Saqafat Production

Saqafat Production

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Saqafat Production, Education Website, Dera Ghazi Khan.

📍 Travel | History | Culture
📖 Hidden Stories | Real Truths
🎥 Stories you don’t just watch… you feel 🔥
👇 Follow for the unseen

https://youtube.com/@saqafatproduction?s

16/03/2026
15/03/2026

پیارے آقا رسول اللہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کا فرمانِ مبارک ،

15/03/2026

اِقراء

رمضان المبارک کی ستائیسویں شب، 610 عیسوی ، جبل النور کی چوٹی پر واقع غارِ حرا میں محمد مصطفیٰ ﷺ معمول کے مطابق عبادت و تفکر میں مشغول تھے۔ اچانک ایک ہیبت ناک موجودگی نے آپ ﷺ کو اس زور سے بھینچا کہ سانس رُک گئی ، یہ جبریلِ امین علیہ السلام تھے۔ تین بار یہی کیفیت دہرائی گئی، اور ہر بار آپ ﷺ نے فرمایا: "میں پڑھا لکھا نہیں۔" پھر وہ الفاظ نازل ہوئے جو ہمیشہ کے لیے تاریخ بدل گئے ،
"اِقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ"
(پڑھو اپنے رب کے نام سے جس نے پیدا کیا)
آپ ﷺ لرزتے ہوئے گھر لوٹے اور حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے فرمایا: "مجھے چادر اوڑھا دو۔" حضرت خدیجہ نے نہ صرف تسلی دی بلکہ اپنے چچازاد بھائی ورقہ بن نوفل ، جو اہلِ کتاب کے عالم تھے کے پاس لے گئیں۔ ورقہ نے سنتے ہی کہا: "یہ وہی ناموس ہے جو موسیٰ علیہ السلام پر اترا تھا ، یہ اللہ کے آخری نبی ہیں۔"
خاص بات، قرآن کا پہلا لفظ "اِقْرَأْ" یعنی "پڑھو" ، ایک ایسی قوم کو دیا گیا جہاں خواندگی انتہائی نادر تھی، اور خود نبی ﷺ اَن پڑھ تھے۔ گویا اللہ نے پہلے ہی لمحے اعلان کر دیا کہ یہ دین علم کی بنیاد پر کھڑا ہوگا۔

15/03/2026

سندھ کے جٹ قبائل اور اسلام

برِ صغیر میں سب سے پہلے ملا بار کے لوگوں نے عرب تاجروں سے اسلام قبول کیا ،
اس کے بعد سندھ کے جٹ قبائل نے سب سے پہلے اسلام قبول کیا ،
سندھ کے جٹ قبائل کا ذکر تاریخ طبری ، بنو امیہ کے زمانے میں جٹ قبائل کا ذکر ہوا ،
سندھ کے کچھ جٹ قبائل عراق کے علاقے بسرا میں بھی آباد کیئے گئے تھے ،
عباسی دور میں جٹوں کے ایک گروہ نے عراق میں بغاوت بھی کی جسے تاریخ میں Zutt Rebellion کہا جاتا ہے (تقریباً 9ویں صدی)۔
قدیم عرب مورخین کے مطابق:
جٹ سندھ کے قدیم باشندوں میں سے تھے
انہیں عرب مورخین Zutt یا Jat لکھتے تھے
ان کا ذکر 9ویں–11ویں صدی کی تاریخی کتابوں میں ملتا ہے
البیرونی کی مشہور کتاب "کتاب الہند" میں بھی برصغیر کے مختلف قبائل کا ذکر ہے۔
البیرونی نے سندھ کے مقامی قبائل میں جٹ کا نام لکھا ہے۔
وہ انہیں قدیم مقامی قوموں میں شمار کرتے ہیں جو دریاؤں کے قریب آباد تھے۔
المسعودی کی مشہور کتاب مرج الذہبی میں جٹوں کا ذکر ملتا ہے ،
المسعودی لکھتے ہیں کہ جٹ سندھ اور دریائے سندھ کے اطراف رہنے والے لوگ تھے۔
بعض جٹ عرب دور میں عراق تک بھی لے جائے گئے تھے۔
انہیں زراعت اور مویشی بانی کرنے والی قوم کہا گیا ہے۔
جٹ معاشرے میں قبائلی نظام مضبوط رہا۔ ہر قبیلے کا ایک سردار یا بزرگ ہوتا تھا جو فیصلے کرتا تھا۔ عزت، مہمان نوازی اور بہادری کو بہت اہم سمجھا جاتا تھا۔
سندھ کے جٹ عموماً سندھی زبان بولتے ہیں، لیکن بعض علاقوں میں سرائیکی اور بلوچی اثرات بھی ملتے ہیں۔

(ثقافت پروڈکشن)

