Government Centennial Model High School Chitral

Government Centennial Model High School Chitral

Share

The historical educational institution in Chitral, which was established in 1937 by Sir Nasir-ul-Mulk

11/05/2026

Quraan Khwani at Government Centennial Model High School For Boys Chitral.

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 07/05/2026

معرکہ حق کے سلسلے میں آج سکول اسمبلی میں ایک مختصر مگر پروقار پروگرام کا انعقاد ہوا۔ پرنسپل عبدالباری صاحب نے معرکہ حق اور بنیان مرصوص کے حوالے سے بچوں کو آگاہ کیا۔ اس کے بعد ماضی کے مشہور کامیڈیں عنصرصاحب نے بچوں کے لئے میجک شو پیش کیا۔ اخر میں سکول ھذا کے عربی ٹیجر مولانا محمد قاسم نے مملکت خدادا پاکستان اور افواج پاکستان کی حفاظت اور ترقی کے لئے دعا کے ساتھ پروگرام کا اختتام کیا۔ بعدازاں، وائس پرنسپل کی قیادت میں سکول اساتذہ اور بچوں نے سکول سے پولوگرانڈ تک ریلی نکالی۔ ریلی کا مقصد شہیدوں کی قربانی کو خراج تحسین پیش کرنا اور اور افواج پاکستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار تھا۔ پروگرام کی تصویری جھلکیان پیش خدمت ہیں۔

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 02/05/2026

3 مئی 2026ء کو سینٹینئل ماڈل ہائی سکول چترال کے زیر اہتمام اولڈ بوائز ایسوسی ایشن کا ایک خصوصی پروگرام منعقد کیا جا رہا ہے۔
پروگرام کی جھلکیاں
تاریخ اور دن: 3 مئی، اتوار
مقصد: سابقہ طلباء کے درمیان ماضی کی حسین یادوں کو تازہ کرنا اور نسلوں کے درمیان تعلق کو مضبوط بنانا۔سرگرمیاں: طلباء کی جانب سے اسٹیج پر طالب علمی کے زمانے کی دلچسپ باتیں اور یادیں سنائی جائیں گی۔
یہ پروگرام تعلیمی و سماجی تاریخ میں ایک یادگار روایت کے طور پر منعقد کیا جا رہا ہے۔
یہ سکول ہذا کے صد سالہ تقریبات کے سلسلے کا دوسرا پروگرام ہے۔ 30 اپریل 2026 بروز جمعرات ختم قرآن پاک سے ان تقریبات کا آغاز ہوا تھا ۔
آپ سب کو پروگرام میں شرکت کی دعوت دی جاتی ہے۔

