Youth Wing Tribal Area DG Khan

Youth Wing Tribal Area DG Khan

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Youth Wing Tribal Area DG Khan, Dera Ghazi Khan.

Photos from Youth Wing Tribal Area DG Khan's post 07/10/2022

On the 2nd day protest call by Koh Suleman Teachers Alliance, all teachers took classes wearing black armbands and recorded their protest to show solidarity with the suspended teacher of Government Elementary School Bwata, Kaleem Baloch.

Teachers' Alliance demands that strict action be taken against the assistant education officer Zaka Ullhah Lashari for misbehaving with the teachers.

Photos from Youth Wing Tribal Area DG Khan's post 07/05/2022

یہ ہیں وہ جرم جو بلوچ طلبا ء اپنے پسماندہ علاقوں میں شعور کی آبیاری کےلیے کررہے ہیں جو کہ فیصل آباد سے آئے ہوئے انتظامیہ کو "جرم " لگتی ہے۔ جن کی پاداش انہیں یونیورسٹی سے بے دخل کرنا ہے اور ساتھ ہی ایک پروفیسر کو بھی نوکری سے فارغ کرنا۔۔۔۔۔۔

نیچے تمام تصاویر کے ساتھ ان طلباء کے جرم لکھے ہوئے ہیں۔۔ اور گزشتہ ہفتے بھی وہ ایک اسٹڈی سرکل میں ڈسکشن کررہے تھے کہ ایک معزز استاد نے آکر طلباء کو ہراساں کیا۔۔۔ اور دو دن کے اندر ہی آمرانہ طور پر طلباء کو یونیورسٹی سے بے دخل کیا گیا.

1۔ غازی میڈیکل کالج میں ٹرائیبل ایریا کے کوٹہ کی منظوری کےکیے 34 دن دھرنا انہی طلباء نے دی اور 5 فیصد کوٹہ منظور کرائ
2۔ ملتان سے لاہور ٹرائیبل ایریا کے طلباء کےلیے اسکالرشپس اور دوسرے یونیورسٹیز میں سیٹوں کی منظوری کےلیے پیدل لانگ مارچ ( 12 دن) انہی طالبعلموں نے کی۔
3۔ ہر سال کئیرئیر کونسلنگ سیمینار
4۔ ہر سال مختلف کالجز میں کتاب اسٹالز لگاتے ہیں
5۔ نئے آنے والے طلباء کےلیے ایڈمشن سیل بناتے ہیں، پھر قبائلی علاقوں کے طلباء کو سہولیات فراہم کرتے ہیں، ان کو ویلکم پارٹیز دیتے ہیں۔
6۔ غازی یونیورسٹی میں "بلوچی ڈیپارٹمنٹ " کے جدوجہد انہی طلباء نے کی ، جس کی منظوری وائس چانسلر دے چکے ہیں۔

ابھی مجھے یہی تصاویر ملے ہیں اور میں آپکو آئینہ دکھانے کےلیے پوسٹ کررہا ہوں ۔ خدا کےلیے اندھے تقلیدی نہ بنو، دوسروں کی کردار کشی سے پہلے ان کے اعمال چیک کریں، ان کے بیگ گراوئنڈ دیکھیں، ۔۔۔۔۔

آپ لوگوں کی غیرت اس وقت مر جاتی ہے جب ایک فیصل آباد سے ہوئے پروفیسر ہماری بلوچ بہنوں کی تصاویر کھنچتی ہے ، نازیباں الفاظ استعمال کرتی ہے۔۔۔۔۔۔

Kindely Do support and Use hashtage:

12/11/2021
07/08/2021

پنجاب پولیس کی جانب سے شہید عبداللہ کھوسہ بلوچ اور شہید حیدر کھوسہ بلوچ کے لواحقین کو ہراساں کرنے کی بھر پور مذمت کرتے ہیں

بلوچ راج

بلوچ راج کے مرکزی ترجمان نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کے سابق ایس ایچ او اظہر چودھری کی سربراہی میں عبداللہ بلوچ اور حیدر بلوچ کو جعلی پولیس مقابلے میں شہید کیے گئے۔ اس حوالے سے بلوچ راج اور لواحقین کی جانب سے پنجاب پولیس کے خلاف اجتجاج کی گیا اور عدالت کی جانب سے بھی اس سانحہ کو جعلی قرار دیا گیا۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آج تک سانحہ کوٹ مبارک کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ اظہر چودھری جیسے قاتلوں کو گرفتار کر کے ان کو سزا دی جاتی لیکن اس کے بدلے پنجاب پولیس اظہر چودھری سمیت سانحہ کوٹ مبارک میں ملوث لوگوں کو بچانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ جس کی وجہ سے پولیس کی جانب سے ان کے لواحقین کو 4 اگست سے ہراساں کیا جا رہا ہے اور 6 اگست کو پنجاب پولیس کی جانب سے ان کے گھروں میں گھس کر چادر و چار دیواری پامال کی گئی۔ کئی گھنٹوں تک گھر کے افراد کو محبوس رکھ کر دباؤ دیا گیا۔

