30/03/2026
Share to all friends and status and Facebook
Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Meezan Academy Block 28 Dera Ghazi Khan, Education, Block T Main Road Near Dua chowk Dera Ghazi Khan, Dera Ghazi Khan.
30/03/2026
Share to all friends and status and Facebook
30/03/2026
Share to all friends and status and Facebook
22/01/2026
Share to all friends
📢 اہم اطلاع برائے والدین و طلباء
السلام علیکم!
جیسا کہ آپ کے علم میں ہے، چند دن قبل نویں جماعت کا رزلٹ آیا ہے اور کئی طلباء کے مختلف مضامین میں سپلی (Compart) آئی ہے۔ اس صورتحال میں والدین سخت پریشان ہیں کہ اب کیا کریں؟
Meezan Academy آپ کو بہترین حل فراہم کر رہی ہے!
📌 دو آپشنز ہیں:
1️⃣ پہلا آپشن: نویں جماعت دوبارہ پڑھنا
❌ کورس نیا اور پہلے سے زیادہ مشکل ہے۔
❌ اگر نیا ایڈمیشن کرواتے ہیں تو تمام اسکولز اور اکیڈمیز میں نیا کورس آدھے کے قریب پڑھایا جا چکا ہے، جو دوبارہ نہیں پڑھایا جائے گا۔
❌ نتیجہ: مزید پریشانی اور دوبارہ سپلی کا خطرہ۔
2️⃣ دوسرا آپشن: دسویں جماعت جاری رکھیں اور نویں کے سپلی والے مضامین ساتھ تیار کریں
✅ یہی سب سے بہتر حل ہے!
✅ اگلے سال پھر نیا کورس آئے گا، اس سے بچ جائیں گے۔
✅ Meezan Academy نومبر میں میجر ٹیسٹنگ سیشن کے دوران نویں کے سپلی مضامین کی خصوصی کلاسز کرائے گی۔
✨ اس طرح:
✔ بچے کا ایک سال ضائع نہیں ہوگا۔
✔ نیا کورس پڑھنے کی پریشانی سے بچ جائیں گے۔
✔ کامیابی کے مواقع بڑھ جائیں گے۔
📍 Meezan Academy ہمیشہ طلباء کے روشن مستقبل کے لیے سنجیدہ ہے، اور ہمارے شاندار نتائج اس بات کا ثبوت ہیں۔
⏰ وقت ضائع نہ کریں، آج ہی وزٹ کریں!
📍 Block T, Dua Chowk, Dera Ghazi Khan
🕒 3:30 بجے
📞 0337-6113251
آئیں، ہم مل کر آپ کے بچوں کو اس پریشانی سے نکالیں اور کامیابی کی طرف لے جائیں۔
Meezan Academy
25/07/2025
میزان اکیڈمی جو نام ھے اعتماد کا، بھروسہ کا، کامیابی کا ، والدین ، بچوں اور اساتذہ کے فخر کا ۔
میزان اکیڈمی اپنے سال2025 کے 10th کے ہونہار اور قابل طلبہ کی شاندار کامیابی پے ان کو ، ان کے والدین اور میزان کے اساتذہ کو ڈھیروں مبارکباد پیش کرتی ھے
ہم اللّه پاک کے شکر کزار ہیں اس عظیم کامیابی پر کہ میزان اکیڈمی ڈیرہ غازیخان کو۔یہ اعزاز حاصل ہوا ھے کہ اس کے 1100 پلس میں 21 طلبہ اور 1000 پلس میں 56 سے زیآدہ نے کامیابی حاصل کی ھے ۔
ہمیں فخر ہے ہر سال زیادہ مارکس لینے والے طلبہ میں اضافہ ہوا ہے
اور یہ ڈیرہ غازی خان کا واحد ادراہ ہے جس کو اللہ پاک نے یہ عزت عطا فرمائی ہے
تعلیمی میدان میں طلبہ کی سر بلندی کا نام
میزان اکیڈمی بلاک T دعاچوک ڈیرہ غازیخان
03360063232
24/07/2025
🏅 میزان اکیڈمی — ایک نام، کامیابی کی پہچان 🏅
اعتماد کا، بھروسے کا، والدین، اساتذہ اور طلبہ کے فخر کا نام — میزان اکیڈمی
2025 کے سالانہ نتائج میں میزان اکیڈمی ڈیرہ غازی خان نے ایک مرتبہ پھر اپنی کامیابی کا لوہا منوایا!