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 23/03/2026

*شجرکاری حیاتِ انسانی کی بقا کا ضامن*
شجرکاری سے مراد درخت لگانا ہے، مگر حقیقت میں یہ صرف ایک عمل نہیں بلکہ زندگی کی بقا، خوبصورتی اور توازنِ کائنات کی علامت ہے۔ درخت ماحول کو خوشگوار بنانے، فضا کو پاکیزہ رکھنے اور زمین کو سرسبز و شاداب کرنے میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ ہمیں صاف اور تازہ ہوا فراہم کرتے ہیں، طوفانوں کی شدت کو کم کرتے ہیں، آبی کٹاؤ کو روکتے ہیں اور موسمی توازن برقرار رکھتے ہیں۔ ایک درخت جہاں 36 ننھے بچوں کے لیے آکسیجن مہیا کرتا ہے، وہیں 10 درخت مل کر دو خاندانوں کو ایک ٹن ایئر کنڈیشنر جتنی ٹھنڈک فراہم کرتے ہیں۔ یہی درخت درجہ حرارت کو اعتدال بخشتے اور زندگی کو سہل بناتے ہیں۔
درخت انسانی زندگی کے ہر پہلو میں اپنا اثر رکھتے ہیں۔ یہ بھوکوں کے لیے ماں کی ممتا بن جاتے ہیں، تنہائی میں دوست اور مشکل میں سہارا ثابت ہوتے ہیں۔ بقول مجید امجدؔ:
*ایک بوسیدہ خمیدہ پیڑ کا کمزور ہاتھ*
*سینکڑوں گرتے ہوؤں کی دست گیری کا امین*
*آہ ان گردن فرازانِ جہاں کی زندگی*
*اک جھکی ٹہنی کا منصب بھی جنھیں حاصل نہیں*
درخت فضا میں موجود مضر جراثیم کو جذب کرتے ہیں اور انسانوں و حیوانات کی غذائی ضروریات پوری کرتے ہیں۔ چرند و پرند اور بے شمار مخلوقات کے لیے یہی درخت مسکن کا درجہ رکھتے ہیں۔ ادویات کے خزانے بھی یہی ہیں ان کی چھال، پتے، پھول، بیج اور پھل سب انسانی صحت کے لیے کارآمد ہیں۔ یہی درخت صدیوں کے عمل سے کوئلے میں تبدیل ہو کر توانائی کا ذریعہ بنتے ہیں۔
آج کے دور میں شجرکاری کی اہمیت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ چکی ہے۔ چاروں طرف پھیلتی آلودگی، زہریلی فضا، آلودہ پانی اور خراب زمین نے انسان کو خطرات میں گھیر لیا ہے۔ صنعتی ترقی نے جہاں سہولیات فراہم کی ہیں، وہیں فضائی، آبی، زمینی اور صوتی آلودگی جیسے مسائل بھی پیدا کیے ہیں۔ فیکٹریوں کا دھواں، گاڑیوں کی بھرمار اور صنعتی فضلات نے ماحول کو شدید متاثر کیا ہے۔
درختوں کے گھنے جنگلات کو قدرتی “سک” کہا جاتا ہے، جو فضا میں موجود کاربن کو جذب کر لیتے ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں یہی جنگلات لینڈ سلائیڈنگ کے خلاف مضبوط دیوار کا کام دیتے ہیں اور بارشوں کے ذریعے زمین کو سیراب کرتے ہیں۔ یہی بارشیں موسمی توازن کو برقرار رکھتی ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے کائنات کے نظام کو اس انداز سے ترتیب دیا ہے کہ ہر شے ایک دوسرے سے مربوط ہے، اور درخت اس نظام کا بنیادی ستون ہیں۔
افسوس ناک امر یہ ہے کہ جہاں آلودگی بڑھ رہی ہے، وہیں اس کا علاج یعنی جنگلات کی کٹائی بھی بے دریغ جاری ہے۔ انسانی خودغرضی اور مفاد پرستی نے قدرت کے اس عظیم تحفے کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو 2085ء تک ہم سدا بہار درختوں سے محروم ہو سکتے ہیں۔ ہمارے ملک میں جنگلات کا تناسب پہلے ہی عالمی معیار سے کم ہے، اور ان کی کٹائی قومی نقصان کا سبب بن رہی ہے۔
شجرکاری کی روایت زمانۂ قدیم سے چلی آرہی ہے۔ مختلف اقوام میں درختوں سے محبت اور ان کی حفاظت کو تہذیبی و معاشرتی قدر سمجھا جاتا رہا ہے۔ بقول ماجد صدیقی:
*نشۂ سرخوشی اوج پر دیکھنا*
*رہ بہ رہ جھومتا ہر شجر دیکھا*
*لطف جو چشمِ تشنہ کو درکار ہے*
*شاخ در شاخ محوِ سفر دیکھنا*
اسی شعور اور احساس کے پیش نظر آج صوبے کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع چترال میں بھی شجرکاری مہم کا آغاز کیا گیا۔ ضلع لوئر چترال کے قدیم تعلیمی ادارے سنٹینئیل ماڈل ہائی سکول (بوائز) چترال میں بھی اس سلسلے میں پودے لگائے گئے۔ سکول کے سرسبز چمن کے مختلف حصوں میں شجرکاری کی گئی، جس میں اے،ڈی،ای،او سپورٹس ضلع لوئر چترال جناب اکبر حسین صاحب، سکول کے وائس پرنسپل جناب شاہد جلال صاحب اور دیگر اساتذہ کرام نے بھرپور شرکت کی۔
یہ اقدام اس بات کی روشن مثال ہے کہ اگر تعلیمی ادارے اور ذمہ دار افراد مل کر عملی قدم اٹھائیں تو ماحول کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم سب مل کر شجرکاری کو اپنی قومی اور دینی ذمہ داری سمجھیں، کیونکہ درخت لگانا دراصل آنے والی نسلوں کو زندگی کا تحفہ دینے کے مترادف ہے۔
آئیے! ہم عہد کریں کہ نہ صرف درخت لگائیں گے بلکہ ان کی حفاظت بھی کریں گے، کیونکہ یہی درخت ہماری بقا، صحت اور خوشحالی کے ضامن ہیں۔

11/03/2026

تمام متعلقہ افراد کو مطلع کیا جاتا ہے کہ 14 مارچ کو مقررہ داخلہ ٹیسٹ اب محکمئہ تعلیم کی جانب سے تعطیل کے اعلان کی وجہ سے 16 مارچ کو منعقد کیا جائے گا۔