ترجمان نے کہا کہ لواحقین کا کہنا ہے تھانہ ایس ایچ او کوٹ مبارک جعفر حییب کی جانب سے ان لواحقین پر زور دی جا رہی ہے کہ ان کے ساتھ راضی نامہ کر کے کیس کو ختم کر دیا جائے جو کہ ان لواحقین کے ساتھ سراسر زیادتی ہے اور ایک غیر اخلاقی اور غیر آئینی عمل ہے۔

28/07/2021

Twitter Campaign
Hashtag:

Date: 30 July
Time : 7pm to 11pm
Be a part of Campaign to Save Humanity

26/06/2021

سلام سنگتاں چو کہ شا سیغیں مختا بلوچ راج دیرو زون پلوا شہ پریس کلب ڈیرہ غازیخان منشیات خلاف یک سیمینارءِ بیغیں۔ وثی قوم ءَ چے اے لعنت ءَ بچائینغ ساوا بلوچ راج ءِ کُمک ءَ کنے۔ وث گوں وثی سنگتاں پجیا بیائیں اے سیمینارءَ سانڑی بی ایں۔
وخت:
بیگھاءِ 4:30

25/06/2021

انسداد منشیات کا عالمی دن اور ہماری ذمہ داریاں
دنیا بھرمیں 26 جون کا دن اقوام متحدہ کے زیر اہتمام یوم منشیات کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد منشیات کے خلاف شعور و آگاہی پھیلانے کے ساتھ ساتھ روک تھام کیلئے اقدامات اٹھانے ہوتے ہیں۔ اس دن کی مناسبت سے دنیا بھر کے ادارے مختلف پروگرامز کا انعقاد کرکے منشیات کی روک تھام کا اعادہ کرتے ہیں۔ لیکن عملی طور پر منشیات کی روک تھام کیلئے سنجیدہ کوششوں کو بروئے کار نہیں لایا جاتا۔ اس لیئے نوجوان نسل اس لت میں مبتلا ہوکر نہ صرف اپنے بلکہ اپنے خاندان، معاشرہ اور ملک و قوم کی تباہی کا باعث بن رہے ہیں۔
معزز عوام!
نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں اور یہ سرمایہ قوم کی ترقی و زوال کا باعث بنتی ہیں مگریہ سرمایہ ریاستی نہ انصافیوں اور بے رحم رویوں کا شکار کر اکے منشیات کی جانب سوچے سمجھے پالیسوں کے تحت راغب کیا جاتا ہے تاکہ قوم کی جوہر کو خاک میں ملایا جائے۔جیسا کہ اقوال زریں ہے کہ " کسی قوم کو تباہ کرنا ہو تو نوجوان نسل میں نشے کی عادت ڈال دو وہ قوم بغیر جنگ کئے فتح ہو جائے گی"۔اور یہ سرمایہ پوری دنیا میں منشیات کا شکار ہوتے ہوئے اپنی قدرتی صلاحیتوں کو سلب کر کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر تہذیبی کاروائیوں میں ملوث ہوتے ہیں جو سماج کی جڑوں کو کھوکھلی کر دیتے ہیں۔لہذا قوم کاہر فرد ہر روز منشیات کے عادی قوم کے معماروں کو بازاروں، سڑکوں اور کیفے سنٹرز میں ہیروئن، آئیس اور افیون کے تباہ کاریوں کو دیکھ رہی ہے۔ مگر ہم نے کبھی گریباں چاک کر سوچا کہ یہ لوگ کون ہیں اور کیوں منشیات کی لت میں مبتلا ہیں؟ کیا یہ سماج کی تباہی کا باعث نہیں؟ کیا منشیات کا استعمال نسل کشی کی علامت نہیں ہے؟ ہم کیوں اپنے فرائض سے جان چھڑا رہے ہیں؟ کیا اس سے میرا گھرانہ آج یا آنے والے کل تک محفوظ ہو سکتا ہے؟کیا انفرادی آنکھ ہمیں ان تباہ کاریوں سے نجات دلا سکتی ہے۔ یقینا نہیں کیوں یہ سماج میں پنپنے والی ان بیماریوں میں سے ہے جو قوم کی تاریخی، سیاسی اور معاشرتی اقدار کے ساتھ ساتھ ایک تہذیب کو دیمک کی طرح چاٹ لیتی ہے۔لہذا قوم کو منشیات کی تباہ کارویاں روکنا اور آگاہی مہم پھیلانا ہر فرد کو اپنے ذمہ داری نبھانے کا احساس دلاتی ہیں۔
با شعور بلوچ قوم!
مشرقی بلوچستان کا پورا ریجن ڈیرہ غازیخان، تونسہ شریف، راجن پور، راڑا شم،رڑکن، رکنی اور بارکھان میں منشیات کا کاروبار عروج پر ہے اور لاکھوں نوجوان منشیات کی لت میں مبتلاہو کر اپنی زندگی کا دیا بجھا چکے ہیں اور کچھ اس جہنم میں زندگی کی بھیک مانگ رہے ہیں۔اور ہم اپنے آنکھوں کے سامنے قوم کے معماروں کو ایک دھکتی جہنم میں دھکیل رہے ہیں۔ اور یہ سب کچھ قانون نافذ کرنے والے ادارے کی ملت بھگت کے مرہون منت ہے۔ جسکی وجہ سے منشیات فروش دن بہ دن طاقتور بنتے جا رہے ہیں اور ہم اپنے انفرادی آنکھ سے آگے نہیں جو آج سے کل کی ذمہ دارضرور ہوگی۔لہذا ہمیں خاموشی کا مقابلہ یک مشت ہو کر کرنا ہوگاکہ کہیں یہ خاموشی ہماری نسل کشی کا سبب نہ بنے۔ اور اس تباہ کاری کے خلاف آج کی تیاری ہماری نسلوں کو علم و عظمت کی نعمتوں سے سرفراز کرے گی۔
عوام الناس!
ہمیں ہماری ذمہ داریوں کو سمجھ کر منشیات اور دیگر سماجی برائیوں کے خلاف جدوجہد کر نا چاہیئے۔کیونکہ آج بلوچ وطن میں مختلف پالیسیوں کے ذریعے بلوچ سماج کی جڑوں کو دیمک کی طرح چاٹا جا رہا ہے اور قوم کے نوجوانوں کو منشیات فروشی میں ملوث کر کے نسل کشی کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔اگر ہم اپنی ذمہ داریوں سے قاصر رہے ہیں تو وہ دن دور نہیں جب بلوچ سما ج میں منشیات اور دیگر برائیاں اپنی جڑوں کو مضبوط کرکے ہمیں تباہ و برباد کر کے رکھ دیں گے اور اس کا ذمہ دار صرف اور صرف ہماری خاموشی ہوگی۔شکریہ
منجانب: بلوچ راج

