09/09/2026
آل پاکستان پرائیویٹ سکول مینجمنٹ ایسوسی ایشن ڈسکہ کے زیرِ اہتمام پرائیویٹ سکولز کے طلبہ و طالبات کے درمیان مقابلۂ حسنِ نعت منعقد کیا گیا، جس میں مختلف سکولز سے تقریباً 100 طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔
اس شاندار پروگرام کے مہمانانِ خصوصی میں:
ایس ایچ او ڈسکہ جناب نعمان بٹر صاحب،
علی شان صاحب، ڈائریکٹر کیپس کالج ڈسکہ،
محترم سرفراز احمد خاں ، ڈپٹی ڈی ای او ڈسکہ،
اور محمد عمران صاحب، ڈائریکٹر ایڈن ایجوکیشن شامل تھے۔
مقابلے کے لیے محترم نعمان ارشد غوری صاحب آفیشل نعت خواں نیشنل اسمبلی پاکستان، سر فاروق صاحب اور محترم ساجد محمود ڈار صاحب نے بطور ججز اپنے فرائض نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے۔
پروگرام میں محمد سلیم سپال ممبر مرکزی تھنک ٹینک آپسما اور محمد اعظم سعید ایڈووکیٹ مرکزی نائب صدر آپسما پاکستان نے پروگرام کی سرپرستی کی۔
پروگرام کے انچارج سر محمد عاطف صاحب اور ان کے ہمراہ محترمہ رفعت عزیز صاحبہ نے پروگرام کے بہترین انتظامات اور کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کیا۔
یہ شاندار پروگرام APPSMA ڈسکہ کے صدر ڈاکٹر سرفراز صاحب کی سرپرستی میں منعقد ہوا اور اپنی بہترین نظم و ضبط، انتظامات اور طلبہ کی بھرپور شرکت کے باعث نہایت کامیاب رہا۔
🏆 تمام پوزیشن ہولڈرز، ان کے سکولز، اساتذہ اور والدین کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد!
آپ کی محنت اور صلاحیتیں قابلِ تحسین ہیں۔ 👏🌹
APPSMA Daska — Promoting Excellence, Talent & Confidence