ہم اپنے 10th کلاس کے ہونہار، قابل اور محنتی طلبہ کو ان کی شاندار کامیابی پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان طلبہ کی ہے، بلکہ ان کے والدین، اساتذہ اور میزان اکیڈمی کے ہر فرد کی محنت کا ثمر ہے۔
🥇 2025 میں میزان کے پوزیشن ہولڈر طلبہ 🥇
سیریل نمبر نام نمبرات
1 انوشہ مریم 1163
2 ایم۔ ارتضیٰ 1163
3 ذیشان حیدر 1150
4 لاریب زہرہ 1147
5 خوشبخت مریم 1130
6 سیدہ نیاب فاطمہ 1130
7 ماہ نور سجاد 1129
8 مریم بی بی 1128
9 ایم۔ اویس 1126
10 ایم۔ کامران 1124
11 عطیہ طارق 1122
12 ایم۔ فضیلت علی 1121
13 ایم۔ سعید 1121
14 ایم۔ زبیر عباس 1118
15 طیّبہ ارشاد 1116
16 جواد خلیل 1116
17 تسیر فاطمہ 1106
18 علی احمد رانا 1102
19 وانیہ زینب 1105
20 سیدہ عروج فاطمہ 1102
21 وریشہ اسلم 1101
✅ یہ فخر میزان کا ہے!
الحمدللہ!
ہم اللہ پاک کے شکر گزار ہیں کہ میزان اکیڈمی ڈیرہ غازی خان کو یہ اعزاز حاصل ہوا کہ:
📌 1100+ نمبرات حاصل کرنے والے 21 طلبہ
📌 1000+ نمبرات حاصل کرنے والے 56 سے زائد طلبہ
📌 ہر سال کامیابی کی شرح میں مسلسل اضافہ
📌 ڈیرہ غازی خان کا وہ واحد ادارہ، جس نے پے در پے کامیابی کی تاریخ رقم کی
⭐ ہماری پہچان — طلبہ کی کامیابی
میزان اکیڈمی
📍 بلاک T، دعا چوک، ڈیرہ غازی خان
📞 [رابطہ نمبر 03360063232
📘 تعلیمی میدان میں عظمت کی طرف گامزن...
🌟 میٹرک کا رزلٹ… اور والدین کی خواہشات و جذبات! 🌟
تحریر محمد وقاص نواز
(ایک دل سے لکھی گئی اپیل والدین اور اساتذہ کے لیے)
چند دنوں میں میٹرک کے نتائج کا اعلان ہونے والا ہے…
ہزاروں بچے راتوں کو جاگ کر، دل میں امیدیں لے کر، ہاتھوں میں دعائیں لیے بیٹھے ہیں…
لیکن ان سب سے بڑھ کر، ایک خوف بھی بیٹھا ہے کہ اگر نمبر کم آئے تو؟
ہم سب اس بات سے انکار نہیں کر سکتے کہ نمبر ایک حد تک اہمیت رکھتے ہیں، لیکن یہ کہنا کہ نمبر ہی سب کچھ ہیں؟
یہ بچے کی شخصیت، خوابوں، صلاحیت اور مستقبل کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔
👪 والدین کا رویہ: بچے کو بناتا ہے… یا توڑ دیتا ہے
میٹرک کے بعد جو سب سے پہلی اور گہری نظر بچے ڈالتا ہے، وہ نتیجہ کارڈ پر نہیں… بلکہ والدین کے چہرے پر ہوتی ہے۔
اگر وہاں فخر، محبت اور تسلی نظر آئے، تو بچہ چاہے 500 نمبر لایا ہو یا 1050… وہ جیت گیا۔
لیکن اگر والدین کی آنکھوں میں مایوسی، زبان پر طنز، یا دل میں موازنہ ہو، تو 1050 نمبر والا بچہ بھی اندر سے ہار جاتا ہے۔
براہِ کرم والدین!
نمبر کم یا زیادہ…
بچے کو سینے سے لگائیں، اُس کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر کہیں:
“ہمیں تم پر فخر ہے، تم نے محنت کی، ہم تمہارے ساتھ ہیں، اور آگے بھی رہیں گے!”
