۔ خدا سے اپنے اور اپنے بچوں اور نوجوانوں کے لیے دعائیں کیجیے ۔
اس دنیا کو مثبت سوچ رکھنے والے خوش مزاج اور خوش بیان لوگوں کی ضرورت ہے۔ آپ ایسا بن جائیے۔
تحریر : ڈاکٹر جویریہ سعید