04/12/2025
*پنجاب میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا باضابطہ اعلان!*
*اس بار سردیوں کی 23 چھٹیاں ہوں گی*
محکمہ تعلیم پنجاب اور وزیرِ تعلیم رانا سکندر حیات کے تازہ بیان کے مطابق *سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کی تاریخیں کنفرم کر دی گئی ہیں۔*
*آخری ورکنگ ڈے: 19 دسمبر 2025 (جمعہ)*
تمام اسکولز میں 19 دسمبر آخری تعلیمی دن ہوگا۔
*تعطیلات کا آغاز: 22 دسمبر 2025 (پیر)*
چھٹیاں 22 دسمبر سے باقاعدہ طور پر شروع ہوں گی۔
20 دسمبر (ہفتہ) اور 21 دسمبر (اتوار) کو بھی اسکول بند رہیں گے۔
*تعطیلات کا اختتام: 10 جنوری 2026 (ہفتہ)*
چھٹیاں 10 جنوری کو مکمل ہو جائیں گی، 11 جنوری کو اتوار ہوگا۔
*واپسی: 12 جنوری 2026 (پیر)*
تمام طلباء اور اساتذہ 12 جنوری کو اسکول واپس آئیں گے۔