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 02/03/2026

*گورنمنٹ سنٹینیئل ماڈل ہائی سکول بوائز چترال لوئر میں موسم سرما کی تعطیلات کے بعد پہلا دن*
موسمِ سرما کی طویل تعطیلات کے بعد تعلیمی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز نہایت پُرجوش اور خوشگوار ماحول میں ہوا۔ سردیوں کی خاموشی کے بعد جیسے ہی طلبہ کرام نے دوبارہ درسگاہ کا رخ کیا توسکول کی فضا ایک بار پھر زندگی، شادابی اور مسکراہٹوں سے معطر ہو گئی۔
اس موقع پر پرنسپل جناب عبدالباری صاحب، وائس پرنسپل جناب شاہد جلال صاحب اور جملہ اساتذۂ کرام نے مرکزی دروازے پر طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اساتذہ نے نہ صرف نیک تمناؤں کے ساتھ انہیں خوش آمدید کہا بلکہ حوصلہ افزائی کے طور پربچوں کو گفٹ پیش کیئے، جس سے طلبہ کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ اس محبت بھرے استقبال نے اس امر کا واضح پیغام دیا کہ یہ ادارہ صرف تعلیم ہی نہیں بلکہ تربیت اور شفقت کا بھی گہوارہ ہے۔
پرنسپل صاحب نے اپنے مختصر خطاب میں طلبہ کو نئے تعلیمی مرحلے کے آغاز پر محنت، نظم و ضبط اور اعلیٰ اخلاق کو اپنانے کی تلقین کی۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ادارہ تعلیمی میدان میں مزید کامیابیاں سمیٹنے کے لیے کوشاں رہے گا۔ وائس پرنسپل صاحب نے بھی طلبہ کو دلجمعی سے تعلیم حاصل کرنے اور اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے کی نصیحت کی۔
طلبہ کی واپسی سے کلاس رومز دوبارہ آباد ہو گئے، سکول میں چہل پہل اس بات کی غماز تھیں کہ تعلیمی سفر ایک نئے جوش و جذبے کے ساتھ شروع ہو چکا ہے۔ اساتذہ اور طلبہ کے درمیان خوشگوار ملاقاتوں نے ادارے کی فضا کو مزید پرکیف بنا دیا۔
یوں موسمِ سرما کی تعطیلات کے بعد پہلا دن نہ صرف تعلیمی سرگرمیوں کے آغاز کا دن تھا بلکہ محبت، اپنائیت اور نئے عزم کے اظہار کا بھی حسین منظر پیش کر گیا۔ امید کی جاتی ہے کہ یہ تعلیمی سال کامیابیوں، نظم و ضبط اور شاندار کارکردگی کی نئی داستان رقم کرے گا۔

03/01/2026

Government High School Chitral Football Team 1973. Standing (L/R): Shahidin singer, Hamid Nawaz Rehankot, the late Khalil Ahmad Goldoor, Hussain Ahmad Zang Bazar, Sher Hayat Shah Zang Bazar, one unidentified. Sitting (L/R): Abdul Hayat Shah (Bahad ma glass oogh), one unknown individual, Sharifur Rehman Keeper Rehankot, Muhammad Yahya Jogoor, Totiur Rehman Danin.
Picture has been taken from the wall of Hussain Ahmad Sahab.

26/12/2025

A walk down memory lane.
This picture holds countless memories, friendships, and stories of a special time at our school.
Who remembers this batch?
Tag your classmates, share your memories, and let’s relive the moments that made these days unforgettable!

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 23/12/2025

Farewell to the Class of 2025!

Government Centennial Model High School for Boys, Chitral, bid a heartfelt farewell to the Class of 2025 in a warm and memorable gathering. It was a day filled with emotions, smiles, and cherished memories as students reflected on their journey and looked ahead to new horizons.

A tea party was arranged in honor of the outgoing students, adding joy and warmth to the occasion. All the teachers and staff members participated wholeheartedly, sharing words of encouragement and best wishes.

We pray for the bright future and success of our dear students. May you achieve great heights and always make your alma mater proud.

Photos from Government Centennial Model High School Chitral's post 20/12/2025

Result Declaration Day Celebrated at Government Centennial Model High School for Boys, Chitral.

Result Declaration Day was celebrated with great enthusiasm at Government Centennial Model High School for Boys, Chitral. Students and their parents participated in the event with high spirits, making the occasion truly memorable.

The event was graced by the esteemed DDEO Mr. Muqaddas Khan, along with ASDEO Establishment Mr. Inam ur Rehman and ASDEO Sports Mr. Akbar Hussain, whose presence added honor to the ceremony. The program was further dignified by Advocate Mr. Abdul Wali Abid, who attended as the Chief Guest.

The top three position holders of each class were awarded prizes and certificates of appreciation in recognition of their outstanding academic performance. On the occasion, Khalid Bin Wali Student Excellence Awards, instituted in the loving memory of late Khalid Bin Wali, were also presented to the top three best students of the institution.

While addressing the students, the Chief Guest announced scholarships for deserving students in the upcoming academic year, which was warmly appreciated by students and parents alike.

At the conclusion of the ceremony, Principal Mr. Abdul Bari and Vice Principal Mr. Shahid Jalal expressed their heartfelt gratitude to the honorable guests and respected parents for their valuable presence and cooperation, which made the event a grand success.

Want your school to be the top-listed School/college in Chitral?

Click here to claim your Sponsored Listing.

Location

Category

Telephone

Address


Chitral

Opening Hours

Monday 08:00 - 14:00
Tuesday 08:00 - 14:00
Wednesday 08:00 - 14:00
Thursday 08:00 - 14:00
Friday 08:00 - 12:00
Saturday 08:00 - 14:00