14/03/2026

سرائیکی
کوہ سلیمان کے اصل باسی

کوہ سلیمان کے علاقے (ڈیرہ غازی خان، راجن پور، ژوب، لورالائی وغیرہ) میں قدیم زمانوں میں مختلف مقامی قبائل آباد تھے جن میں،
جٹ ،
مہر ،لنگاہ،بھٹی ،بھٹہ یعنی سرائیکی زبان بولنے والی قومیں آباد تھیں ،
ان میں سے بہت سے قبائل سرائیکی زبان بولتے تھے یا مقامی ہند آریائی نسل سے تعلق رکھتے تھے۔
تاریخی روایات کے مطابق بلوچ قبائل کی بڑی ہجرت تقریباً 12ویں سے 15ویں صدی کے درمیان ہوئی۔
بلوچ قبائل کی اصل نسبت عموماً ایران کے علاقے بلوچستان اور سیستان سے بتائی جاتی ہے
جب بلوچ قبائل اس خطے میں آئے تو کچھ مقامی قومیں ان میں ضم ہو گئیں ، اور کچھ میدان میں آباد ہو گئیں
اسی لیے آج کئی قبائل ایسے ہیں جو اصل میں مقامی تھے لیکن اب بلوچ کہلاتے ہیں۔
کوہ سلیمان میں قدیم مقامی اقوام (سرائیکی یا ان سے ملتی جلتی) پہلے آباد تھیں۔
بلوچ قبائل بعد میں ایران اور سیستان کے علاقوں سے آئے۔
قرونِ وسطیٰ میں ایران اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں میں مسلسل جنگیں ہوتی رہیں، جیسے
مختلف ایرانی سلطنتوں کی لڑائیاں
ترک اور منگول حملے
خاص طور پر منگولوں نے پورے خطے کو تباہ کر دیا تھا۔
ان حملوں کی وجہ سے بہت سے بلوچ قبائل اور دوسری اقوام خوف کی وجہ سے وہاں سے بھاگ نکلے اور اپنے علاقے چھوڑ کر نئے محفوظ علاقوں کی طرف جانا پڑا۔
حوالہ جات
The Baloch and Balochistan
از ، نصیر دشتی ۔
Gazetteer of the Balochistan Agency
Punjab District Gazetteer: Dera Ghazi Khan

(ثقافت پروڈکشن)

14/03/2026

الثقافتہ الاِسلامیہ

کبھی تاریخ کے اوراق میں چھپی وہ سچائیاں تلاش کیجیے جو دل کو جگا دیتی ہیں…
کبھی اسلامی تہذیب کی روشنی میں وہ حکایات سنیئے جو ایمان کو تازہ کر دیتی ہیں…
اور کبھی قرآنِ حکیم کے اسرار میں جھانکیے، جہاں ہر آیت انسان کو سوچنے، سمجھنے اور سنورنے کا پیغام دیتی ہے۔

ہم اپنے یوٹیوب چینل پر گہری تحقیق اور دل کو چھو لینے والے انداز میں اسلامی تاریخ کے حیرت انگیز واقعات، مستند اسلامی کہانیاں، اہلِ علم و ادب کی روشن شخصیات، مقدس ہستیوں کی بصیرت افروز پیش گوئیاں اور قرآن کے فکر انگیز اسرار پیش کرتے ہیں۔

اگر آپ بھی علم، ایمان اور شعور کے اس سفر میں ہمارے ساتھ چلنا چاہتے ہیں تو ہمارے یوٹیوب چینل کو سبسکرائب کیجیے اور ثقافت پروڈکشن کے اس قافلے کا حصہ بن جائیے۔

چینل کا لنک کمنٹ میں موجود ہے۔

11/03/2026

10/03/2026

حضرت سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی کوفہ عراق اور اسلام کے بارے میں حیرت انگیز پیش گوئیاں
لنک کمنٹ میں ملاحظہ فرمائیں 👇

06/03/2026

جس کے پاس بائیک یا کار ہی نہیں اسے کیا غم پیٹرول کی قیمتیں بڑھنے کا ،
ہم نے خود کو ان مشینوں کا بہت زیادہ محتاج کر لیا ہے ، اس لیے اخراجات بھی بڑھ گئے اور صحت بھی خراب ہو گئی ،
پیٹرول کا خرچ آدھا کرنے کے لیے خود کو تھوڑا مشقت میں ڈالنے کے عادی بنیں ، صحت کے لیے بھی بہتر اور جیب کے لیے بھی ،

06/03/2026

مشکلات اس وقت گھیرتی ہیں جب انسان میں خیر کی جگہ شر لے لے ، جب اخلاق کی جگہ بد اخلاقی کی آگ نکلنے لگے ، جب الفاظ میں کانٹے نکلنے لگیں ،
جب بھی کوئی مشکل مقام آئے تو لوگوں یا حالات پر فکر مند ہونے کی بجائے اپنی ذات کا محاسبہ کیا جائے ، خود پر غور کیا جائے ،

06/03/2026

ایران ایک نئی امریکی چال میں پھنس گیا
ویڈیو لنک کمنٹ میں

02/03/2026

ہمت ہو اگر تو ڈھونڈ وہ فقر
جس فقر کی اصل ہے حجازی

Want your school to be the top-listed School/college in Dera Ghazi Khan?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Telephone

Address


Dera Ghazi Khan
32200