Govt Primary School Dera Gabolan

Govt Primary School Dera Gabolan The way which accomplishes your soul through quality of study and leads you height of glory�

07/11/2024
14/08/2024

حکومتِ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 15 اگست 2024 سے سرکاری سکول اوپن ہو رہے ہیں
بچے اپنی یونیفارم، بیگ، جوتے اور دیگر اشیاء مکمل کریں اور والدین اپنے بچوں کی سکول میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی مقاصد کا بروقت حصول ممکن بنایا جا سکے

25/03/2024

*کیا آپ جانتے ہیں؟*

👈سرکاری سکولز میں داخلے سیشن 2025-2024 شروع ہوچکے ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے تمام اساتذہ کم از کم ماسٹر ڈگری ہولڈر ہونے کے ساتھ ساتھ بیچلر آف ایجوکیشن کی پرفیشنل ڈگری بھی رکھتے ہیں اسکے علاوہ بہت سے ایم فل اور پی ایچ ڈیز بھی شامل ہیں۔
👈سرکاری سکولز کے پاس بہت خوبصورت سکول بلڈنگز ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم بالکل فری ہے اس کے علاوہ حقدار طلباء کے وظائف،یونیفارم اور فری تعلیمی سہولیات کا ایک منظم نظام موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں کتب ہر بچے کو فری ملتی ہیں۔
👈سرکاری سکولز کا نصاب ملک کے ٹاپ ماہرین تعلیم اور مصنفین کی نگرانی میں تیار ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں پروفیشنلزم کابہت خیال رکھا جاتا ہے مثلا سائنس کا ٹیچر سائنس سبجیکٹس جبکہ لینگوئجز کی تعلیم و تربیت ذمہ داری متعلقہ لینگوئج کے ماسٹر ڈگری ہولڈر کو ہی دی جاتی ہے۔
👈سرکاری سکولز کے تمام بچوں کا ایک منظم ریکارڈ موجود ہے اور یہ ڈیٹا ایک سوفٹ وئیر ایپ میں محفوظ ہے اس ایپ میں آپ کے بچے کی صحت سے لیکر تعلیمی رجحانات تک اور حاضری سے لیکر سکولز سے گھر کے فاصلے تک ہر چیز کا مکمل ریکارڈ موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں مورننگ اسمبلی کے بعد قرآن مجید کی تعلیم کا باقاعدہ میکنزم موجود ہے۔
👈سرکاری سکولز میں تعلیم و تربیت کے لئے جدید ترین طریقے اپنائے جاتے ہیں۔ پرائمری سکولز میں ECE Rooms اور LND Rooms جبکہ ہائی سکولز میں جدید سائنس اور کمپیوٹر لیبس اس کی ایک روشن مثال ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں ہم نصابی اور غیر نصابی صحت مندانہ سرگرمیوں کا انعقاد باقاعدہ ایک منظم انداز میں کیا جاتا ہے۔۔
👈سرکاری سکولز میں چیک اینڈ بیلنس کا ایک منظم نظام موجود ہے۔ ایک چین ہے جس کے ذریعے اساتذہ، ہیڈ ٹیچر کلرکس اور دیگر سٹاف کی کڑی نگرانی کی جاتی ہے ساتھ ساتھ انھیں تربیت بھی دی جاتی ہے اور اچھی کارکردگی پر تعریفی اسناد اور انعامات بھی دئیے جاتے ہیں۔
👈سرکاری سکولز میں صفائی منٹینس اور حاضری کی سرکاری طور پر ایک ماہ میں کئی بار چیکنگ ہوتی ہے اور حاضری کا کم از کم 90% ہونا لازمی ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کا سخت ترین انٹرنل اور ایکسٹرنل فرانزک آڈٹ ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے متعلقہ افسران کے علاوہ MEAs تعینات ہیں جو روزانہ تین سکولز وزٹ کرتے ہیں اور سخت ترین چیکنگ اور آڈٹ کے علاوہ بچوں کا آئن لائن ٹیسٹ بھی لیتے ہیں جسے LND کہا جاتا ہے اور یہ ٹیسٹ ایک ٹیب میں لیا جاتا ہے جو chief minister آفس سے ڈائریکٹ جڑا ہوتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں آپ کا بچہ بالکل صاف ستھرے کشادہ ماحول میں پرورش پاتا ہے اور مضبوظ و محفوظ ہاتھوں پھلتا پھولتا ہے۔
👈سرکاری سکولز میں امتحانات کا ایک باقاعدہ سلسلہ موجود ہے اور تمام ٹرمز کے سوالیہ پیپرز حکومتی اداروں کی زیرنگرانی پرنٹ ہو کے سکولز تک آتے ہیں.

20/01/2024

بریکنگ نیوز
پنجاب بھر میں شدید دھند اورسردی کی وجہ سے صبح 9:30 والی سکول ٹائمنگ کو دھند کی شدت اور سردی کے باعث 22 جنوری کی بجائے 31 جنوری تک برقرار رکھا جائے گا..

17/08/2023

حکومتِ پنجاب کے نوٹیفیکیشن کے مطابق 21 اگست 2023ء (بروز سوموار) سے سرکاری سکول اوپن ہو رہے ہیں
بچے اپنی یونیفارم، بیگ، جوتے اور دیگر اشیاء مکمل کریں اور والدین اپنے بچوں کی سکول میں 100 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں تاکہ تعلیمی مقاصد کا بروقت حصول ممکن بنایا جا سکے

20/04/2023

بوجہ عید تعطیلات سکول 21 تا 25 اپریل 2023 بند رہے گا۔

30/01/2023

ٹینشن کا علاج
قرآن پاک پڑھنا آور پانچ وقت نماز ادا کرنا
💯

08/01/2023

محتر م والدین!
اسلام علیکم ورحمتہ اللہ
سکول کل سے کھل جائیں گے انشاءاللہ۔ اپنے بچے کو سکول بیگ کے ہمراہ گرم کپڑے پہنا کر اور ہائی نیک، جرسی،سوئیٹر، جیکٹ، مفلر، ٹوپی اور پینٹ/شلوار کے نیچے ٹائٹس/ لیگی یا ٹراوزر اور جرابیں اور ماسک پہنا کے سکول بھیجیں۔
نوٹ، سردی سے بچنے کے لیے کسی بھی رنگ کے کوٹ جرسی وغیرہ پہنا سکتے ہیں۔

Address

Rahim Yar Khan
Dera Gabolan
64200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Primary School Dera Gabolan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The School

Send a message to Govt Primary School Dera Gabolan:

Shortcuts

Share

Category