24/06/2021

Baloch Raj DG Khan Zone will hold a seminar on World Drug Day to raise awareness against drug abuse. People of Dera Ghazi Khan are requested to be part of Baloch Raj's campaign against drugs and make their participation in the seminar mandatory.

Date:
26-June-2021

Venue :
Press Club Dera Ghazi Khan

20/06/2021

بلوچ راج ڈیرہ غازی خان زون کا جنرل باڈی اجلاس

مصطفیٰ بلوچ زونل صدر جبکہ سرفراز بلوچ جنرل سیکریٹری منتخب ہوئے۔

بلوچ راج ڈیرہ غازی خان زون کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت زونل جنرل سیکرٹری مست توکلی بلوچ منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی جنرل سیکریٹری بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔

اجلاس میں سابقہ تنظیمی رپورٹ اور تنظیمی امور پر سیر حاصل بحث ہوئی۔ بعد میں آئندہ لائحہ عمل کے ایجنڈے میں نئی زونل کابینہ کا انتحاب عمل میں لایا گیا۔ جس میں زونل صدر مصطفیٰ بلوچ جبکہ جنرل سیکرٹری سرفراز بلوچ منتخب ہوئے ہیں۔

سیکرٹری جنرل نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کے نوجوان نسل کا سیاست میں کردار بہت ہی اہم ہے جو کسی بھی معاشرے کا اثاثہ ہے۔ جو کہ معاشرے کو فرسودہ نظام سے نکال کر بہتر مستقبل دینے کے لئے پُرعزم ہوتے ہیں۔

اپنی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے مزید کہا کہ بلوچ راج کتابی اور عملی سیاست پر یقین رکھتی ہے۔ جس کیلئے ضروری ہے کہ وہ کتابوں کا مطالعہ کریں تاکہ قوم کی حقیقی بنیادوں پر سیاسی، سماجی اور علمی طرز سے تربیت کر سکیں۔

Photos from Baloch Soldarity Committee Dera Ghazi Khan's post 25/12/2020
25/12/2020

بروز ہفتہ اا بجے کالج چوک ڈیرہ غازیخان۔

بلوچ طالبعلم رہنما بانک کریمہ بلوچ کے بےہمانہ قتل اور بلوچ قوم پر جبر اور ظلم کے خلاف ایک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی۔ تمام قوم اور انسان دوست حضرات سے شرکت کی اپیل کی جاتی ہے۔

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Address


Dera Ghazi Khan
32200