11/05/2026
تالپور شہر اور گردونواح کے تعلیمی منظر نامے میں ایک ایسا نام جو بہت کم وقت میں اپنی بے مثال محنت اور اعلیٰ معیار کی بدولت ایک روشن مثال بن کر ابھرا ہے، وہ ہے زہرہ کمپری ہینسیو سکول تالپور۔
اس ادارے کی اس برق رفتار ترقی کے پیچھے ایک مخلص، بااخلاق اور ہمہ وقت متحرک شخصیت کا وژن کارفرما ہے؛ محترم حافظ عبدالمتین خان تالپور صاحب (پرنسپل)۔ آپ کی شرافت، ملنساری اور علاقے کے بچوں کے مستقبل سے والہانہ لگاؤ نے اس ادارے کو قلیل مدت میں نئی بلندیوں سے روشناس کرا دیا ہے۔
یہاں طلبہ اور طالبات کے لیے مکمل طور پر علیحدہ کلاسز اور محفوظ تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے، جو ہماری اولین ترجیح ہے۔
اگر رزلٹ کو سامنے رکھا جائے تو الحمدللہ یہ ادارہ ہر دفعہ نمایاں پوزیشنز حاصل کر کے سب سے آگے رہتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ آج یہ سکول تعلیمی معیار کے لحاظ سے علاقے کا صفِ اول کا ادارہ بن چکا ہے۔
سکول کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی رفتار، ہماری محنت اور کامیابی کی زندہ گواہی ہے۔
معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم بچوں کی اخلاقی تربیت پر اس قدر توجہ دیتے ہیں کہ وہ اپنے والدین کے لیے فخر کا باعث بنتے ہیں۔
حافظ صاحب کا ہر طالب علم اور والدین کے ساتھ مخلصانہ رویہ اور ان کی ماہر اساتذہ پر مشتمل ٹیم ہی اس ادارے کی اصل پہچان ہے۔ اگرچہ اس سکول کا سفر دیگر اداروں کے بعد شروع ہوا، مگر آج اپنی کارکردگی کی بدولت یہ سب پر سبقت لے گیا ہے۔
دعا ہے کہ اللہ پاک اس ادارے اور محترم حافظ عبدالمتین خان تالپور صاحب کی ان مخلصانہ کوششوں کو مزید دوام اور کامیابی عطا فرمائے۔ آمین!
#تالپور #تالپورمارکیٹ