21/09/2026
*ادبی سرگرمی 📚✨*
*گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین، دریا خان (بھکر)*
آج ہمارے کالج میں *ADP اردو، فورتھ سمیسٹر* کی طالبات کے لیے ایک نہایت معلوماتی *بک ریویو سیشن* کا انعقاد کیا گیا۔
اس سیشن میں معروف ناول *"فردوسِ بریں"* کا تنقیدی و تجزیاتی جائزہ لیا گیا۔ طالبات نے ناول کے فنی و فکری پہلوؤں، کردار نگاری اور اس کے تاریخی پس منظر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
یہ بہترین علمی سرگرمی *محترمہ مس گلشن صاحبہ، لیکچرر اردو* کی زیرِ نگرانی کروائی گئی، جنہوں نے طالبات کی رہنمائی کی اور ناول کے اہم نکات پر روشنی ڈالی۔
ایسی سرگرمیوں کا مقصد طالبات میں مطالعہ کا ذوق پیدا کرنا اور تنقیدی سوچ کو پروان چڑھانا ہے۔
*GACW Darya Khan - جہاں تعلیم، تربیت کے ساتھ ہے*
Higher Education Department-HED Punjab
DPI Colleges, Punjab, Lahore