07/11/2024
○ضلع سیالکوٹ کی مسلم لیگ پر قابض مافیا آپ نے ھیرے کی قدر نہیں کی
گورنر پنجاب کی مسلم لیگ کے وائس پریزیڈنٹ سیالکوٹ شاھد بٹ سابقہ ایم پی اے پر نظریں ,
پنتیس سالوں سے مسلم لیگ کا جھنڈا اٹھاے نواز شریف کی محبتوں کو سینے سے لگاے ۔بیگم کلثوم کے ساتھ میاں صاحب کی رھای کے لیے گلی گلی شہر شہر محو سفر رھا ،کاروبار برباد کیا ،والدین پر پرچے ھوے ،کوی کرپشن کا الزام دامن پر نہیں ،انتہای پڑھا لکھا قابل انسان ،خدمت خلق کے جزبے سے سرشار آج بھی قیادت کی توجہ کا منتظر ، لیکن ھر بار نوٹ اور پیرا شوٹر اس کا راستہ روکتے رھے ،
کھبی شکوہ نہیں کیا ، سیاست کو کاروبار نہیں بنایا ،عبادت سمجھا ،
میاں صاحب رات کے اندھیرے میں سعودی عرب بھاگے تو یہ حلقے میں بیگم کلثوم کے جلسے کا انتظام کر رھا تھا ، حاسدوں نے پارٹی میں جینا دوبھر کر دیا ،
جب سعودیہ سے میاں صاحب واپس آے تو شہباز حکومت کو دو ایم پی اے کی ضرورت تھی یہ دونوں ایم پی اے لے کر پھر میاں صاحب کے ساتھ کھڑا تھا ،
تب سے اب تک حلقے میں مسلم لیگ کا جھنڈا آٹھاے رکھا ھے ،
آپ نے بغض اور حسد کی وجہ سے بار بار ٹکٹ نہیں دی تو کہیں پنجاب میں مشیر لگا دیتے ،اسکی قابلیت سے فایدہ اٹھاتے ، لیکن افسوس آپکو ربر اسٹمیپ پٹواری چاھیے تھے ۔
جہاں باقی زمینیں ،جایدادیں اور نوٹ اکھٹے کرنے میں لگے رھے وھاں یہ درویش
الفلاح فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے کھبی اپنی دو ایکڑ زمین گرلز کالج کو دے دیتا ھے تا کہ علاقے کی بچیاں تعلیم حاصل کر سکیں ،کھبی غریب بچیوں کی شادیاں اور کھبی غریب بچیوں کا جہیز اکھٹا کر رھا ھے ،کھبی سکولوں میں جرسیاں ،یونیفارم تقسیم کر رھا ھے ، کھبی غریبوں میں راشن ،کپڑے اور کہیں بچیوں میں سلای مشینیں تقسیم کرتا نظر آتا ھے ،کوئ شخص ثابت نہیں کر سکتا کہ کسی سے خدمت خلق کے لیے ایک دھیلہ بھی لیا ھو ،لیکن پارٹی کو ایسا قلندر نہیں چاھیے ، شاید انہیں وہ چاھییں جو کھایں بھی اور کھلایں بھی
سارا لاھور جانتا ھے کہ
دونوں میاں بیوی دیوانوں کی طرح حلقے کے لوگوں کی خدمت میں نہ صرف مصروف رھتے ھیں بلکہ لاھور کی سیاسی ،ثقافتی،ادبی ، ،سماجی زندگی میں نمایاں مقام رکھتے ھیں ، سیاست کے ساتھ ساتھ اپنے بچوں کی تعلیم پر بھی توجہ دی ،بیٹا انجینیر بن گیا ،بیٹیاں ڈاکٹر بن گئیں ،
وڈالہ میں اپنی جیب سے گردوں کے مریضوں کے لیے ڈایلسز سنٹر قا کر دیا ھے ،جس کا قیام علاقے کے لوگوں کے لیے کسی نعمت سے کم نہیں لیکن اصل خبر یہ ھے کہ گورنر پنجاب جناب سلیم صاحب دسمبر کے پہلے ھفتہ میں اس سنٹر کے افتتاح کے لیے آ رھے ھیں ، پنجاب کی پیپلز پارٹی کی قیادت کی نظریں شاھد صاحب پر ھیں ، مسلم لیگی مافیا جنہوں نے مسلم لیگ کو 3310 موبایل بنا دیا ھے اب بھی ھوش کے ناخن لے ، اب کوئ 47 والہ ڈرامہ نہیں دھراے گا
ورکرز مایوس ھو چکے ، لیڈر شپ کبوتر آڑانے میں مصروف ،
بات کس سے کریں،