JDR Media House

JDR Media House

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from JDR Media House, Education, Dera Ghazi Khan.

JDR Media House
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ، تحصیل تونسہ،ضلع ڈیرہ غازی خان،پنجاب، پاکستان کا آفیشل پیج ہے، جامعہ کی ہر خبر سے با خبر رہنے اور جامعہ سے منسلک رہنے کیلئے جامعہ کے آفیشل پیج کو فالو کریں اور اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر کریں
کیونکہ JDR ہے آپکا اپنا !

06/05/2026

الحمدللہ جامعہ میں اس سال نئے کورس حفاظ ایجوکیشن سسٹم کا آغاز بہت ہی عمدہ ثابت ہوا
طلباء کرام کا عربی زبان میں مکالمہ و لینگویج اور انداز تکلم کا ملاحظہ فرمائیں!
اللہ تعالیٰ سے دعا ھے کہ اللہ رب العزت استقامت عطاء فرماۓ
خلاق عالم رئیس الجامعہ استاذ العلماء حضرت مولانا مفتی غلام مصطفیٰ فاروقی صاحب اور جامعہ کے پورے اسٹاف باالخصوص اس اسٹاف کے انچارج حضرت مولانا قاری محمد صادق صاحب کی محنت و کاوش کو قبولیت کا شرف بخشے🥀
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House!

05/05/2026

ایک بار پھر عالم دین کے لہو سے دھرتی رنگین
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون😥
استاذ العلماء حضرت مولانا شیخ ادریس صاحب شیخ الحدیث جامعہ دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک والے شہید کر دیے گے😭
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,

04/05/2026

رئیس الجامعہ حضرت مولانا مفتی غلام مصطفیٰ فاروقی صاحب اور صاحبزادگان کی عزت مآب سائیں میر اسامہ صاحب اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ ایک محبت بھری جھلک🌹
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ
JDR Media House,

02/05/2026

#ساہیوال...
رئیس الجامعہ حضرت مولانا مفتی غلام مصطفیٰ فاروقی صاحب کی حضرت مولانا مفتی ساجد الرحیم صاحب مدیر جامعۃ الحسن ساہیوال والے کے پاس حاضری
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,

29/04/2026

الحمدللہ ثمہ الحمدللہ ہمارے علماء مشائخ صرف اپنی دینی درسگاہوں اور مسندوں پر بیٹھ کر قال قال رسول اللّٰہ کے درس تک محدود نہیں ہیں بلکہ پوری امت مسلمہ کا سینے میں درد لے کر ان کی اسٹیجوں پر جا کر ان کی اصلاح ملک و ملت کی فلاح وبہبود کیلئے کلمہ حق کی صدائیں بلند کرتے ہیں اور ان شاءاللہ کرتے رہیں گے؟
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ کے فخر مایہ ناز مدرس اور جامعہ کے شیخ الحدیث حضرت مولانا محمد قاسم صاحب دامت فیوضھم المدثر سکول فنگشن میں سٹوڈنٹس ان کے والدین اور پورے اسٹاف کو وعظ و نصیحت فرماتے ہوئے اسٹیج پر؟
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,

23/04/2026

#جامعہ۔۔۔ہفتہ وار بزم میں حفاظ ایجوکیشن سسٹم کے سٹوڈنٹس عربی لینگویج میں مکالمہ پیش کرتے ہوئے۔
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House.

