GPS & GMS, Damadolla NO 04

GPS & GMS, Damadolla NO 04 Early childhood education is the key to the betterment of society. ...

انا للہ و انا الیہ راجعون بے حد افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ نمبر 4 پ کے ہونہار طالب علم ...
07/05/2026

انا للہ و انا الیہ راجعون

بے حد افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ نمبر 4 پ کے ہونہار طالب علم محمد اویس ولد محمد رحیم جماعت _ششم شہادت کے عظیم مرتبے پر فائز ہو گیے.

شہید طالب علم انتہائی ذہین، باادب اور علم سے محبت کرنے والا بچہ تھا۔

سکول انتظامیہ، اساتذہ اور تمام طلبہ کی جانب سے ہم شہید کے والدین اور اہل خانہ سے دلی تعزیت کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

منجانب: پرنسپل و جملہ سٹاف
گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ نمبر 4، باجوڑ

22/03/2026

*السلام علیکم!*
*محترم والدین!*

*آپ کو یہ اطلاع دی جاتی ہے کہ عید الفطر کے سلسلے میں جمعرات 19 مارچ 2026 سے اتوار 29 مارچ 2026 تک بچوں کے لئے سکول ھذا سےچھٹیاں ہوں گی-*

آپ کو اساتذہ اور ھیڈ صاحب کی طرف سے عیدالفطر کی ڈھیر ساری خوشیاں مبارک ہو۔

نوٹ:
30 مارچ 2026 بروز سوموار کو سکول حاضری ہوگی۔

شکریہ

16/03/2026

🎓 اعلانِ داخلہ 2026 📚 ضلع باجوڑ
تمام معزز والدین اور سرپرست حضرات کو خوشخبری دی جاتی ہے کہ ضلع باجوڑ کے تمام گورنمنٹ سکولوں میں سال 2026 کے لیے داخلے جاری ہیں۔ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے آج ہی داخلہ یقینی بنائیں۔ ✨
یکم مارچ 2026 سے کم از کم عمر کی شرط درج ذیل ہوگی:
📘 Nursery — 31/03/2024
📗 KG — 31/03/2023
📙 Class One — 31/03/2022
📕 Class Two — 31/03/2021
📘 Class Three — 31/03/2020
📗 Class Four — 31/03/2019
📙 Class Five — 31/03/2018
📢 اہم ہدایات:
✔️ KG میں داخلہ کے لیے بچے کی عمر کم از کم 3 سال ہونا ضروری ہے۔
✔️ داخلہ فارم میں بچے کی درست تاریخ پیدائش درج کریں۔
✔️ عمر کی مقررہ حد سے کم عمر طلبہ کا داخلہ ممکن نہیں ہوگا۔
🌟 اپنے بچوں کو معیاری تعلیم دلائیں اور انہیں روشن مستقبل کی طرف لے جائیں۔ شمس الحق اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر میل ضلع باجوڑ
گورنمنٹ پرائمری ومڈل سکول ڈمہ ڈولہ نمبر4

12/03/2026

گورنمینٹ مڈل اور پرایمری سکول ڈمہ ڈولہ نمبر4 میں داخلے جاری ھیں۔۔آج ہی اپنے بچوں کی روشن مستقبل کے لیے اپنے بچوں کو اپنے قریبی سرکاری سکول میں داخل کروائیں۔۔ مفت تعلیم ، بہترین ماحول۔۔
سرکاری سکول آپکے اپنے ھیں ۔۔۔سرکاری سکول معیاری سکول 🧡

Class 6th Result
20/12/2025

Class 6th Result

Class 8th Result
20/12/2025

Class 8th Result

Class 7th Result👇
20/12/2025

Class 7th Result👇

Class 5th Result👇
20/12/2025

Class 5th Result👇

آج گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول ڈمہ ڈولہ نمبر ۴ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا ...
20/12/2025

آج گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ اور گورنمنٹ پرائمری سکول ڈمہ ڈولہ نمبر ۴ میں سالانہ امتحانات کے نتائج کا باضابطہ اعلان کیا گیا۔
اس موقع پر ایک نہایت باوقار اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ان کی شاندار کارکردگی پر انعامات سے نوازا گیا۔
تقریب کا مقصد طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں مزید محنت و لگن کے ساتھ آگے بڑھنے کا پیغام دینا تھا۔ اساتذہ کرام نے طلبہ کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا اور ان کے روشن مستقبل کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
ہم تمام کامیاب طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور دعاگو ہیں کہ وہ آئندہ بھی اسی محنت اور لگن کے ساتھ کامیابیوں کا سفر جاری رکھیں۔ 🌟📚

📚 گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ — سالانہ امتحانات جاری 📝الحمدللہ! گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ میں سالانہ امتحانات انتہائی منظم...
03/12/2025

📚 گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ — سالانہ امتحانات جاری 📝

الحمدللہ! گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ میں سالانہ امتحانات انتہائی منظم اور پُرسکون ماحول میں جاری ہیں۔
ہمارے محنتی طلبہ نے بھرپور تیاری کے ساتھ امتحانات میں حصہ لیا ہیں اور ان کے چہروں پر اعتماد اور محنت کی جھلک صاف نظر آ رہی ہے۔

امتحانی عمل مکمل شفافیت کے ساتھ منعقد کیا جا رہا ہے اور نقل کی کوئی گنجائش نہیں رکھی گئی۔ اساتذہ کرام پوری توجہ کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں تاکہ ہر بچہ اپنی اصل محنت کے مطابق نتیجہ حاصل کرے۔

دعا ہے کہ ہمارے تمام طلبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کریں اور کامیابی ان کا مقدر بنے۔ 🌟

گورنمنٹ مڈل سکول ڈمہ ڈولہ
تعلیم، نظم و ضبط اور شفافیت ہمارا فخر۔

---

Address

Damadola

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when GPS & GMS, Damadolla NO 04 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share

Category