Peer Fakhar Jahania Official

Peer Fakhar Jahania Official Quran & Hadees information

18/01/2026
11/01/2026
09/01/2026
06/01/2026
05/01/2026
24/12/2025
22/12/2025

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے رہنما شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ ادا، محمد یونس سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

بنگلادیش میں طلبہ تحریک کے سرکردہ رہنما اور انقلاب منچہ کے ترجمان شریف عثمان ہادی کو ڈھاکا میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔ بنگلادیشی میڈیا کے مطابق قاتلانہ حملے میں شدید زخمی ہونے کے بعد سنگاپور میں دورانِ علاج انتقال کرنے والے شریف عثمان ہادی کی نمازِ جنازہ پارلیمنٹ کے ساؤتھ پلازا میں ادا کی گئی۔

نمازِ جنازہ میں بنگلادیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ بعد ازاں عثمان ہادی کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ تدفین کے لیے لے جایا گیا۔ واضح رہے کہ ان کی میت گزشتہ روز سنگاپور سے ڈھاکا پہنچائی گئی تھی، جبکہ محمد یونس نے ان کے انتقال پر ایک روزہ سوگ کا اعلان بھی کیا تھا۔

شریف عثمان ہادی جمعرات کی شب سنگاپور جنرل اسپتال میں انتقال کر گئے تھے۔ انہیں 12 دسمبر کو ڈھاکا کے علاقے پرانا پلٹن میں انتخابی مہم کے دوران فائرنگ کا نشانہ بنایا گیا تھا، جس سے ان کے سر پر شدید زخم آئے۔ ابتدائی طور پر انہیں ڈھاکا میڈیکل کالج اور ایور کیئر اسپتال منتقل کیا گیا، بعد ازاں 15 دسمبر کو بہتر علاج کے لیے سنگاپور لے جایا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

شریف عثمان ہادی جولائی 2025 میں حسینہ واجد حکومت کا تختہ الٹنے والی طلبہ تحریک کے اہم رہنما تھے اور طلبہ رہنماؤں کے قائم کردہ سیاسی پلیٹ فارم انقلاب منچہ کے ترجمان بھی تھے۔

21/12/2025
21/12/2025
01/05/2025

Address

Dera Ghazi Khan

Telephone

+923336481496

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peer Fakhar Jahania Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Peer Fakhar Jahania Official:

Shortcuts

Share