19/04/2026

توجہ
ایک گاؤں کے عشر کا حساب
فرض کرتے ہیں کہ ایک موضع میں 1000ایکڑ پر گندم لگی ہے جو ایورج 40 من فی ایکڑ ہوگی۔
کل گندم 40 ہزار من ہوگی
1- اگر کوئی زمین بارانی ہے، یعنی وہ بارش سے سیراب کی جاتی ہے تو اس زمین پر عشر (پیداوار کا دسواں حصہ) واجب ہوگا۔

2- اگر کوئی زمین دریا یا نہر سے سیراب کی جاتی ہے تو اس میں عشر (پیداوار کا دسواں حصہ) واجب ہوگا۔

3- کنویں یا تالاب یا ٹیوب ویل سے سیراب کی جاتی ہے تو اس زمین میں نصفِ عشر (پیداوار کا بیسواں حصہ) واجب ہو گا۔
ہر بیسواں من عشر ہے جسکی کوئی معافی نہیں وہ شامل ہوکر باقی 19 من کو بھی ناپاک کرے گا۔ ہمارے گھروں میں بے برکتی و دیگر مسائل اسی وجہ سے ہیں بے موسمی بارشوں کو بھی دیکھ کر ہم اللہ کی طرف متوجہ نہیں ہوتے۔ہم اللہ کا یہ حق ادا نہیں کرتے۔ علماء توجہ دلاتے ہیں مگر ہم ایک کان سے سن کر دوسرے سے نکال دیتے ہیں۔
100 سے 5 من اور ہزار من سے 50 من عشر ہوا
کل 40 ہزار من کا عشر 2 ہزار من گندم بنتا ہے
3900 روپے ایک من گندم کی قیمت ہے۔ تو 2 ہزار من کی قیمت 78لاکھ روپے بنتی ہے۔
جس سے گاؤں کا کوئی ایک بھی غریب و سفید پوش سال بھر کی گندم سے محروم نہیں رہ سکتا۔
بد قسمتی سے اس 2ہزار من میں سے میرے خیال میں 2سو من بھی عشر بڑی مشکل سے نکلتا ہوگا۔
جو چند گھر نکالتے ہیں
آئیں تمام زمیندار بھائیوں کی توجہ اس طرف دلائیں
ہمیں اپنے حصے کا دیپ بھی جلانا ہے۔
#منقول
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,

17/04/2026

عُشر کی ادائیگی حکمِ ربّی ہے۔ فصل کی کٹائی کے وقت عُشر ادا کرنا نہ صرف ایک دینی فریضہ ہے بلکہ معاشرے میں توازن اور خیر و برکت کا ذریعہ بھی ہے۔

آئیے، اپنی پیداوار میں سے مدارس ، غرباء ، مساکین اور ضرورت
مندوں کو عُشر ادا کریں اور مستحقین تک اُن کا حق پہنچائیں۔تاکہ اللہ اور اس کے رسول کے اطاعت گزار بندوں میں شامل ہو جائیں🤲
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,

Photos from JDR Media House 's post 02/04/2026

جانشین حافظ الحدیث حضرت درخواستی رحمہ اللہ
ولی ابن ولی حضرت مولانا فضل الرحمان درخواستی صاحب کی جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ میں آمد اور رئیس الجامعہ حضرت مولانا مفتی غلام مصطفیٰ فاروقی صاحب سے محبتوں بھری خوشگوار ملاقات❣️
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,
Waseem Farooqi,

01/04/2026

گزشتہ رات ٹبی قیصرانی پروگرام پر استاذ محترم رئیس الجامعہ حضرت مولانا مفتی غلام مصطفیٰ فاروقی صاحب کی جانشین حافظ الحدیث حضرت درخواستی رحمہ اللہ
حضرت مولانا فضل الرحمن درخواستی صاحب سے محبتوں بھری ملاقات❣️
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House,,,

Photos from JDR Media House 's post 30/03/2026

الحمدللہ جامعہ میں آج 30 اپریل بروز سوموار بخاری شریف کی افتتاحی تقریب کا آغاز ہوا جس میں علاقے بھر اور قرب و جوار کے کثیر تعداد میں علماء کرام کی تشریف آوری🥀
شعبہ نشرواشاعت✍️
جامعہ دارالعلوم ریتڑہ اڈہ تونسہ شریف
JDR Media House ,,,

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Website

Address


Dera Ghazi Khan