Mir Memorial School &College Chumurkhon Chitral

Mir Memorial School &College Chumurkhon Chitral

Share

Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mir Memorial School &College Chumurkhon Chitral, Education, KPK Village Chumurkhon Tehsil and District Chitral KPK, Chitral.

Welcome to Mir Memorial School and College Chumurkon Chitral, a premier educational institution dedicated to fostering academic excellence, creativity, and character development. The Eastern Model School Provides, Computer Lab, well stocked and comfortable library, well furnished class rooms, tutorial rooms and other supporting facilities would perhaps be the first and the finest of its kind in this area.

19/06/2026
16/05/2026

الحمدللہ!
ہمارے دسویں جماعت کے نہایت ذمہ دار، بااخلاق اور وقت کی پابندی کا بہترین نمونہ پیش کرنے والے قابلِ فخر طالبِ علم عبدالرؤف کو الوداعی تقریب کے موقع پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
عبدالرؤف نے اپنے تعلیمی دورانیے میں ہمیشہ اسکول کے ساتھ بھرپور تعاون کیا، نظم و ضبط، ذمہ داری اور وقت کی پابندی میں ایک مثالی کردار ادا کیا۔ ان کی یہی خوبصورت عادات انہیں دیگر طلبہ کے لیے ایک بہترین مثال بناتی ہیں۔
اسی شاندار کارکردگی اور ذمہ دارانہ رویے کے اعتراف میں انہیں ہمارے قابلِ احترام اور معزز استاد جناب اشرف علی سر کے ہاتھوں خصوصی انعام پیش کیا گیا۔
ہم دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ عبدالرؤف کو زندگی کے ہر میدان میں کامیابی، عزت اور مزید ترقی عطا فرمائے، اور انہیں ہمیشہ اسی طرح ذمہ دار اور باکردار انسان بنائے رکھے۔ آمین۔

09/05/2026

جہانِ خیال
امیر خان میر صاحب مرحوم — چترال کا روشن علمی و
ادبی چہرہ
تحریر: عتیق الرحمن
چترال کی سرزمین ہمیشہ سے علم، ادب، تہذیب اور باکردار شخصیات کی پہچان رہی ہے۔ انہی درخشاں شخصیات میں امیر خان میر کا نام نہایت احترام سے لیا جاتا ہے۔ وہ ایک بہترین شاعر، ادیب، دانشور، سماجی رہنما اور بااصول سیاسی شخصیت تھے، جنہوں نے اپنی پوری زندگی کھوار زبان، چترالی ثقافت اور عوامی خدمت کے لیے وقف کیے رکھی۔
میرے لیے یہ باعثِ اعزاز ہے کہ دادا محترم امیر خان میر صاحب مرحوم کے ساتھ میرا خونی رشتہ ہے، جس کی وجہ سے ان کی شخصیت اور خدمات سے ایک جذباتی وابستگی بھی قائم ہے۔
امیر خان میر صاحب مرحوم 16 دسمبر 1936 کو چمرکن چترال میں سلیمان خان کے گھر پیدا ہوئے۔ انہوں نے ابتدائی تعلیم سے میٹرک تک اسٹیٹ ہائی سکول چترال سے حاصل کی۔ 1958 میں محکمہ تعلیم میں بطور استاد عملی زندگی کا آغاز کیا، بعد ازاں محکمہ موسمیات میں خدمات انجام دیں اور 2000 میں باعزت طور پر ریٹائر ہوئے۔
ریٹائرمنٹ کے بعد انہوں نے سماجی و سیاسی میدان میں فعال کردار ادا کیا اور 2001 کے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل ناظم منتخب ہوئے۔ وہ آخری عمر تک جماعت اسلامی سے وابستہ رہے اور نظریاتی سیاست کے قائل تھے۔
ان کی علمی، ادبی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں استحکام پاکستان کونسل کی جانب سے قائداعظم گولڈ میڈل، انجمنِ ترقیٔ کھوار چترال کی جانب سے کمالِ فن ایوارڈ اور پاکستان ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے شندور ایوارڈ دیا گیا۔
وہ کھوار زبان کے ممتاز شاعر اور ادیب تھے۔ ان کی تصانیف میں ققنوز (دو جلدیں)، فردوسِ فردوسی، آئینۂ چترال اور کھوار ادب شامل ہیں، جبکہ ان کا شعری مجموعہ خیالانِ دنیا وفات کے بعد شائع ہوا۔ ان کی صدارت میں انجمنِ ترقیٔ کھوار چترال کے پلیٹ فارم سے بین الاقوامی سہ روزہ سیمینار منعقد ہوا، جس کے مقالہ جات “چترال اور الحاقِ پاکستان” کے نام سے شائع کیے گئے۔
ان کے حلقۂ احباب میں صوبیدار نصرت الدین مرحوم (مغلاندہ)، مولانا حسین احمد، بابا ایوب مرحوم، عبد اللہ جان مرحوم، محترم خورشید صاحب، محترم آمین الرحمن چغتائی صاحب، ٹھیکیدار ابراہیم شاہ مرحوم، محمد شاہ مرحوم، ڈاکٹر عنایت اللہ فیضی صاحب، ایڈووکیٹ عبد الولی خان صاحب اور شہزادہ تنویر الملک صاحب سمیت متعدد علمی، ادبی، صحافتی اور سماجی شخصیات شامل تھیں۔
امیر خان میر صاحب مرحوم کے اعلیٰ اخلاق اور بہترین تربیت کا نتیجہ ان کے پانچ صاحبزادے ہیں، جو اعلیٰ تعلیم یافتہ اور باکردار شخصیات ہیں اور اپنے والد کے علمی، ادبی، سماجی اور سیاسی مشن کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ میر صاحب کی یاد میں ان کے بیٹوں نے میر میموریل سکول چمرکن کا قیام بھی عمل میں لایا، جو ان کے علمی مشن کا تسلسل ہے۔
امیر خان میر صاحب مرحوم 24 اکتوبر 2022 کو 86 سال کی عمر میں اس دنیا سے رخصت ہوگئے۔ ان کی وفات چترال کے علمی و ادبی حلقوں کے لیے ایک بڑا نقصان تھی۔ اللہ تعالیٰ ان کی کامل مغفرت فرمائے اور درجات بلند فرمائے۔ آمین۔
(سوشل میڈیا ورژن)

