23/04/2025
تقریبا بیس سے پچیس سال بعد سلیبس تبدیل ہوا ہے۔ کمپیوٹر کا سلیبس انتہائی فرسودہ تھا جس میں جدید تصورات بالکل موجود نہیں تھے۔
نئی کتاب کافی بہتر اور دلچسپ ہے۔
جس میں الگورتھم ڈیٹا اینالیسز، اور جدید ٹیکنالوجیز سے متعارف کروایا گیا ہے۔
پائتھن پروگرامنگ کو انٹرمیڈیٹ سطح پر پڑھانا انتہائی ضروری تھا۔ اس ضرورت کو بھی پورا کر دیا گیا۔
سب سے اچھی چیز انٹرپینورشپ کا بھی ایک باب شامل ہے۔
کتاب میں انتہائی سادہ، اور عام فہم انگریزی زبان کا استعمال ہے۔
ڈائیاگرامز بڑی خوبصورت ہیں اور اچھے گرافکس نے کتاب کی ظاہری دلکشی میں اضافہ کیا ہے۔
مشقوں کے سوالات رٹے کی بجائے کنسپٹ کی بنیاد پر بنائے گئے ہیں۔
مختصر یہ کہ کتاب انڈسٹری ڈیمانڈز کے عین مطابق ہے۔
شعبہ کمپیوٹر سائنس کے تمام اساتذہ جنہوں نے اس کاوش میں حصہ لیا ان کو مبارکباد بھی اور ان کا شکریہ بھی ادا کرتے ہیں۔
17/04/2025
06/05/2023
05/05/2023
30/06/2022