10/09/2025
السلام علیکم ۔۔ سیلاب جب تک لاہور سے ملتان رہا ،تب تک ریاستی مشینری بظاہر ہی سہی فعال دکھائ دیتی ہے، مگر جیسے ہی پانی کی لپیٹ میں سرائیکی وسیب کے پسماندہ اضلاع ــ مظفرگڑھ، جلال پور پیروالا، راجن پور اور رحیم یار خان آتے ہیں تو منظر وہی پرانا نکلتا ہے:
ریسکیو کی کمی، حکومتی لاپرواہی اور متاثرہ عوام بے یار و مددگار۔
سیلاب محض مکان، کھیت اور سامان نہیں بہاتا، بلکہ برسوں کی محنت اور یادیں بھی چھین لیتا ہے۔ جب بروقت امداد نہ پہنچے تو یہ زخم اور بھی گہرے ہو جاتے ہیں۔