🎓 کیا ہر A+ لینے والا ہی کامیاب ہوتا ہے؟
قطعاً نہیں! آئیے کچھ حقیقی مثالوں سے دیکھتے ہیں:
1. تھامس ایڈیسن – جسے اسکول نے ذہنی کمزور کہا
استاد نے کہا: “یہ بچہ سیکھنے کے قابل نہیں”، ماں نے کہا:
“میرا بیٹا بہت ذہین ہے، میں خود اسے پڑھاؤں گی۔”
نتیجہ؟ آج ہم بلب کی روشنی میں بیٹھ کر یہ تحریر پڑھ رہے ہیں۔
2. اسٹیو جابز – Apple کا بانی، گریجویٹ نہیں تھا
اسے کالج سے نکال دیا گیا، مگر اس کا وژن اور جنون آج بھی دنیا بدل رہا ہے۔
3. عبدالستار ایدھی – کسی A+ کی نہیں، بلکہ انسانیت کی علامت تھے
ان کی کامیابی کسی نتیجے کی مرہون منت نہیں، بلکہ دل کی روشنی، خدمت اور اخلاص سے بھری تھی۔
4. غبارے والا سبق
ایک بچہ بلیک غبارے کی طرف اشارہ کر کے پوچھتا ہے:
“کیا کالا غبارہ بھی اُڑ سکتا ہے؟”
غبارہ فروش جواب دیتا ہے:
“بیٹا! غبارے کو رنگ نہیں، اندر کی ہوا اُڑاتی ہے!”
بس یہی سچ ہے۔ بچوں کو رنگ، نمبر یا گریڈ نہیں… اندر کا جذبہ، حوصلہ اور وژن بلند کرتا ہے۔
🧠 کامیابی کا اصل فارمولا کیا ہے؟
کامیابی وہ نہیں جو صرف مارکس شیٹ میں ہو، بلکہ:
• وہ ہے جو بچے کو اپنی پہچان دے
• جو اندر سے خود پر یقین پیدا کرے
• جو ناکامی سے گھبرا کر بیٹھ نہ جائے
• جو سیکھے، گرے، پھر اٹھے… اور پھر چمکے!
کامیاب لوگ وہ ہوتے ہیں:
• جو مسلسل سیکھتے ہیں
• جو دوسروں کے طعنے نہیں، اپنی کوشش پر دھیان دیتے ہیں
• جو اپنے راستے خود چنتے ہیں
• اور جو والدین کی محبت کو اپنا پہلا سرمایہ سمجھتے ہیں
📣 والدین سے درد دل کی گزارش:
🔸 اگر نمبر کم ہوں، تو طنز نہ کریں آپ کا بچہ پہلے ہی اندر سے ٹوٹ چکا ہوتا ہے
🔸 دوسرے بچوں سے موازنہ نہ کریں ہر بچہ اپنی فطرت میں خاص ہے
🔸 “لوگ کیا کہیں گے؟” سے زیادہ سوچیں “میرے بچے کو کیا چاہیے؟”
🔸 بچے کی مرضی کا سنیں، اس کی فیلڈ کا احترام کریں
🔸 سب سے اہم: اس کا ہاتھ تھامیں، اس کے کندھے پر ہاتھ رکھیں، اسے کہیے: ہم تمہارے ساتھ ہیں!
🌱 بچے کو اگر یقین ہو جائے کہ اس کے والدین اس کے ساتھ ہیں…
تو وہ دنیا کے ہر میدان میں فتح حاصل کر سکتا ہے۔
وہ صرف ایک رزلٹ نہیں، ایک نئی زندگی، ایک نئی راہ، اور ایک نیا وژن لے کر اٹھ سکتا ہے۔
یاد رکھیے:
📌 بچے نمبر بھول جاتے ہیں، مگر ماں باپ کا رویہ زندگی بھر یاد رہتا ہے۔
✨ آخری پیغام:
نمبر نہ سہی… اپنے بچے کو جیتنے دیں!
حوصلہ دے کر، محبت دے کر، اور یقین دے کر…
ان شاء اللہ یہی بچہ آپ کا فخر بنے گا، اور کل کو دنیا اسے آپ کا نام لے کر پہچانے گی۔
تحریر محمد وقاص نواز
| Monday | 15:00 - 20:00 |
| Tuesday | 15:00 - 20:00 |
| Wednesday | 15:00 - 20:00 |
| Thursday | 15:00 - 20:00 |
| Friday | 15:00 - 20:00 |
| Saturday | 15:00 - 20:00 |