18/04/2026

آللہ تعالٰی جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے آمین ثمہ آمین ،،💔💔💔

PoC #391
✴Amir Khan Mir✴
Category: poet/ writer
From: Chumurkhon Chitral.
امیر خان میر
تاریخ پیدائش 16دسمبر1936
بمقام چمرکن چترال
ابتدائ تعلیم اسٹیٹ ہائ سکول چترال۔
میٹرک 1958ھ
محکمہ موسمیات پاکستان میں طویل ملازمت کے بعد2000ء میں ڈسٹرکٹ انچارچ آفیسرکی حیثیت سے ریٹائرہوئے۔
شعبہ سیاست اور شعروادب2001ء کے بلدیاتی الیکشن میں چترال لوئرکے تحصیل ناظم منتخب ہوئے۔سیاسی طورپر ایک سیاسی جماعت سے تعلق ہے لیکن کھوارزبان وادب کے حوالے خصوصی شھرت رکھتے ہیں ۔
برسوں انجمن ترقی کھوارکے صدررہے۔ان کے دورصدارت میں کئی مشاعرے ،مذاکرے اورسیمینارمنعقدکیے گیے جن میں 1996ء میں چترال اورالحاق پاکستان کے حوالے سے تین روزہ سیمینارقابل ذکرہے ۔
مذکورہ سیمینار میں پیش کیے گیے مقالہ جات بعدازاں میرصاحب کی نگرانی میں" چترال اورالحاق پاکستان" کے نام سے کتابی صورت میں شائع ہوئی ۔جواس دورکے حوالے سے ایک تاریخی ماخذ کا درجہ رکھتی ہیں۔
اس کتاب کے علاؤہ میرصاحب نے ققنوز" کے نام سے چترال کے مختلف شعراء کے تعارف اورنمونہ کلام پر مشتمل دوکتابیں تحریر کیں جنھیں انجمن ترقی کھوارنے شائع کی ہیں۔میرصاحب چترال کی تاریخ کے نہایت شریف النفس سیاستدان اور شائستہ اطوارکے مالک ادیب اور شاعر تصورکیے جاتےہیں جنھوں نے جناب غلام عمرمرحوم اورڈاکٹرعنیایت اللہ فیضی صاحب کے شانہ بشانہ کھوارزبان وادب اورثقافت کی ترقی ترویج اور تحفظ کےلیے قابل تحسین خدمات انجام دی ہیں۔میرصاحب اب بھی چاق وچوبند اور ہروقت کھوارزبان کی خدمت پرکمربستہ رہتے ہیں اور جب بھی کھوارزبان کے حوالے سے کوئ محفل سجتی ہیں اس محفل کورونق بخشتے ہیں ۔ہماری دعاہے کہ اللہ تعالیٰ امیرخان میرکاسایہ ہم پرتادیرقایم ودائم رکھے امین
بشکریہ : شہذادہ تنویرالملک

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Website

Address


KPK Village Chumurkhon Tehsil And District Chitral KPK
Chitral
0943413013

Opening Hours

Monday 09:00 - 14:00
Tuesday 09:00 - 14:00
Wednesday 09:00 - 14:00
Thursday 09:00 - 14:00
Friday 09:00 - 11:00
Saturday 09:00 - 14:00
Sunday 10:00 - 12:00