30/01/2024
اصل مسئلہ کیا ہے۔ اس ملک کے باشعور نوجوان کیا کریں ۔ مسائل کا حل کیا ہے۔
بریکینگ نیوز دس سال قید کی سزا۔۔
اس سے پچھلے الیکشن میں بریکینگ نیوز تاحیات نااہلی کی سزا۔۔
اس سے پہلے کبھی یہ بریکینگ نیوز بھی سنی گئی ہو گی پھانسی کی سزا۔
سکرپٹ رائٹر اک ہی ہے بس کردار اور فنکار بدلے ہیں ۔
ہر بندہ اس وقت اس ملک میں پریشان اور مایوسی کی آخری سیڑھی پہ ہے۔
میرا خیال ہے اب اس ملک سے محبت اور عقیدت سے باہر نکل کے اپنا اور اپنے خاندان کا سوچنا چاہیئے ۔ جو کچھ ہم کر سکتے ہیں اور ہمارے بس میں ہے اس طرف نکل جائیں ۔
کچھ لوگ تو ابھی کسی بہت بڑی خوش فہمی میں مبتلا کسے معجزے کا انتظار کر رہے ہیں۔ مگر پاکستان جیسے ملک کے حکمران اور اس ملک کے اصلی مالک کبھی بھی اس جذباتی عوام کا کچھ اچھا نہیں سوچیں گے۔ کیونکہ ان سب کی اولادیں اور وہ سب اس ملک کو چھوڑ کے آرام اور سکون کی زندگی بسر کرنے کے لیے یہاں سے سارا پیسہ کما کے وہاں خرچ کرنے نکل جاتے ہیں۔
کبھی سکون سے بیٹھ کے جذبات سے نکل کے سوچئے گا ضرور کہ اس ملک کے مالکوں کی اولادیں ، سیاستدانوں کی اولادیں اور ججز و بیوروکریٹس کی اولادیں کہاں پڑھتیں ہیں اور اس کے بعد اس ملک میں حکمرانی کرنے اور اس ملک کو نوچنے کے لیے کیسے اکٹھے ہوتے ہیں۔
اس ملک کی 1 فیصد یا اس سے کم پاپولیشن اس ملک کے 99 فیصد وسائل پہ قابض اور غیبی امداد سے کروڑوں اور اربوں روپے کما رہی ہے اور زندگی میں تمام سہولیات سے آراستہ ہیں اور دن اک ملک میں تو رات کسی دوسرے ملک میں رہ کے اپنی زندگی کو جنت نظیر گزار رہے ہیں۔
اور ہم عوام پاگلوں ، جہلوں اور چمچوں کی صورت میں کبھی کسی سے استعمال ہو رہے ہیں تو کبھی کسی سے مگر نا شعور سے کام لیں گے نہ ہی عقل کو استعمال کریں گے۔
میری مانیں تو جلد ہی یہ ملک چھوڑ دیں اپنی تمام انرجی اور پوٹینشل کسی بھی ملک میں جانے کے لیے سرچ پہ لگا دیں ۔ورک شروع کر دیں ۔ پوری دنیا میں جہاں آپ کا دل کرے مکمل معلومات لیں۔ ویزہ کی اقسام کو سمجھیں اور اس پہ عمل کریں جو آپ کے مطابق ہو اس پہ ویزہ اپلائی کریں اور اپنی اور اپنی فیملی کا سوچیں ۔ نکل جائیں ۔ کامیابیاں آپ کے قدم چومیں گی۔۔ہمت کرین ۔قدم بڑھائیں ۔۔اپ کر سکتے ہیں آپ کر جائیں گے۔ کسی بھی بہترین ملک میں سیٹل ہونے کے لیے کام شروع کریں ۔
سلامتی اور دعا ۔
محمد ظریف ساجد ۔