BISE DG KHAN

BISE DG Khan has established in October in 1989 and started its educational working as a forceful association for conducting matric and intermediate examinations. On historical viewpoint BISE DG Khan is working in Punjab from the time of establishment and is responsible to conduct examinations for schools and colleges associated with it within its jurisdiction region.

02/09/2026
29/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ
ڈیرہ غازی خان بورڈ کے تحت میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2026 میں داخلہ فارم تین گناہ فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 29 اگست 2026 ہے

23/08/2026

📢 اہم اطلاع برائے طلبہ
ڈیرہ غازی خان بورڈ کے تحت میٹرک سیکنڈ اینول امتحان 2026 میں داخلہ فارم ڈبل فیس کے ساتھ جمع کرانے کی آخری تاریخ 25 اگست 2026 ہے

05/08/2026

Top Positions Holder Announcement 1st Annual Matriculation Examination 2026 BISEDGKHAN
@


ڈی جی خان:تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف نے پوزیشن...
05/08/2026

ڈی جی خان:تعلیمی بورڈ نے میٹرک سالانہ امتحانات کے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کردیا

چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبد الروف نے پوزیشن ہولڈرز کا اعلان کیا

پوزیشن ہولڈرز اور ان کے والدین کو مبارکباد کا پیغام دیا گیا

سیکرٹری بورڈ عبد الرحمن چوہدری اور کنٹرولر امتحانات پروفیسر مظفر حسین اور دیگر موجود

میٹرک سالانہ امتحانات کے نتائج کا باقاعدہ اعلان چھ اگست کو کیا جائے گا

لیہ کے عبداللہ سلیم 1191 نمبر لے کر بورڈ بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کرلی

تونسہ شریف کے میر مجتبیٰ 1190 نمبروں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کی

مظفرگڑھ کی فروہ احمد، لیہ کی میراب زہرہ اور لیہ کے سید محمد جون عباس نے 1189 نمبر حاصل مشترکہ طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی

ڈی جی خان بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز میں لیہ، تونسہ اور مظفرگڑھ کے طلبہ نمایاں

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*  *از دفتر تعلقات عامہ**مورخہ: 10 جولائی 2026**پریس ریلیز**تعلیمی بورڈ ڈ...
10/07/2026

*ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ، ڈیرہ غازی خان*
*از دفتر تعلقات عامہ*

*مورخہ: 10 جولائی 2026*

*پریس ریلیز*

*تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیرِ اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کا عمل کامیابی اور شفافیت کے ساتھ مکمل*

*امتحانات کے پُرامن انعقاد پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف کا ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے مثالی تعاون پر خراجِ تحسین*

*نقل سے پاک ماحول اور فول پروف سیکیورٹی کی فراہمی، تعلیمی بورڈ اور انتظامیہ کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے: چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان*

ڈیرہ غازی خان (پریس ریلیز) تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحانات 2026 کا عمل کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا ہے۔ امتحانات کی پرامن تکمیل پر _چیئرمین تعلیمی بورڈ ڈیرہ غازی خان پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف_ نے مکمل اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے _ڈیرہ غازی خان ڈویژن کے تمام اضلاع_ کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس فورس کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔

_چیئرمین تعلیمی بورڈ_ نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ "ہم ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے امتحانی مراکز پر فول پروف سیکیورٹی اور دفعہ 144 کا نفاذ یقینی بنایا۔ انتظامیہ کے اس مخلصانہ تعاون کی بدولت ہی طلبہ کو ایک پرسکون اور نقل سے پاک ماحول فراہم کرنا ممکن ہوا۔"

_چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر عبدالروف_ نے مزید کہا کہ آئندہ سال ڈویژن کی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر *وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ* کے وژن کے مطابق تعلیمی معیار میں مزید بہتری لانے کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔

آخر میں _چیئرمین بورڈ_ نے امتحانی عملے اور وزٹنگ اسکواڈز کی انتھک محنت کو بھی سراہا اور مروجہ پالیسی کے تحت بروقت و شفاف نتائج کی تیاری کے عزم کا اظہار کیا۔

*پبلک ریلیشنز آفیسر*
ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ
ڈیرہ غازی خان

Address

Mustafa Chowk, Multan Road
Dera Ghazi Khan

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when BISE DG KHAN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category