22/05/2026
جمعۃ المبارک ✨🌙
آج کے بابرکت جمعہ کے دن دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہمارے دلوں کو ایمان کی روشنی، گھروں کو سکون اور زندگیوں کو خیر و برکت سے بھر دے۔ آمین 🤲
درودِ پاک کا اہتمام کیجیے اور اپنے والدین، اساتذہ اور تمام امتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعا فرمائیے
19/05/2026
الحمدللہ رب العالمین
دارِارقم سکول فاطمہ کیمپس چوآ سیدن شاہ ہمیشہ کی طرح صرف معیاری تعلیم ہی نہیں بلکہ اپنے طلبہ کی بہترین صحت اور روشن مستقبل کے لیے بھی عملی اقدامات کر رہا ہے۔
18 مئی 2026 بروز سوموار کو آل پاکستان پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن (APPSMA) کے زیرِ انتظام الشفاء آئی ہسپتال چکوال کے ماہر ڈاکٹرز کی ٹیم نے دارِارقم سکول فاطمہ کیمپس میں خصوصی آئی سکریننگ کیمپ کا انعقاد کیا۔
اس موقع پر وائس پریزیڈنٹ APPSMA ڈسٹرکٹ چکوال راجہ وسیم صاحب، صدر APPSMA تحصیل چوآ سیدن شاہ محمد یوسف، جنرل سیکرٹری APPSMA تحصیل چوآ سیدن شاہ، مینجنگ ڈائریکٹر دارِارقم سکول محمد حارث منیر اور ڈائریکٹر دارِارقم سکول ملک فرحت, اور منیر احمد موجود تھے۔
کیمپ کے دوران تقریباً چار سو طلبہ و طالبات اور اساتذہ کی آنکھوں کا تفصیلی معائنہ کیا گیا۔ جن بچوں میں آنکھوں کے مسائل کی نشاندہی ہوئی انہیں مزید علاج اور تشخیص کے لیے الشفاء آئی ہسپتال چکوال ریفر کیا گیا تاکہ بروقت علاج ممکن بنایا جا سکے۔
دارِارقم سکول کا یہ اقدام اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ادارہ اپنے طلبہ کی صرف تعلیمی کامیابی ہی نہیں بلکہ ان کی جسمانی صحت، بہتر نشوونما اور روشن مستقبل کو بھی اولین ترجیح دیتا ہے۔ ایک صحت مند بچہ ہی بہتر انداز میں سیکھ سکتا ہے اور کامیابی کی منازل طے کر سکتا ہے۔
والدین کی جانب سے بھی اس مثبت اور فلاحی اقدام کو بے حد سراہا گیا اور دارِارقم سکول فاطمہ کیمپس کی انتظامیہ کو طلبہ کی بہترین دیکھ بھال پر خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔
دارِارقم سکول اور APPSMA کی جانب سے الشفاء آئی ہسپتال چکوال کی معزز ڈاکٹرز ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا جاتا ہے جنہوں نے اپنی قیمتی خدمات کے ذریعے بچوں کی صحت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا۔
15/05/2026
🌙✨ جمعۃ المبارک ✨🌙
آج کے بابرکت دن اپنے دلوں کو ذکرِ الٰہی سے روشن کریں،
نمازِ جمعہ کی پابندی کریں، درودِ پاک کا ورد کریں اور اپنے لیے، اپنے والدین اور پوری اُمتِ مسلمہ کے لیے خصوصی دعاؤں کا اہتمام کریں۔ 🤲
اللہ تعالیٰ ہم سب کی توبہ قبول فرمائے، ہماری مشکلات آسان کرے اور ہمیں نیک اعمال کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
15/05/2026
👁️ *Free EYE SCREENING CAMP 2026 for Dar e Arqam Students*
Dar-e-Arqam School, Fatima Campus is organizing a special Eye Screening Camp for students in collaboration with Al Shifa Hospital and APPSMA to ensure better eye health and early vision care for our students. 🌟
📅 Date: Monday, 18th May 2026
✅ Free Eye Checkup
✅ Vision Testing
✅ Expert Consultation
📢 *Important Notice*:
*Attendance of all students on 18th May is compulsory as the eye screening will be conducted during school hours*
“Good Vision, Bright Future” ✨
10/05/2026
A mother’s love is the first lesson in kindness, strength and sacrifice. 🌸
Today, we celebrate every mother who shapes lives with patience, prayers, and unconditional love. Happy Mother’s Day to the real superheroes of our lives. 💖
08/05/2026
جمعۃ المبارک 🌸
نبی کریم ﷺ نے فرمایا:
“تم میں بہترین شخص وہ ہے جو لوگوں کے لیے زیادہ فائدہ مند ہو۔”
آئیں اس جمعہ عہد کریں کہ ہم اپنے اخلاق، کردار اور عمل سے معاشرے میں خیر اور آسانی پھیلائیں گے۔ 🌸
جزاکم اللہ خیراً کثیرا
05/05/2026
الحمدللہ رب العالمین
دارِ ارقم سکول فاطمہ کیمپس کی ایک اور طالب علم، حافظہ عائشہ نور بنت محمد رفیق، ساکن چوآسیدن شاہ نے قرآنِ کریم حفظ کرنے کی سعادت حاصل کر لی۔
اللہ تعالیٰ حافظِ قرآن کو علم و عمل کی روشنی عطا فرمائے اور والدین و اساتذہ کی محنت کو شرفِ قبولیت بخشے، آمین۔
دارِ ارقم سکول فاطمہ کیمپس چوآسیدن شاہ کے لیے یہ ایک انتہائی فخر اور مسرت کا لمحہ ہے کہ ہم اپنے طلبہ و طالبات کو دینی و عصری تعلیم کے حسین امتزاج کے ساتھ قرآنِ کریم کی عظیم نعمت سے بھی آراستہ کر رہے ہیں۔
ہم اس عزم کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں کہ اپنی نئی نسل کو بہترین اخلاق، مضبوط کردار اور دینی شعور سے مزین کریں۔
اللہ تعالیٰ ہمیں مزید ایسے کامیابیاں نصیب فرمائے اور اس مشن کو جاری رکھنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین